Tag: ُPM Imran Khan

  • نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا: وفاقی وزیر اطلاعات

    نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا: وفاقی وزیر اطلاعات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا، وزیراعظم نے اس معاملے پر آج کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

    تفصیلات کے مطابق 6 اکتوبر کو پاک فوج کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا، وزیرا عظم ہاؤس سے تاحال اس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔

    آج وفاقی کابینہ اجلاس میں اس سلسلے میں پھیلی افواہوں پر وزیر اعظم نے واضح کیا کہ نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے، ہم ایک پیج پر ہیں، یہ معاملہ جلد خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔

    ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا: وزیر اعظم

    اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں حکومت کی جانب سے پالیسی بیان میں انکشاف کیا کہ کل رات وزیر اعظم کی آرمی چیف سے طویل نشست ہوئی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ سول اور ملٹری قیادت میں آئیڈیل، قریبی اور خوش گوار تعلقات ہیں، سول ملٹری تعلقات کا مستقبل اور اچھا ہوگا۔

    فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے پاکستان اور سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو، سپہ سالار بھی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے سول سیٹ اپ کی عزت کم ہو۔

    لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا، دونوں میں اتفاق رائے ہے کہ اتھارٹی وزیر اعظم کی ہے، تعیناتی میں تمام آئینی اور قانوی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

    انھوں نے اس سلسلے میں میڈیا کے کردار کو بھی سراہا، کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے میں میڈیا نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ہے۔

  • وزیر اعظم سندھ کے 2 روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

    وزیر اعظم سندھ کے 2 روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

    کراچی: وزیر اعظم عمران خان سندھ کے 2 روزہ دورے پر آج شام 6 بجے کراچی پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے، رات کراچی میں قیام کریں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سےملاقاتیں ہوں گی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کرونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، کرونا مریضوں کے لیے موبائل اسپتال کا بھی معائنہ کریں گے۔

    اس دوران وزیر اعظم تاجروں اور صنعت کاروں کے وفود سے ملاقات کریں گے، پی ٹی آئی کے صوبائی اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات ہوگی، ذرایع کے مطابق وزیر اعظم سے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کی ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

    وزیر اعظم سے ایم کیو ایم کا وفد بدھ کے روز دوپہر 12 بجے گورنر ہاؤس میں ملاقات کرے گا، وفد میں نوید جمیل، وسیم اختر اور وفاقی وزیر امین الحق شامل ہوں گے، صوبے کی صورت حال، عوامی مسائل، وفاق کے زیر انتظام منصوبوں پر بات ہوگی، کراچی پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں، کے فور، سرکلر ریلوے کے امور زیر غور آئیں گے، ایم کیو ایم جعلی ڈومیسائل، سرکاری نوکریوں کی بندر بانٹ کا معاملہ بھی سامنے رکھے گی، سرکاری و نجی اسپتالوں میں سہولتوں، سندھ میں گورننس کے معاملے پر بھی غور ہوگا۔

    وزیر اعظم عمران خان کا سندھ دورے کا فیصلہ

    وزیر اعظم عمران خان بدھ کی دوپہر لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، احساس سینٹر کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم لاڑکانہ میں پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے، بعد ازاں بدھ کی شام ہی کو لاڑکانہ سے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔

    یاد رہے وزیر اعظم نے 12 جون کو لاہور کا بھی دو روزہ دورہ کیا تھا، انھوں نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقاتیں کیں، ایوان وزیر اعلیٰ میں خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں لاہور کے مختلف مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پر بات چیت کی گئی۔

  • وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے، دورے کے موقع پر گڈانی میں1320میگاواٹ پاورپلانٹ کا افتتاح اور پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اور ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورےپرکل کراچی پہنچیں گے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آپس میں اختلافات رکھنے والے پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی کو کل گورنر ہاؤس طلب کرلیا گیا ہے۔

    گورنرہاؤس میں دوپہر12بجے پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر پارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات زیر غور آئیں گے اور انہیں حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم ) اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائینس (جی ڈی اے)ارکان بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سے پی ایس11سے کامیاب ہونے والے امیدوار معظم عباسی ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ وہ کراچی میں تاجر برادری کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    کراچی آنے سے قبل وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے شہرحب جائیں گے، وہ کل گڈانی میں1320میگاواٹ پاورپلانٹ کا افتتاح بھی کریں گے، یہ پاور اسٹیشن چین کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کے آپس کے اختلافات تاحال ختم نہیں ہوسکے ہیں، اس سلسلے میں پارٹی کے مختلف گروپس کے رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔

  • سرمایہ کاروں کی سہولت کاری کے لئے مسلسل  کوشاں ہیں: وزیر اعظم

    سرمایہ کاروں کی سہولت کاری کے لئے مسلسل کوشاں ہیں: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کاری کے لئے مسلسل کوشاں ہیں.

    ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے پاک امریکا بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا.

    [bs-quote quote=” 60 کی دہائی میں مثالی ترقی کاعمل 70 کی دہائی میں قومیانے کی پالیسی سے جمود کا شکار ہوگیا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم”][/bs-quote]

    اس موقع پر  ان کا کہنا تھا کہ حکومت کاروباری طبقے کوہرممکن سہولت دینے کے لئے پرعزم ہے.

    وزیر اعظم نے کہا کہ 60 کی دہائی میں مثالی ترقی کاعمل 70 کی دہائی میں قومیانے کی پالیسی سے جمود کا شکار ہوگیا، ہم کاروبارمیں آسانیاں پیداکرنے پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں.

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے سرمایہ کاروں کی سہولت کاری کے لئے مسلسل کوشاں ہیں، امید ہے، مثبت نتائج سامنے آئیں گے.

    یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی سربراہی ڈاکٹرمحمود خان نے کی، وفد میں پاکستانی سرزمین پر کام کرنے والی معروف کمپنیوں کےنمائندے شامل تھے.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا گزشتہ ادوار میں خرچ کی گئی تمام رقم ریکور کرنے کا فیصلہ

    ملاقات میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ، مشیرتجارت رزاق داؤد، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور دیگر بھی موجود تھے.

    پاک امریکا بزنس کونسل کے وفد نے پاکستان میں کام کرنے والی مختلف امریکی کمپنیوں سے متعلق، پاکستان میں اپنی کاروباری سرگرمیوں اور تجارتی حجم سےبھی آگاہ کیا.

    وفد نے  پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اقدامات پربھر پور اعتماد کا اظہار کیا.

  • جدید طریقوں کو بروئے کار لا کر ماہی گیری کی صنعت کو فروغ دیں گے: وزیر اعظم

    جدید طریقوں کو بروئے کار لا کر ماہی گیری کی صنعت کو فروغ دیں گے: وزیر اعظم

    کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم جدید طریقوں کو بروئے کار لا کر ماہی گیری کی صنعت کو فروغ دیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایگرو، فوڈ، ماہی گیری، ادویات سیکٹرز کے وفود سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا.

    وزیر اعظم نے کہا کہ زراعت کے فروغ کے لئے ٹاسک فورس جامع اقدامات کر رہی ہے، جن کے مثبت نتائج آئیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ ماہی گیری سےمتعلق بھی ہم نےچین سےمعاہدہ کیا ماہی گیری کی صنعت کو فروغ دیں گے.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقصد صنعت کاروں، تاجروں کے مسائل حل ہے، جس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی کراچی کے ترقیاتی منصوبے جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    خیال رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسمعٰیل کی ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

    گورنر سندھ نے تاجروں کے مسائل اور مطالبات سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے وزیر اعظم کو صوبہ سندھ خصوصاً کراچی میں وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں پر بریفنگ بھی دی۔

  • سندھ کے مسائل کا ادراک ہے، جلد دورہ کروں گا: وزیر اعظم عمران خان

    سندھ کے مسائل کا ادراک ہے، جلد دورہ کروں گا: وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان سے سندھ کے ارکان اسمبلی نے آج ملاقات کی.

    تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں سندھ میں ترقیاتی منصوبوں اورعوامی پروجیکٹس پرتبادلہ خیال ہوا. تعلیم، صحت اور اسپتالوں کی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی.

    اس مقع پر ارکان اسمبلی، سندھ نے وزیر اعطم کو صوبے کے مسائل سے آگاہ کیا. وزیراعظم نے سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پرکام تیزکرنے کی یقین دہانی کرائی.

    وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ حکومت مسائل کے حل میں ہرممکن تعاون کرے گی، سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے.

    مزید پڑھیں: قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی بڑائی کرنا بند کرے ، وزیراعظم عمران خان

    مزیدپڑھیں: میرے لئے اپنی قوم اور ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں، وزیراعظم عمران خان

    انھوں نے کہا کہ جلد چند دنوں کے لیے سندھ کا دورہ کروں گا، قومی وسائل کی لوٹ مارکرنے والوں کا مکمل احتساب ہوگا.

    یاد رہے کہ گزشتہ رات اپنے خصوصی خطاب میں وزیر اعظم نے دس برس میں‌لینے جانے والے 24 ہزار ارب کے قرضوں سے متعلق اپنی نگرانی میں ایک ہائی پاورڈ کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اس کمیشن میں تفتیشی اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے.

  • وزیر اعظم نے "احساس قرض حسنہ اسکیم” کی منطوری دے دی

    وزیر اعظم نے "احساس قرض حسنہ اسکیم” کی منطوری دے دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ محروم طبقے کا احساس کرنا ریاست کی اولین ترجیح ہے.

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے غربت میں کمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر "احساس قرض حسنہ اسکیم” شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

    اجلاس میں احساس قرض حسنہ اسکیم کی منظوری دی گئی، جس کا  آئندہ ماہ افتتاح کیا جائے گا، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے منصوبے سے متعلق شرکا کو بریفنگ دی.

    وزیراعظم نے اسکیم کے لئے اضافی 5 ارب روپے کی رقم مختص کر دی، اسکیم کے تحت نوجوانوں اورخواتین کو80 ہزارتک ماہانہ قرض دیا جائے گا، رقم کےذریعےخاندان ذاتی کاروبار اور گھر کے افراد کی کفالت کرسکیں گے.

    یہ منصوبہ بیک وقت چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا، 26 وفاقی ادارے منصوبے کی تکمیل میں معاونت کریں گے.

    وزیر اعظم: پاکستان ازبکستان تاریخی اور ثقافتی تعلقات میں جڑے ہیں: وزیر اعظم

    ساتھ ہی بےنظیرانکم اسپورٹ کے تحت ملنے والی رقم کا طریقہ کار بدلنے کا فیصلہ کیا ہے. وزیراعظم نے احساس اسٹیئرنگ کمیٹی کےقیام کی بھی منظوری دے دی، کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے.

    اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کا فیصلہ کیا ہے، محروم طبقے کا احساس کرنا ریاست کی اولین ترجیح ہوگی. اسکیم کا اجراپس ماندہ علاقوں سے کیا جائے.

  • نئے بلدیاتی نظام کے بعد سندھ میں کسی تقسیم کی ضرورت نہیں ہوگی: وزیر اعظم

    نئے بلدیاتی نظام کے بعد سندھ میں کسی تقسیم کی ضرورت نہیں ہوگی: وزیر اعظم

    کراچی: وزیر  اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے بعد سندھ میں کسی تقسیم کی ضرورت نہیں ہوگی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، وفد میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین شامل تھے.

    ملاقات میں سندھ کی مجموعی و سیاسی صورت حال، سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور اتحادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے نئے بلدیاتی نظام کے بعد سندھ میں مزید صوبوں کی ضرورت نہیں رہے گا.

    اس اجلاس میں فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ، فیصل واوڈا، اشرف قریشی، ارباب غلام رحیم، نند کمار، نصرت سحر عباسی، صدرالدین شاہ راشدی اور دیگر شریک ہوئے.

    مزید پڑھیں: پاکستان میں سیاحت سے متعلق بین الاقوامی سطح پر آگاہی کا فقدان ہے: وزیر اعظم

    قبل ازیں وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، اس موقع پر وزیر اعظم سے ایکسپو 2020 تھیم کمیٹی کے اراکین کی ملاقات ہوئی.

    وزیر اعظم کا اس ملاقات میں کہنا تھا کہ قدرت نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں اور صلاحیتیوں سے نوازا ہے، البتہ پاکستان میں سیاحت سے متعلق بین الاقوامی سطح پر آگاہی کا فقدان ہے.

  • خان صاحب ’’سمجھتی‘‘ ہے کیوں کہا؟ بلاول نے وجہ بتا دی

    خان صاحب ’’سمجھتی‘‘ ہے کیوں کہا؟ بلاول نے وجہ بتا دی

    اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اردوپرعبورنہ ہونے کے باعث خان صاحب "سمجھتی‘‘ ہے کہہ گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے  رہنماؤں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب ’’سمجھتی‘‘ ہے کاجملہ جان بوجھ کر نہیں کہا۔

    انھوں نے کہا کہ اردو پرعبور  نہ ہونے کے باعث یہ جملہ استعمال کیا، زبان پر گرفت نہ ہونے کے باعث درست تلفظ میں مسئلہ آتا ہے، مخالفین کےخلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے کا قائل نہیں۔

    بلین ٹری سونامی میں کرپشن بے نقاب کرنے کی ہدایت


    قبل ازیں بلاول بھٹوکو  پارٹی رہنماؤں نے بلین ٹری منصوبے  پربریفنگ دی، فرحت اللہ بابر،ہمایوں خان، روبینہ خالد، فیصل کریم کنڈی اور دیگر نے بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں موقف اختیار کیا گیا کہ بلین ٹری سونامی میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی، ساتھ ہی بی آر ٹی منصوبہ، مالم جبہ اور طلبا کے جعلی داخلوں پر بھی پارٹی چیئرمین کو بریف کیا گیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کہ پی ٹی آئی کی کرپشن کو ہر جگہ بے نقاب کیا جائے، پی ٹی آئی کے دعوے ایک ایک کر کےجھوٹے ہوتے جا رہے ہیں۔

    انھوں نے سوال اٹھایا کہ کرپشن پرتفتیشی ادارے ایکشن کیوں نہیں لیتے؟

  • گیس بحران پرکمیٹی رپورٹ مسترد : وزیراعظم نے ذمہ داران کے نام مانگ لیے

    گیس بحران پرکمیٹی رپورٹ مسترد : وزیراعظم نے ذمہ داران کے نام مانگ لیے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے گیس بحران پر فیکٹ فائنڈنگ  کمیٹی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے دوبارہ تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی، ان کا کہنا ہے کہ بحران کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیر پٹرولیم غلام سرورخان اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سمیت دیگر وزراء بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں حالیہ گیس بحران پر فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر گیس کمپنیوں کی جانب سے ایل این جی کی چار ماہ کی طلب کا منصوبہ اور گیس لوڈ مینجمنٹ پلان بھی پیش کیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گیس بحران پرفیکٹ فائنڈنگ رپورٹ مسترد کردی ہے، انہوں نے گیس بحران پردوبارہ تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن کو انکوائری کا ٹاسک دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں سیکریٹری پٹرولیم کو 28دسمبر تک سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس بحران کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے کیونکہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں گیس بحران کے ذمہ داران کا تعین نہیں کیا۔

    وزیر اعظم نے گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے چیئرپرسن اوگرا کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی تھی۔

    اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ ایل این جی کے ریٹ پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔