Tag: ُPSP rally

  • پی ایس پی ریلی پرشیلنگ اوررہنماؤں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، چوہدری نثار

    پی ایس پی ریلی پرشیلنگ اوررہنماؤں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، چوہدری نثار

    کراچی : پی ایس پی کی ریلی کے شرکاء پر پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور رہنماؤں کی گرفتاری پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کا نامناسب عمل قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے پی ایس پی ریلی پر پولیس کی شیلنگ کی مذمت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین عوام کے بنیادی مسائل کےحل کیلئے پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، رہنماؤں کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کیلئےحقوق مانگنے والوں پرتشدد پراترآئی ہے، پرامن سیاسی اجتماع پراس قسم کا شدید ردعمل سمجھ سے بالاتر ہے۔

    گورنرسندھ کا واقعے پراظہارتشویش

    گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر پی ایس پی کی ریلی کے شرکاء پر پولیس کے لاٹھی چارج اور رہنماؤں کی گرفتاری پر اظہارتشویش کیا ہے۔

    ان کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت کو سیاسی قیادت سےعزت کےساتھ ڈیل کرناچاہیے تھا، انہوں نے ہدایت کی کہ صورتحال کو معمول پرلانےکیلئےاقدامات کیےجائیں، خواتین اوربچوں سےنرمی کے ساتھ پیش آیاجائے۔

    حیران ہوں کہ سندھ حکومت کو کیا ہوگیا ہے، حافظ نعیم

    دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں کہ سندھ حکومت کو کیا ہوگیا ہے، پانی دینےکےبجائےیہ لوگ شیلنگ کرتےہیں، سندھ حکومت مسائل حل کرنےکےبجائےاحتجاج سےروکتی ہے۔

    پانی مانگنے والوں کو واٹرکینن سے دھودیا گیا، خرم شیرزمان

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کراچی کے رہنما خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پانی مانگنے والوں کو واٹرکینن سے دھو رہی ہے،سندھ حکومت کےرویے کی سخت مذمت کرتاہوں۔

    سیاسی جماعتیں پرامن احتجاج کاحق رکھتی ہیں، حقوق کا مطالبہ کرنےوالوں پر پولیس کا لاٹھی چارج اورشیلنگ شرمناک عمل ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کس قانون کےتحت پر امن احتجاج پرشیلنگ کی گئی، سندھ حکومت شرمندہ ہے، پانی دینےمیں ناکام ہوچکی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ پی ایس پی کارکنان پرپولیس کےتشدد کی مذمت کرتےہیں، حکومتوں کےرویوں سےآمریت اورسفاکیت جھلکتی ہے، چند افراد احتجاج کیلئے نکلےتو حکومت کے پاؤں تلےزمین نکل گئی۔

    علی زیدی کا کہنا تھاکہ محرومی ختم کرنےکی بجائے ریاستی طاقت کااستعمال شرمناک ہے، پی ایس پی کی ریلی ریڈزون پہنچی ہی نہیں تھی، کریک ڈاؤن کیسے کردیاگیا، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہےکریک ڈاؤن کیسے کردیا گیا۔

  • پی ایس پی آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی‘ ریڈ زون میں داخلے سے ممانعت

    پی ایس پی آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی‘ ریڈ زون میں داخلے سے ممانعت

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی نے کراچی کے حقوق کے لئےملین مارچ کی تیاری مکمل کرلی‘ مصطفی کمال کاکہناہےکہ حکومت گرانامقصدنہیں‘ روکنےکی کوشش کی گئی تو احتجاج کا خوفناک راستہ اختیارکرنےپرمجبورہوں گے

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی آج کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ایف ٹی سی بلڈنگ سے لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس تک ریلی نکالے گی۔ اس موقع پرپارٹی سربراہ مصطفی کمال نےدوٹوک کہہ دیا ہے کہ ریلی کا راستہ روکنےکی کوشش حکومت کےتابوت آخری کیل ثابت ہوگی۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں شہر کے مسائل حل کراناہے لہذا ہمیں روکنے کی کوشش نہ کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا خوفناک راستہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے شہرِ قائد کے باسیوں سے اپیل کی کہ آج کے دن ہر شخص اپنے حقوق اوربنیادی ضروریات کے لیے گھر سے باہر نکلے اور پی ایس پی کی ریلی میں شریک ہو۔


    پی ایس پی کی ریلی کے لیے دعا گو ہیں، خالد مقبول صدیقی


    پی ا یس پی کے کارکنوں نے گزشتہ رات سےہی سماں باندھ رکھا ہے۔ جگہ جگہ لگے استقبالیہ کیمپس میں رات گئے تک پارٹی ترانے گونجتےرہے اورمحو رقص کارکن ماحول گرماتےرہے۔

    یاد رہے کہ صوبائی وزیرسندھ اسمبلی ناصر حسین شاہ نے پی ایس پی کو ریڈزون میں داخل نہ ہونے کی ہدایت کی ہے تاہم ان کی ہدایت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پی ایس پی کے رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ پورا شہر ہمارا ہے‘ ریڈزون کوئی نہیں‘ سب گرین زونز ہیں۔ واٹر کینن اور پولیس کے ڈنڈوں سے ڈرنےوالے نہیں، کراچی والوں کے لئےبنیادی سہولیات چاہئیے ہیں۔

    دوسری جانب کمشنر کراچی اعجاز احمد شاہ نے واضح کیا ہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت جلسے جلوس اور ریلیوں پرپابندی عائد ہے اور ہر صورت قانون کی پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔