Tag: ُPML N

  • ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح لوٹا، پاکستان اکانومی واچ

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح لوٹا، پاکستان اکانومی واچ

    اسلام آباد : پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ملک کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح لوٹا۔

    مہنگائی کا بڑھانا موجودہ حکومت کی مجبوری ہے جس کا سبب سابق حکومتوں کے کارنامے ہیں ، جس نے جاتے ہوئے خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ لیا۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے کے لئے عوام قربانی دیں، ملک قرضوں کے سہارے زیادہ عرصہ نہیں چلتے اور نہ ہی راتوں رات تبدیلی آ سکتی ہے، معاشی استحکام سے ڈالر کی قدر اور توانائی و اشیائے ضروریہ کی قیمتیں معتدل ہو جائیں گی۔

    برگیڈئیر محمد اسلم خان نے مزید کہا کہ پاکستان کو سیاستدانوں بیوروکریسی اور دیگر با اثر شخصیات اور اہم شعبوں نے طویل عرصہ تک اتنا لوٹا ہے کہ عوام کو کسی پر اعتماد نہیں رہا مگر اب صورت حال بدل گئی ہے اور موجودہ حکومت کو دوسری بار غیر ملکی قرضہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

  • پاکستان کو جنت بنانے کا دعویٰ کرنے والے پاکستان کو دوزخ بنا رہے ہیں، احسن اقبال

    پاکستان کو جنت بنانے کا دعویٰ کرنے والے پاکستان کو دوزخ بنا رہے ہیں، احسن اقبال

    گوجرانوالہ: سابق وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو سودن تک فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پاکستان کو جنت بنانے کا دعویٰ کرنے والے پاکستان کو دوزخ بنا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال پر قاتلہ حملے کے کیس کی سماعت کی گئی، جس میں سابق وزیر داخلہ کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

    عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت کو سودن تک فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پاکستان کو جنت بنانے کا دعویٰ کرنے والے پاکستان کو دوزخ بنا رہے ہیں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تیس دنوں میں حکومت نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیا جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، عمران خان کے جتنے دوستوں کو کلیدی عہدوں پر لگایا گیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

    سی پیک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی سی پیک منصوبے سے منسلک ہے اورکچھ لوگ اپنے مفادات کی خاطر سی پیک کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ سی پیک دو حکومتوں کا نہیں دو ریاستوں کا منصوبہ ہے اوراس کے منصوبے انتہائی شفافیت سے لگے ہیں جن پر بلاوجہ کے اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ میاں نواز شریف کی رہائی کوئی ڈیل نہیں ان کی سیاست کھولی کتا ب ہے وہ پاکستان کی عوام کی خاطر اپنی بیٹی سمیت جیل گئے ہائی کورٹ کی سماعت سے سب کو پتہ چل گیا کہ نیب کے پاس کوئی کیس نہیں ہے ہائی کورٹ متعدد دن پوچھتا رہا کہ کرپشن کے ثبوت لے کر آؤ لیکن نیب پیش کرنے سے قاصر رہا۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ دیامیر بھاشا ڈیم پر ہماری حکومت نے کام شروع کیا ہماری حکومت نے دیامیر بھاشا ڈیم کے لیے 122ارب روپے سے زیادہ رقم کی ہم نے 14000ایکڑ سے ذیادہ زمین خریدی اور اس سال بھی ہم نے چوبیس ارب روپے نجٹ میں ڈیم کے لیے مختص کیے تھے، بغیر پاور سیکٹر کے دیا میر بھاشا ڈیم کی لاگت 850ارب روپے بنتی ہے جب تک یہ رقم جمع نہیں ہوتے ہم ایسے شروع نہیں کر سکتے۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں بھارت اپنے تمام ریاسی جبر کے باوجود کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی طرف میلی نگاہ اٹھائے گا تو اس کو بھرپور جواب ملے گا۔

  • پیپلزپارٹی نے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

    پیپلزپارٹی نے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

    کراچی / لاہور : پیپلز پارٹی نے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، امیدواروں میں میاں رضا ربانی سرفہرست ہیں، نواز لیگ کی جانب سے نواز شریف کل حتمی ناموں کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ نے سینیٹ امیدوارو ں کےناموں کااعلان کردیا ہے، جس کے مطابق فریال تالپور، نثارکھوڑو، مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ نے ٹکٹ جاری کئے۔

    سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ حاصل کرنیوالوں میں جنرل نشستوں پر میاں رضاربانی سرفہرست ہیں جبکہ دیگر امیدواروں میں مولابخش چانڈیو، مرتضیٰ وہاب، محمد علی شاہ جاموٹ شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ مصطفیٰ نواز کھوکھر،امام الدین شوقین، ایازمہربھی امیدوار ہیں، ٹیکنو کریٹس میں سکندر میندھرو، رخسانہ زبیری کو ٹکٹ جاری کیا گیا، خواتین کی مخصوص نشستوں پر کرشنا کوہلی اور قرۃ العین مری کے نام شامل ہیں، ایک اقلیتی نشست پر انور لال دین کو ٹکٹ دے دیا گیا۔

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

    پنجاب ہاؤس میں پارٹی صدر نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق، حمزہ شہباز، زاہد حامد، امیر مقام، آصف کرمانی، پرویز رشید اور پیر صابر شاہ نے شرکت کی۔

    اجلاس میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دی گئی جس کا باقاعدہ اعلان نواز شریف کل بروز بدھ کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ 

  • وفاقی حکومت کا آرٹیکل 62‘63 میں ترمیم لانے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا آرٹیکل 62‘63 میں ترمیم لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 62‘ 63 میں ترمیم پر غور کرنا شروع کردیا‘ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اسی قانون کےتحت نا اہل قراردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے قانون زاہد حامد کہتے ہیں کہ 62‘ 63 کے قانون میں نااہلی کی مدت کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر برائے قانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ62‘63 کے تحت ہونے والی نا اہلی کی مدت پانچ سال سے بھی کم ہونی چاہیے۔ زاہد حامد نے یہ بھی کہا کہ ہم اس حوالے سے مسودہ جلد پیش کریں گے۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا آرٹیکل 62،63 میں ترمیم کا عندیہ*

     یاد رہے کہ پاناما کیس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے اسی آئین کی شق کے تحت نا اہل قرار دیا تھا اور نیب کو ان کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا حکم بھی دیا تھا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف نا اہلی کے بعد جی ٹی رو ڈ کے ذریعے تین دن میں اسلام آباد سے لاہور پہنچے اور راستے میں متعدد مقامات پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سپریم کورٹ کے ججوں اور آئین کی شق نمبر 62‘ 63 کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    خیال رہے کہ آئین کی شق 62‘ 63 عوامی نمائندگان سے صادق او ر امین ہونے کامطالبہ کرتی ہے اور اس آئین کے مطابق تمام سیاستدا نوں کا اسلام کے بنیادی احکامات پر پورا اترنا لازم ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔