Tag: ُPPP

  • جام خان شورو الزامات سے سرخرو ہوں گے، ناصر حسین شاہ

    جام خان شورو الزامات سے سرخرو ہوں گے، ناصر حسین شاہ

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے لوگوں کی کردارکشی کی جارہی ہے، جام خان شوروالزامات سے سرخرو ہوں گے، ان چیزوں سے گھبرانے والے نہیں، ہم ان کا سامنا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ناصرحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 18اکتوبر کے سانحے کو11سال گزر چکے ہیں، سانحے کا المیہ ہر کارکن محسوس کرتا ہے ، پیپلز پارٹی کے ہی کارکن ہیں جنہوں نے قربانیاں دیں۔

    ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو ہی تھیں جو سانحے کے زخمیوں کے گھر گئیں، پیپلزپارٹی کے لوگوں کی کردارکشی کی جارہی ہے۔

    جام خان شورو کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا جام خان شوروالزامات سےسرخرو ہوں گے، انھوں نے کوئی کرپشن نہیں کی، پیپلز پارٹی کو شروع سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج کےنیب افسران ہوں یا پہلے کے کارروائی ایک جیسی ہے، ان چیزوں سے گھبرانے والے نہیں، ہم ان کا سامناکریں گے، ہمیں عدالت سے پوری امید ہے۔

    رہنماپیپلزپارٹی نے کہا 18اکتوبرکے سانحے میں محترمہ کوقتل کرنیوالے ملوث ہیں، ملزمان پکڑے بھی گئے المیہ ہے کہ ان لوگوں کو عدالت نے چھوڑ دیا۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی لاتعلقی نہیں کی، عزیربلوچ سمیت دیگر معاملات سازش کا حصہ ہیں، تھرکول وہ پراجیکٹ ہے، جو پاکستان کو فائدہ دے گا، فرانزک رپورٹ کو ہم ویلکم کرتے ہیں۔

  • پی ٹی آئی 5 سال بالکل فری ہوکرحکومت کرے،خورشید شاہ

    پی ٹی آئی 5 سال بالکل فری ہوکرحکومت کرے،خورشید شاہ

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 5سال بالکل فری ہوکرحکومت کرے، حکومت کو وقت سے پہلے ہٹائیں گے تو ملک تباہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ٹیلنٹ ہے، پاکستانی اداروں کی دنیامیں مثالیں دی جاتی تھیں، غیرملکی ایئرلائنزکوپی آئی اے نے تربیت دی تھی، کیا وجہ سے دنیا آگے نکل رہی اور ہم پیچھے چلے جارہے ہیں۔

    خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں سمیت عوام بھی ان حالات کے ذمہ دارہیں، معیشت،سیکیورٹی سمیت تمام معاملات کے ذمہ دارہم خود ہیں، ہمارے پاس وژن ہے لیکن پلاننگ کا فقدان ہے۔

    رہنما پی پی نے کہا کہ ہمارے اپنے مفادات ہیں،ہر حکومت اپنا مفاد سامنے رکھتی ہے، ملک کیلئے جذبے سے کام کریں گے تو ہم بہتری کی طرف جائیں گے، ہم تو اس میں پھنسے ہوئے ہیں ڈیم بننا چاہیے یا نہیں بننا چاہیے، ڈیم کیلئے اقدامات کرنے پر توجہ ہی نہیں دی جارہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے پاکستان میں آج تک خود مختار پارلیمنٹ نہیں آئی، ہر اس ملک نے ترقی کی جس کی پارلیمنٹ مضبوط اور خودمختار ہے، جو قومیں تاریخ سے نہیں سیکھتیں وہ زندہ نہیں رہ سکتیں۔

    خورشیدشاہ نے کہا پاکستان میں مسلسل 24 سال آمریت رہی یہ تاریخ کا حصہ ہے، ہماری فاؤنڈیشن ہی بگاڑ دی گئی تو ملک کیسے آگے بڑھ سکتا تھا۔

    سابق قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں آپ حکومت کریں، پی ٹی آئی 5سال بالکل فری ہوکرحکومت کرے، کوئی پارٹی بھی حکومت میں آئے ہم چاہتےہیں وہ پانچ سال حکومت کرے۔

    انھوں نے مزید کہا نوازشریف دورمیں بھی پارلیمنٹ میں جمہوریت کاساتھ دیا تھا، مسلم لیگ ن کو بھی کہا تھا آپ 5سال مکمل حکومت کریں، حکومت کو وقت سے پہلے ہٹائیں گے تو ملک تباہ ہوجائے گا، تاثرہےاپوزیشن حکومت کیلئے تیاربیٹھی ہے

    آبادی کے حوالے سے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ آبادی کی صورت میں ہم ایٹم بم سےبڑابم تیارکررہےہیں، آبادی کوایڈریس کرنےکی ضرورت ہے۔

  • پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں‌ کو حلف اٹھانے پر راضی کر لیا، جنگ پارلیمنٹ میں لڑنے کا عزم

    پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں‌ کو حلف اٹھانے پر راضی کر لیا، جنگ پارلیمنٹ میں لڑنے کا عزم

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے تمام بڑی جماعتوں‌ کو حلف اٹھانے پر راضی کر لیا، جنگ پارلیمنٹ میں‌ لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق تمام بڑی جماعتیں‌ حلف اٹھانے پر راضی ہوگئیں. یہ فیصلہ پیپلزپارٹی کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات میں‌ کیا گیا.

    اس اہم ترین ملاقات میں‌ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان، سعدرفیق، ایازصادق اوردیگر نے شرکت کی، اجلاس میں تمام جماعتوں کاپارلیمنٹ جانےپر اتفاق کیا، تاکہ سیاسی جنگ جمہوری انداز میں‌ لڑی جاسکے.

    ذرایع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی نے ایم ایم اے اور ن لیگ کو حلف اٹھانے پر قائم کر لیا، پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ لڑائی پارلیمنٹ میں رہتےہوئے لڑی جائے.

    جماعت اسلامی نے حلف نہ لینے کی فضل الرحمان کی تجویز مسترد کردی

    یاد رہے کہ جماعت اسلامی بھی حلف نہ لینے کی فضل الرحمان کی تجویزمسترد کرچکی ہے.

    امیر جماعت اسلامی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئی حکومت کو کام کرنے دینا چاہیے، پارلیمنٹ میں جاکرمضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے.

    انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئےجدوجہد کی ہے، نئی حکومت کےاچھے کاموں کی تعریف کریں گے.


    ہمارے نمبر پورے ہیں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں: شاہ محمود قریشی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔