Tag: ُPCB

  • بد امنی کے دورمیں پاکستانی ٹیم آتی رہی، اب ہمیں جانا چاہیے، رانا ٹنگا

    بد امنی کے دورمیں پاکستانی ٹیم آتی رہی، اب ہمیں جانا چاہیے، رانا ٹنگا

    کولمبو:سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے کہا ہے کہ سری لنکا میں بدامنی کے 30 سالہ دور میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ہماری مدد کی اور میچز کھیلنے کے لیے آتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویومیں سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رانا ٹنگا نے کہا کہ سری لنکا میں بدامنی کے 30 سالہ دور میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں ہماری مدد کی اور میچز کھیلنے کے لیے آتے رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب یہ ممالک ہماری ضرورت پر ہمارے ہاں میچز کھیلنے آئے تو اب ہمیں بھی چاہیے کہ پاکستان کی مدد کریں، بدقسمتی سے ہمارے پاس ہمت رکھنے والا کرکٹ بورڈ نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ سابق کپتان اور وزیر ارجنا رانا ٹنگا کی قیادت میں سری لنکا نے اپنا واحد ورلڈ کپ ٹائٹل جیتا تھا، وہ ماضی میں بھی پاکستان کے ساتھ کرکٹ معاملات میں تعاون کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

    ان دنوں سری لنکن کرکٹ کے امور عبوری طور پر چلائے جارہے ہیں، آئی لینڈرز کو 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 25 ستمبر کو پاکستان آنا ہے، سیکورٹی انتظامات کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا بیان جاری کیے جانے کے بعد غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔

    ابھی تک سری لنکن بورڈ کی طرف سے با ضابطہ طور پر کوئی مثبت یا منفی جواب موصول نہیں ہوا، تاہم پی سی بی سیریز کے انعقاد کے لیے تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • تاریخ میں پہلی بار قائداعظم ٹرافی کے میچز لائیو اسٹریم ہوں گے

    تاریخ میں پہلی بار قائداعظم ٹرافی کے میچز لائیو اسٹریم ہوں گے

    اسلام آباد: پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار قائداعظم ٹرافی کے میچز لائیو اسٹریم ہوں گے، جو میچز لائیو نہیں ہوں گے ان کی جھلکیوں پر مشتمل ویڈیو پیکج ریلیز کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 4 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی کی بھرپور کوریج کا اعادہ کررکھا ہے۔ پی سی بی نے ایونٹ کے 30 لیگ میچز میں سے 10 کی لائیواسٹریمنگ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ 9 سے 13 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری رہنے والا فائنل میچ ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 کیمروں پر مشتمل ایونٹ کی لائیو اسٹریم کوریج سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچ سے شروع ہوگی۔ لائیو اسٹریمنگ کرکٹ کے مداحوں کو کھیل سے جوڑے گی۔بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں بھی ایونٹ کے میچز لائیو اسٹریم کیے جائیں گے۔ اسٹیڈیم میں شیڈول پانچویں اور چھٹے راؤنڈ کے میچز لائیو اسٹریم کیے جائیں گے۔

    لائیو اسٹریم میچز کی تفصیلات کے مطابق 14 سے 17 ستمبر: سنٹرل پنجاب بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور،21 سے 24 ستمبر: سنٹرل پنجاب بمقابلہ ناردرن بمقام اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد،28 ستمبر سے یکم اکتوبر: سدرن پنجاب بمقابلہ خیبرپختوانخوا بمقام ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم ،5سے 8 اکتوبر، ناردرن بمقابلہ بلوچستان بمقام کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی،28 سے 31 اکتوبر: بلوچستان بمقابلہ خیبرپختوانخوا بمقام بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ،4 سے 7 نومبر، سدرن پنجاب بمقابلہ بلوچستان بمقام بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ،11 سے 14 نومبر: سندھ بمقابلہ ناردرن بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی،18 سے 21نومبر،سندھ بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی،25 سے 28 نومبر، سدرن پنجاب بمقابلہ سندھ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی،2 سے 5 دسمبر ناردرن بمقابلہ خیبرپختوانخوا بمقام یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہوگا ۔

    ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو مساوی کوریج دینے کے لیے لائیواسٹریمنگ کے لیے میچز کی تقسیم کی گئی ہے۔ بلوچستان 3،سنٹرل پنجاب 3،خیبرپختوانخوا 3،ناردرن 4،سندھ 3،سدرن 4 شامل ہیں ۔قائداعظم ٹرافی کے ساتھ ساتھ پی سی بی خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کررہا ہے۔

    اس سلسلے میں پی سی بی نے قومی ٹرائینگولر ایک روزہ خواتین کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ لائیو اسٹریم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور جمخانہ گراونڈ میں 26 ستمبر کو ایونٹ کا فائنل میچ لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔ قائداعظم ٹرافی کے جن میچز کی لائیو اسٹریمنگ نہیں کی جارہی ان میچز کی جھلکیاں پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو پیکج کی صورت میں فراہم کی جائیں گی۔

    قائداعظم ٹرافی میں شریک کرکٹرز کو مداحوں سے جوڑنے کے لیے پی سی بی کی حکمت عملی کے مطابق سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ کی لائیو اسکورنگ کی جائے گی جبکہ پہلے راؤنڈ کے بقیہ 2 میچز کے اسکورز کی تفصیلات ہر 1 گھنٹے بعد پی سی بی کے سوشل میڈیا پر جاری کی جائیں گی۔

    قائداعظم ٹرافی میں #QEA19 ہیش ٹیگ رکھا گیا ہے۔بیان کے مطابق پی سی بی تینوں میچز کی ہائی ریزولیشن تصاویر جاری کرے گا۔برائے مہربانی تصاویر استعمال کرتے وقت پی سی بی کو کریڈیٹ ضرور دیں۔پی سی بی تمام فرسٹ کلاس میچز کی رپورٹ انگریز ی میں مہیا کرے گا جبکہ تمام میچز کا راونڈ اپ اردو میں کیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھیل کے فروغ اور مداحوں کو کرکٹ سے جوڑنے کے لیے پہلے راونڈ کے تینوں میچز کے لیے شائقینِ کرکٹ کا داخلہ مفت رکھا ہے۔ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک داخلی راستہ مختص ہوگا جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مداح دو نمبر گیٹ سے اسٹیڈیم میں داخل ہوسکتے ہیں،تمام تینوں میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔

  • میں نے پش اپس پر کوئی پابندی نہیں لگائی، نجم سیٹھی کی وضاحت

    میں نے پش اپس پر کوئی پابندی نہیں لگائی، نجم سیٹھی کی وضاحت

    لاہور : کرکٹرز پر پش اپس کی پابندی کے معاملے پر نجم سیٹھی نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوہ خدا کے لئے میں نے پش اپس پرکوئی پابندی نہیں لگائی، انہوں نے کہا کہ میری طرف سے کھلاڑی سنچری بنانے کے بعد سو پش اپس لگائیں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویئے کہی، نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ٹیم کی چھ سال میں تین بار فٹنس ٹریننگ کی ہے، خدارا کرکٹ کو سیاست نہ بنائیں۔

    واضح رہے کہ حکومت کو کھلاڑیوں کے پش اپس میں بھی کسی سازش کی بو آئی تھی، آج ہونے والے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی کھلاڑیوں کے پش اپس پر اعتراضات لگائے گئےاور کہا گیا تھا کہ کھلاڑیوں نے پش اپس کیوں لگائے ؟

    مزید پڑھیں: قومی اسمبلی نے کرکٹ کھلاڑیوں کے پش اپس پرپابندی لگادی

     اس اعتراض کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ پش اپس لگانے پر پابندی لگا دی گئی ہے لیکن اب ان کی جانب سے وضاحت میں یہ کہا گیا ہے کہ میں نے ایسا کچھ  نہیں کہا۔

    انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے پش اپس پر کسی قسم کی کوئ پابندی نہیں ہے، بلکہ میری طرف سے کھلاڑی سنچری بنانے کے بعد سو پش اپس لگائیں۔

     

  • پاکستان کپ : فائنل کی دوڑ کے لئے اہم معرکہ جاری

    پاکستان کپ : فائنل کی دوڑ کے لئے اہم معرکہ جاری

    فیصل آباد : (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کپ میں آج سندھ اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے فائنل تک رسائی کے لئے اہم معرکہ جاری ہے ۔ آج جیتنے والی ٹیم باآسانی فائنل تک رسائی حاصل کر لے گی ۔

    مجموعی طور پر اب تک سندھ ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ سندھ نے کھیلے جانے والے تمام میچز میں فتح حاصل کی ہے ۔جس میں خرم منظور کی کارکردگی قابل تحسین رہی ہے ۔ جبکہ خیبرپختونخوا کی ٹیم بھی چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔

    خیبرپختونخوا کے کپتان یونس خان کی جانب سے ایمپائر کے متنازعہ فیصلے  پر ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کرنے کے بعد  احمد شہزاد کو ٹیم میں بطور کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

    سندھ کے اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان ) انور علی ، بلال آصف ،فواد عالم ،حسن خان ،حسن محسن ،عماد وسیم ،خالد لطیف ،خرم منظور ، محمد عامر ،محمد وقاص ،رومان رئیس ،سعد علی ،سمیع اسلم ،شعیب مقصود اور سہیل خان شامل ہیں ۔

    خیبرپختونخوا اسکواڈ میں احمد شہزاد (کپتان ) ،عزیز اللہ ،بسم اللہ خان ، فہیم اشرف ،فخر زمان ، حیات اللہ ، محمد اصغر ،مصدق احمد ،نوید یاسین ،راحت علی ،رمیز عزیز، صدف مہدی ،سمعین گل ، یاسر شاہ ،یونس خان ، ضیا ء الحق اور زوہیب خان شامل ہیں ۔

  • کل تک جواب نہ آیاتوسیریزکوختم سمجھیں گے،شہریارخان

    کل تک جواب نہ آیاتوسیریزکوختم سمجھیں گے،شہریارخان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بھارتی بورڈ سے جواب مانگ لیا۔

    چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے بی سی سی آئی کو کل تک کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز کھیلنی ہے یا نہیں؟

    تفصیلات کے مطابق شہریارخان نےبھارتی بورڈ کو ایک اورخط تحریر کردیا ہے۔ جس میں دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ سیریز کھیلنی ہے یانہیں پیر تک بتایا جائے۔ اگر پیر تک جواب نہیں آیا تو سیریز کو ختم سمجھیں گے۔

    پاک بھارت سیریزپرکئی ماہ سے خدشات کے بادل چھائے ہیں، پی سی بی اورحکومت پاکستان کی ہاں کے بعد بی سی سی آئی کی ٹال مٹول نے سیریزپرشک کے سائے مزید گہرے کردئیے ہیں۔

    بھارتی میڈیابھی چیخ چیخ کرکہنےلگاکہ سیریز کے امکانات کم ہیں ۔بھارتی بورڈکی ہٹ دھرمی کے باعث سیریز یواے ای کی بجائے سری لنکا میں طے ہوئی، یہ خبر شیوسیناکے غنڈوں پر بجلی بن کرگری۔

    شیو سینا نے بیان دیا کہ سیریز ہوئی تو بھارتی بورڈپرحملہ کریں گے۔ بالآخر بھارتی بورڈ کا کفرٹوٹا اورسیریزکی حامی بھرلی۔ لیکن سیریز کوحکومتی اجازت سے مشروط قراردے دیا۔

    اب پاکستان اوربھارتی بورڈ سیریز کیلئے تیار ہے، مودی سرکارکی اجازت ملتے ہی پندرہ دسمبرسے پاک بھارت مقابلے شروع ہوجائیں گے۔