Tag: ُPM NAWAZ

  • وزیراعظم نوازشریف کی افغان صدرکودورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم نوازشریف کی افغان صدرکودورہ پاکستان کی دعوت

    پیرس: ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق فرانس میں منعقدہ عالمی کانفرنس کی ذیلی ملاقاتوں میں وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے اہم ملاقات کی اوردہشت گردی کے خلاف ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    دونوں سربراہوں کے درمیان پیرس میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نےافغان صدر کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان افغان حکومت کو ہی قانونی سمجھتاہے اور اس سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم نے ملاقات میں کہا کہ پاکستانی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے تاہم خطے میں مستقل قیام امن کے لئے افغان حکومت کاتعاون بھی درکارہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے مذاکرات اورملٹری آپریشن دونوں آپشن موجود ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اورکرتا رہے گا اور اس سلسلے میں آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہونے والی امن کانفرنس انتہائی اہم ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے لئے افغانستان کے صدراشرف غنی کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

    ملاقات میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی موجود تھے۔

  • ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی کانفرنس، وزیراعظم پیرس پہنچ گئے

    ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی کانفرنس، وزیراعظم پیرس پہنچ گئے

    پیرس: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف پیرس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے عالمی کانفرنس پیرس میں ہورہی ہے۔

    ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات اور اس کے روک تھام کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں147ملکوں کے سربراہان اور نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف موسمی تغیرات کے چیلنجرز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔

    ماحولیاتی تبدیلی کے موضوع پر ہونے والی عالمی کانفرنس کے موقع پروزیراعظم عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

    اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف کامن ویلتھ سربراہان کانفرنس میں شرکت کے لئے دو روز سے مالٹا میں موجود تھے جہاں انہوں نے متعدد عالمی رہنماوٗں سے ملاقاتیں کی، جب کہ ملکہ برطانیہ کی جانب سے دئیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کی۔

  • وزیراعظم کراچی سے دہشت گردی کے لئے پرعزم

    وزیراعظم کراچی سے دہشت گردی کے لئے پرعزم

    اسلام آباد: ورزیر اعظم نوازشریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

    وزیراعظم نوازشریف آج حب آئل ریفائنری کا افتتاح کرنےکے لئے حب آئے تھے۔

    افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی ایئر پورٹ پرحملے کے بعد دہشت گردوں سے مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف حب میں آئل ریفائنری کے افتتاح کے بعد امن و امان کی صورتحال کے جائزے کیلئے کراچی بھی آئے۔

    اس موقع پرگورنرہاؤس کراچی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پرعمل کیا جارہا ہے۔

    وزیراعظم نے اس موقع پرکراچی سے تمام مافیازکا خاتمہ کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔

    وزیراعظم نے دہشتگردوں کے ما لی نیٹ ورک توڑنے کیلئےتمام وسائل استعمال کرنےکا حکم بھی دیا۔