Tag: ُپیرس

  • چڑیا گھر میں ایک پراسرار مخلوق کی آمد

    چڑیا گھر میں ایک پراسرار مخلوق کی آمد

    پیرس: پیرس کے چڑیا گھر میں بلاب نامی ایک پراسرار مخلوق کو عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا، جسے دیکھتے ہی سب دنگ رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اس مخلوق کو بلاب کا نام دیا گیا ہے اور ماہرین نے بتایا ہے کہ اس میں ایسی حیرت انگیز خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کو وہ بیان بھی نہیں کر سکتے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نہ تو کوئی جانور ہے نہ ہی فنگس جب کہ اس مخلوق کا نہ ہی منہ، آنکھیں اور معدہ ہے لیکن پھر بھی خوراک تلاش کرکے اسے کھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    ماہرین کی جانب سے اس عجیب وغریب مخلوق پر تحقیق شروع کر دی گئی ہے، بلاب کی تقریباً 720 جنسیں ہیں اور یہ بغیرٹانگوں کے چل سکتا ہے۔

    اس مخلوق کی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اگر اسے دو ٹکڑوں میں کاٹا جائے تو صرف دو منٹ میں یہ اپنے زخم بھر کر واپس اپنی اصل شکل میں آ جاتا ہے۔

    بلاب کا نام 1958 کی ایک سائنس فکشن ڈراؤنی فلم بی مووی پر رکھا گیا کیونکہ اس فلم میں ایک ایلین مخلوق”دی بلاب” اپنے راستے میں موجود تمام چیزوں کو کھا جاتی ہے۔

  • پیرس میں چاقو سے حملے کا واقعہ، ملزم سے داعش کی پروپیگنڈا ویڈیو بھی برآمد

    پیرس میں چاقو سے حملے کا واقعہ، ملزم سے داعش کی پروپیگنڈا ویڈیو بھی برآمد

    پیرس: فرانسیسی دارالحکومت میں پولیس ہیڈ کوارٹرز پر چاقو سے ہلاکت خیز حملے کے سلسلے میں انتہا پسندانہ مسلم نظریات کے شبہات زور پکڑتے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی اخبار نے تفتیشی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس حملے میں خود بھی مارے جانے والے پینتالیس سالہ ملزم کے پاس ایک ایسی کمپیوٹر ڈیٹا اسٹک بھی تھی۔

    غیر ملکی اخبار کا کہنا ہے کہ ملزم سے برآمد ہونے والے ڈیٹا میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) کی پروپیگنڈا ویڈیوز محفوظ کی گئی تھیں۔

    یہ ملزم پیرس پولیس کا ایک سویلین اہلکار تھا، جس نے گزشتہ جمعرات کو چاقو سے حملہ کر کے اپنے ہی چار ساتھیوں کو ہلاک اور دو دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔

    پیرس، پولیس ہیڈ کوارٹر میں چاقو سے حملہ، 4 اہلکار ہلاک

    اس حملے کے بعد سے فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوف کاستانر کو شدید تنقید اور سیاسی دبا کا سامنا ہے، جبکہ پیرس میں سکیورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا تھا کہ جب پولیس نے افسران کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد پر فرانس بھر میں ہڑتال کی تھی۔

    بعد ازاں پیرس کے میئر اینی ہیڈالگو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا تھا کہ نوٹرڈیم چرچ کے قریب حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔