Tag: ُPAKIND

  • پاک بھارت کشیدگی : برطانوی وزیر خارجہ نے بھی مذاکرات کی حمایت کردی

    پاک بھارت کشیدگی : برطانوی وزیر خارجہ نے بھی مذاکرات کی حمایت کردی

    اسلام آباد : برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مسائل باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں، خطے میں امن واستحکام برطانیہ کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

    یہ بات انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا۔

    اس موقع پر خطے میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اپنی گفتگو میں جیریمی ہنٹ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام برطانیہ کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

    پاکستان اور بھارت کو مسائل باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

    اسی لیے وزیر اعظم عمران خان نے پلوامہ حملے کے بعد بھارت کو شواہد فراہم کرنے پر تحقیقات میں تعاون کا یقین دلایا تھا  اور وزیراعظم نے آج پھر بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

  • پاکستان اور آزاد کشمیر کا دفاع پاک فوج کے مضبوط  ہاتھوں میں ہے، مسعود خان

    پاکستان اور آزاد کشمیر کا دفاع پاک فوج کے مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسعود خان

    اسلام آباد : صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کا دفاع پاک فوج کے مضبوط ہاتھوں میں ہے، بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ اور قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    یہ بات انہوں نے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہی، مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آزاد کشمیرکا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، آزاد کشمیر کےعوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    آزاد کشمیر کا بچہ بچہ دفاع وطن کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہے، افواج پاکستان چپے چپےکی حفاظت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، نیلم سے کیل تک آزاد کشمیر کے شہری پاک فوج کے ہمراہ بھارتی فوج سے لڑنے کو تیار ہیں۔

    صدر آزاد کشمیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں دو بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ اور قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ مسعود خان نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے اڈے قائم کر رکھے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے اڈوں سے کشمیریوں کو نشانہ بنارہا ہے، بھارت پاکستان اور کشمیریوں کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت سے باز رہے، بھارت پاکستان کے خلاف کھلی اور در پردہ دہشت گردی فوری بند کرے۔

  • امریکی تھنک ٹینک نے پاک بھارت کشیدگی کو خطرناک  قرار دے دیا

    امریکی تھنک ٹینک نے پاک بھارت کشیدگی کو خطرناک قرار دے دیا

    نیویارک : امریکی تھنک ٹینک نے پاک بھارت کشیدگی کو خطرناک قرار دے دیا اور کہا کشیدگی صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں رہے گی، اثرات پورے خطے اور خاص طور پر افغانستان پرپڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک نے بھارتی فوج کےحملے کو ’’ایک خطرناک پیش رفت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا بھارت کی جانب سے فضائی خلاف ورزی غلط اقدام تھا اور پاکستان پر حملہ صرف سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے تھا۔

    کونسل آن فارن ریلیشنز کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی جوابی کارروائی کا کہہ رہا ہے، صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے، کشیدگی صرف پاکستان اور  بھارت تک محدود نہیں رہے گی، اثرات پورے خطے اور خاص طور پر افغانستان پرپڑیں گے۔

    بھارت نےعوامی جذبات کو ٹھنڈا کرنے اورسیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے اندر فضائی کارروائی کی

    تھنک ٹینک’ایٹلانٹک کونسل نے کہا بھارت نےعوامی جذبات کو ٹھنڈا کرنے اور آئندہ انتخابات سے پہلے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے اندر یہ فضائی کارروائی کی تھی۔

    امریکی تھنک ٹینکس کا کہنا تھا کہ امریکہ کوثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔

    واضح رہے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا، وزیراعظم عمران خان

    جس کے بعد بھارتی دراندازی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔

    بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے جنگ کے راستے پر چلنے کی کوشش کرکے ثابت کیا کہ وہ جمہوری ملک نہیں، بھارت انتظار کرے، اس جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

    خیال رہے آج پاکستان کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی 2 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔

  • پاک فوج  نے بھارتی پائلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

    پاک فوج  نے بھارتی پائلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

    اسلام آباد: پاک فوج نے بھارتی فضائیہ کے حراست میں لیے گئے افسر کو میڈیا کے سامنے پیش کرکے بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور  آج صبح گرائے جانے والے دو بھارتی جہازوں کے واقعے پر پریس کانفرنس کررہے تھے، جس کے دوران انہوں نے  بھارتی  پائلٹ کی ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ایئر فورس کے یونی فارم میں ملوث بھارتی فضائیہ کا افسر  خود اعتراف کررہا ہے کہ وہ بھارتی ایئر فورس کا ونگ کمانڈر ہے۔ ویڈیو میں اس نے اپنا نام  اوی نندن بتا یا ہے اور اپنا سروس نمبر 27981 بتایا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کے دوران  بھارتی فوجیوں کے سامان سے برآمد ہونے والی دستاویز بھی میڈیا کے سامنے پیش کردی ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈا کیاجارہا ہے کہ  ان کی فضائیہ نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا ہے تاہم ابھی تک ان کی طرف سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان نے اپنی حدود میں گرنے والے طیارے کی تصاویر، بھارتی  پائلٹ اور اس سے ملنے والی دستاویز ساری دنیا کے سامنے پیش کردی ہیں۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ صورتحال کی وجہ سے ایئر اسپیس بند ہے، پاکستان نے اپنے دفاع میں جواب دیا ہے، پاکستان ہمسایوں سمیت خطے میں امن چاہتا ہے، جارحیت کی گئی یا جنگ مسلط کی گئی بھرپور جواب دینے کی صلاحیت ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پاک فضائیہ کےخصوصی آپریشن کی ویڈیوکچھ دیرمیں جاری کریں گے، زخمی بھارتی پائلٹ کیساتھ مہذب قوم کی طرح سلوک کیا اور اس کا سی ایم ایچ میں علاج جاری ہے۔