Tag: ُPM

  • کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو فلیٹس بنا کر دیں گے: وزیر اعظم عمران خان

    کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو فلیٹس بنا کر دیں گے: وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کچی آبادیوں کے مکینوں کے لیے فلیٹس کی تعمیر کا اعلان کر دیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کم لاگت گھروں کے منصوبے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہماری حکومت کی سوچ ہے کہ نچلے طبقے کو اوپر لانا ہے.

    انھوں‌نے کہا کہ پہلے انسان کا ذہن تبدیل ہوتا ہے، پھر سوچ آتی ہے، موجودہ حکومت کی سوچ گزشتہ حکومتوں سے الگ ہے، ہماری پالیسیوں کامحورغربت کاخاتمہ ہے، چین کے تجربے سے پاکستان میں غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کم لاگت مکانات کی تعمیر غربت کے خاتمےکے پروگرام کاحصہ ہے، پاکستان میں آبادی کا بڑا حصہ اپنا گھر نہیں خرید سکتا، پالیسیوں تبدیل نہیں کریں تو تھوڑا طبقہ ہی اچھے گھروں میں رہ سکے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ اس ہاؤسنگ اسکیم کا بنیادی مقصد رقم سے محروم افراد کومکان کی فراہمی ہے، کسانوں کے لئے بھی قرضوں کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے، نئی پالیسی کےتحت چھوٹے کسانوں کو آسان نرخوں پر قرضہ ملے گا، اسٹیٹ بینک تیس لاکھ روپےلاگت کے گھروں کی تعمیر میں نوے فیصد قرض دے گا۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی تیل و گیس کی دریافت کے سلسلے میں کوششیں تیز کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شہروں میں موجود کچی آبادیوں کے لئے آج تک کسی نے نہیں سوچا، کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو فلیٹس بنا کر دیں گے، پاکستان میں کم لاگت مکانات کی تعمیر کے لئے فنانسنگ کی شرح 0.2 فیصد ہےشہروں کو پھیلنے کے بجائے اوپر کی طرف لے کر جائیں گے.

    انھوں نے کہا کہ کچی آبادیوں میں نجی سیکٹر کے لئے ذریعے جدید تعمیرات کرائیں گے، اسلام آباد کی سب سے پہلے صفائی کریں گے، پھر اسے ماڈل شہر بنائیں گے، کمرشل علاقوں میں بلند وبالا عمارتوں کی اجازت دیں گے.

    کمرشل عمارتیں جتنی چاہیں اونچی کرلیں اجازت ہوگی۔۔ کچی آبادیوں کو کثیرالمنزلہ عمارتوں میں بدلنے کا منصوبہ ہے۔غریبوں کو صرف گھر ہی نہیں ملے گا،چالیس صنعتیں بھی چلیں گی۔

  • وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کچھ دیر میں قوم سے اہم خطاب کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے، خطاب پونے 8بجے نشر کیاجائے گا۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کےخطاب کی ریکارڈنگ مکمل ہوچکی ہے، خطاب کی ایڈٹنگ جاری ہے.

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ملک میں امن و امان کی صورت حال پرگفتگو کریں گے اور عوام کو پر امن رہنےکی تلقین کریں گے.

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی ہے، وزیراعظم 2 نومبر کی بجائے کل شام چین روانہ ہوں گے جبکہ  چین جانے  والے وفد کے ارکان میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

  • صرف جمہوری طریقے سے آنے والی حکومت ہی ملکی مسائل حل کرسکتی ہے: شاہد خاقان عباسی

    صرف جمہوری طریقے سے آنے والی حکومت ہی ملکی مسائل حل کرسکتی ہے: شاہد خاقان عباسی

    کراچی: وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی ترقی کرے گا، تو پاکستان ترقی کرے گا، پاکستان کی ترقی کراچی سے جڑی ہوئی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے این ای ڈی یونیورسٹی میں نئے انکیوبیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری پیدائش کراچی کی ہے، این ای ڈی یونیورسٹی سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔

    [bs-quote quote=”کراچی میں آپریشن کے بعد جرائم کی شرح انتہائی کم ہوگئی، موجودہ حالات میں فیصلے کرنے بہت مشکل ہوگئے ہیں، تمام مشکلات کے باوجود حکومت نے ترقیاتی کام کئے، ملکی ترقی کے لئے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے” style=”style-2″ align=”center” author_name=”وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی”][/bs-quote]

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے کراچی کی روشنیوں کو بحال کیا، کراچی میں امن کی بحالی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے.

    وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے بعد جرائم کی شرح انتہائی کم ہوگئی، خوشی ہے کہ ہماری حکومت ہر ہفتے نئے منصوبے کاافتتاح کرتی ہے.

    انھوں نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود حکومت نے بہت سے ترقیاتی کام کئے، صرف جمہوری طریقے سے آنے والی حکومت ہی مسائل کا حل نکال سکتی ہے.

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں فیصلے کرنے بہت مشکل ہوگئے ہیں، ملک میں جمہوری حکومت نہ ہوتی تو اتنی ترقی نہ ہوتی، سال میں بجلی کے متعدد منصوبے لگائے گئے ہیں، ملکی ترقی کے لئے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے.

    قبل ازیں وزیراعظم نے کراچی آمد کے بعد پاکستان کے پہلے ڈیپ سی کنٹینر پورٹ کا افتتاح کیا، اس دوران شان دار آتش بازی سے فضا جگمگا اٹھی۔


    نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ ہوگیا، 15 مئی کو اعلان ہوگا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔