Tag: ُpetrol

  • پٹرول کا بحران : سیکریٹری پٹرولیم سمیت4افسران کی معطلی کافیصلہ

    پٹرول کا بحران : سیکریٹری پٹرولیم سمیت4افسران کی معطلی کافیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پانچ روز بعد پیٹرول بحران کا نوٹس لیکر سیکریٹری پیٹرولیم اور ایم ڈی پی ایس او سمیت چا ر افسران کو معطل کردیا۔

    وزیراعظم ان ایکشن پیٹرول بحران پرسیکرٹری پیٹرولیم عابد سعید،اور ایم ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ ہوگئے، معطل، ایڈیشنل سیکرٹری نعیم ملک اور ڈی جی آئل محمد اعظم کو بھی معطلی کانوٹس دے دیاگیا۔

    وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پیٹرول کی صورتحال فوری بہتر بنانے  اور  صوبوں کو پیٹرول کی بلیک میں فروخت چیک کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز سے  پنجاب کے شہریوں کو پیٹرول کی شدید قلت کا سامنا ہے جہاں صوبے کے 80 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں جس کے باعث لوگوں کے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں جب کہ اس صورتحال سے گراں فروشوں نے بھی فائدہ اٹھاتے ہوئے پیٹرول 3 گنا اضافی قیمت میں فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔

  • ملک بھرمیں پیٹرول کی فراہمی ہفتےیا اتوار سے شروع ہوجائیگی

    ملک بھرمیں پیٹرول کی فراہمی ہفتےیا اتوار سے شروع ہوجائیگی

    کراچی : پیٹرول کی قلت بحران کی شکل اختیار کرنے پرحکومت جاگ گئی۔پی ایس او کو رقم جاری کردی گئی۔پچاس ہزار میٹرک ٹن تیل بھی آگیا۔قلت کے حوالے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیز سے حکومت نے جواب طلب کرلیا۔

    پی ایس او ذرائع کےمطابق پچاس ہزار میٹرک ٹن تیل لانے والا بحری جہاز جمعرات کو کراچی پہنچ گیا ہے، جس کے بعد ملک میں پیٹرول کی فراہمی ہفتےیا اتوار سےبہتر ہونا شروع ہوجائیگی۔

    جبکہ وزارت خزانہ سے پی ایس او کو ساڑھےسترہ ارب روپےجاری کر دئیےگئےہیں۔ذرائع کاکہنا ہےکہ پی ایس او کےبجلی گھروں اور دیگر اداروں پر واجبات دو سو پندرہ ارب روپےتک پہنچ چکےہیں۔۔

    واجبات کی عدم ادائیگی کےباعث پی ایس اوکو تیل کی درآمد کیلئے ایل سیز کھولنے میں بدستور مشکلات کاسامنا ہے،جبکہ بروقت ادائیگیاں نہ ہونےسے پی ایس اُو کو تین ماہ میں 25کروڑ روپےکا جرمانہ بھی اداکرنا پڑا ہے۔

    ادھرپٹرول کی قلت پر آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو شوکازنوٹس جاری کرنےکا عندیہ دیا ہے۔ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیز سے تیل کے ذخیرےکاریکارڈ طلب کرلیا گیاہے۔

    اُوگرا لائسنس کےمطابق کمپنیاں بیس روزکیلئےپیٹرول کااسٹاک رکھنےکی پابندہیں۔پیٹرول کی قلت پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز پرجرمانےعائد ہونےکا بھی امکان ہے۔