Tag: ُPSDP

  • پی ایس ڈی پی کے تحت 88 ارب روپے سے زائد کے فنڈزجاری

    پی ایس ڈی پی کے تحت 88 ارب روپے سے زائد کے فنڈزجاری

    اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2014-15 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی ) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 88 ارب 71 کروڑ71 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

    حکومت نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں کیلئے پانچ کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

    پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے سیفران/ فاٹا کیلئے تین ارب 61 کروڑ90 لاکھ، گلگت بلتستان بلاک کیلئے چار ارب22 کروڑ 70 لاکھ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 18 ارب 92 کروڑ 12 لاکھ روپے، واپڈا پاور سیکٹر کیلئے دو ارب 69 کروڑ 40 لاکھ روپے، ریلویز ڈویژن کیلئے سات ارب 48 کروڑ 32 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 23 ارب 73 کروڑ 62 لاکھ روپے، صحت کیلئے 5 ارب58 کروڑ 70 لاکھ، پانی و بجلی ڈویژن کیلئے سات ارب 34 کروڑ 52 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

  • پی ایس ڈی پی کیلئے 62 ارب 26 کروڑ روپے کے فنڈزجاری

    پی ایس ڈی پی کیلئے 62 ارب 26 کروڑ روپے کے فنڈزجاری

    اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں ( پی ایس ڈی پی ) کے لئے مجموعی طور پر 62 ارب 26 کروڑ 98 لاکھ 56 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال 2014-15ءمیں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے لئے 5 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے لئے تین ارب 92 کروڑ 19 لاکھ، ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے پانچ ارب 58 کروڑ 70 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 14 ارب 31 کروڑ 11 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے 7 ارب 48 کروڑ 32 لاکھ،پانی و بجلی ڈویژن کے واٹر سیکٹر کے لئے 6 ارب 74 کروڑ 49 لاکھ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 7 ارب 53 کروڑ 72 لاکھ، واپڈا پاور سیکٹر کے لئے ایک ارب 39 کروڑ 11 لاکھ، اے جے کے بلاک کے لئے 2 ارب 12 کروڑ 24 لاکھ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 4 ارب 62 کروڑ، سیفران فاٹا کے لئے تین ارب 41 کروڑ 60 لاکھ اور ایرا کے لئے 77 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔