Tag: ُPIA

  • پی آئی اے میں قوانین کی خلاف ورزی‘ سینئر افسران کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    پی آئی اے میں قوانین کی خلاف ورزی‘ سینئر افسران کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    کراچی: قومی ایئر لائن میں مرکزی عہدوں پر جونیئر افسران کی تعیناتی پر سینئر افسران میں بے چینی پھیل گئی ہے‘ بعض افسران نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور سینئر افسران کواہم عہدوں سے ہٹا کر ان کی جگہ جونیئر افسران کی تعینات کرنے کا عمل جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ منیجر کو انکے عہدے سے ہٹادیا گیا،ڈسٹرکٹ منیجر پر دباو ٔتھا کہ جعلی بلوں کی ادائیگیاں کی جائے،انکار کرنے پر عہدے سے ہٹادیا گیا،سی ای او کے مینجر کوآرڈنیشن نے لاکھوں روپے کے مبینہ جعلی بلوں کی ادائیگی کے لیے بھی دباو ڈالاتھا۔

    یہ بھی کہاجارہا ہے کہ ڈسٹرکٹ منیجر اسلام آباد نے مشیر ہوا بازی کے رشتہ داروں کے بنائے گئے ٹکٹوں کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا تھا،سی ای او نے ان کی جگہ جونیئر افسر تعینات کردیا،جدہ سمیت مدینہ اور دمام میں بھی جونیئر افسران کو تعینات کیا گیا جو کہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    واضح رہے کہ سی ای او کے منیجر کوآرڈنیشن کے خلاف مبینہ جعلسازی کے حوالے سے پہلے ہی تحقیقات جاری ہیں۔ سی ای او کے منیجر کوآرڈنیشن نے جعلسازی کے ذریعے پی آئی اے میں بھرتی اور ترقی حاصل کی تھی۔ذرائع کے مطابق لاکھوں روپے بلوں کی بھی چیئرمین کی منظوری کے بغیر اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بل کی ادائیگی کی منظوری دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے کریو جنوری 2017 میں جدت کے ساتھ نظر آئے گا

    پی آئی اے کریو جنوری 2017 میں جدت کے ساتھ نظر آئے گا

    کراچی : چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل اور چیف آپریٹنگ برنڈ ہلڈن برانڈ نے ڈائریکٹر کسٹمر اور پریمئر سروسز محترمہ تبسم قادر کو کریو کو گرومنگ کے جدید تقاضوں سے روشناس کرانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

    اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں کراچی ، لاہور اوراسلام آباد کے ٹریننگ سینٹرز میں میک آپ اور گرومنگ کے ماہر

    طارق امین اور ان کی ٹیم نے کریو کو گرومنگ کی تربیت دی۔

    یاد رہے کہ طارق امین کا پاکستان کی فیشن انڈسٹری کے روح رواں ہیں اور ان کا میک اپ، بالوں کے اسٹائل اور گرومنگ کا 30 سال سے زائد کا تجربہ ہے اور وہ اس شعبہ میں ملکی اور بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کر چکے ہیں۔

    یہ گرومنگ سیشنز مہینے میں دو بار پی آئی اے کےمختلف ٹریننگ سینٹرز میں منعقد کئے جائیں گے اور اس میں

    25 سے 50 کریو کو تربیت دی جائے گی۔ اس تربیت کے بعد کریو مکمل طور پر نئے اور جاذب نظر اسٹائل میں نظر آئےگا۔

     

  • پالپا اور پی آئی اے میں معاملات طے پاگئے

    پالپا اور پی آئی اے میں معاملات طے پاگئے

    اسلام آباد: پاکستان ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن ”پالپا“اور پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکریٹیریٹ کے چیئرمین طلحہ محمود نے بتایا کہ فریقین نے 10 میں سے 9 نکات پراتفاق کرکے معاہدے پردستخط کردیے ہیں۔

    ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کو ہٹانے سے متعلق معاملے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے اورجب تک چیرمین پی آئی اے مسودے پر دستخط نہیں کریں گے اس کی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔

    کمیٹی نے چیرمین پی آئی اے ناصرجعفر یا ان کے کسی نمائندے کے اجلاس میں عدم شرکت پراپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    چیرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت اورچیرمین پی آئی اے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں اورکمیٹی کی حیثیت کو مذاق بنایا ہوا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کو ہٹانے کا فیصلہ قا نونی رائے لینے کے بعد کیا جائے گیا، پی آئی اے کسی کی ذاتی میراث نہیں بلکہ قومی ادارہ ہے۔

    اس موقع پرپالپا کے صدرعامر ہاشمی کا کہنا ہے کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں، پالپا کی ہڑتال کے باعث مسافروں کو درپیش مشکلات پرمعذرت خواہ ہیں۔

  • پی آئی اے کا کروغیرملکی کرنسی اورموبائل فونزلانے پرگرفتار

    پی آئی اے کا کروغیرملکی کرنسی اورموبائل فونزلانے پرگرفتار

    اسلام آباد: لندن سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے کرو اور سی بی اے یونین کے رہنما کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس نے غیر ملکی کرنسی  اور موبائل فونز لانے پر حراست میں لے لیا، مسلم لیگ کی حمایت یافتہ پی آئی اے کی سی بی اے یونین کے رہنما کو چھڑانے کیلئے کسٹم انٹیلی جنس کے افسران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ، تاہم کسٹم انٹیلی جنس نے چھوڑنے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق لندن سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے کرو ممبر و سی بی اے یونین کے رہنما وائس پریزیڈنٹ فلائٹ سروسز شعیب راجپوت کو خفیہ اطلاع ملنے پر ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے چھ ہزار سے زائد برطانوی پاؤنڈ اور ستر سے زائد قیمتی آئی فون، آئی پیڈ اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ۔ کسٹم انٹیلی جنس نے شعیب راجپوت پر غیر ملکی کرنسی اور موبائل لانے پر حراست میں لے لیا ہے۔