Tag: ُپی ٹی آئی

  • حکومت تاجروں کے مسائل حل کرے گی: زلفی بخاری

    حکومت تاجروں کے مسائل حل کرے گی: زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کاروباری برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت تاجروں کے مسائل حل کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت تاجروں کے مسائل سے آگاہ ہے جنھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ وہ یکسوئی سے اپنا کام کر سکیں۔

    وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری نے یہ بات بزرگ تاجر رہنما جہانگیر اختر سے ایف سکس مرکز میں واقع ان کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بات چیت کرتے ہوئے کی۔

    انھوں نے جہانگیر اختر کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور ٹیلی فون پر ان کی بات وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے کروائی، جہانگیر اختر نے عبدالرزاق داؤد کو بھی اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔

    انھوں نے کہا کہ تمام ٹیکس گزار تاجروں کو خودکار طریقہ سے چیمبروں کا ممبرتسلیم کیا جائے تاکہ اصل قیادت سامنے آ سکے، عبدالرزاق داؤد نے ان کی بات غور سے سنی اور کہا کہ اگرآپ کے مطالبات کاروباری برادری اور ملک و قوم کے مفاد میں ہوئے تو انھیں ضرور تسلیم کیا جائے گا۔

    انھوں نے جہانگیر اختر کو اپنے دفتر آنے کی دعوت دی تاکہ کاروباری برادری کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی بات چیت ہو سکے، ان یقین دہانیوں کے بعد جہانگیر اختر نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی۔

  • پی پی مائنس ہوگئی، اب پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ ون ٹوون مقابلہ ہے:عمران خان

    پی پی مائنس ہوگئی، اب پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ ون ٹوون مقابلہ ہے:عمران خان

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عابد باکسر نے تمام پولیس مقابلے شہباز شریف کے کہنے پر کیے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ ون ٹوون مقابلہ ہے. پیپلزپارٹی پوری طرح پنجاب میں مائنس ہوچکی ہے اور یہی ہم چاہتے تھے.

    انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن چائنا کی ایس ای سی پی نے پکڑی، شریف خاندان کے فرنٹ مین نے پونے 3 ارب کی کرپشن کی، عابد باکسر نے خود کہا کہ اس نے پولیس مقابلے شہباز شریف کے کہنے پرکئے.

    انھوں نے اپنے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ آپ پر مزید حملے کرے گی، مجھے پر ذاتی حملے کیے جائیں‌ گے، مخالفین کی منفی باتوں کاجواب نہ دیں.

    شریف باپ بیٹی قوم کو بیوقوف بنانا بند کریں،عمران خان کا ٹوئٹ

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ملک کے ہرحصےمیں جائے، صوبائی اسمبلی سے لے کر یونین کونسل تک رکنیت سازی کی جائے، رکنیت سازی کے لئے پورے پاکستان میں کیمپ لگائے جائیں.

    انھوں نے کہا کہ ہم تبدیلی کی سیاست نہیں چلا رہے، بلکہ تحریک چلا رہے ہیں، تحریکیں جدوجہد کے بعد کامیاب ہوتی ہیں، دھرنے کے بعد لوگوں میں شعور آیا، ہم نے دھرنے کے بعد بڑے بڑے جلسے کئے، مگرلوگوں سے میل جول نہیں بڑھایا، میں بار بار کہتا رہا کہ رکن سازی تیز کی جائے، مگر نہیں کی گئی. احساس ہوتا ہے کہ پارٹی کی تیاری ٹھیک نہیں کرائی.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔