Tag: ُPunjab

  • پی ٹی آئی ورکرز پولیس اور وزیر اعلیٰ کے تصادم کے جال میں نہ پھنسیں: عمران خان

    پی ٹی آئی ورکرز پولیس اور وزیر اعلیٰ کے تصادم کے جال میں نہ پھنسیں: عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ورکرز کو پنجاب پولیس اور وزیر اعلیٰ کے جال میں پھنسنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واضح طور پر 8 مارچ کی طرح تصادم کو ہوا دی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں تو دیگر تمام عوامی سرگرمیاں جاری ہیں، ایسا لگتا ہے دفعہ 144 صرف پی ٹی آئی کی انتخابی مہم پر لگائی گئی ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ صرف زمان پارک کو کنٹینرز اور پولیس کی بھاری نفری نے گھیر لیا ہے، واضح طور پر 8 مارچ کی طرح، پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور پولیس تصادم کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔

    تحریک انصاف کا کل تک ریلی ملتوی کرنے کا اعلان

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف جعلی مقدمہ درج کرنا انتخابات ملتوی کرنے کا بہانہ ہے، الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے تو پولنگ سرگرمیوں پر دفعہ 144 کیسے لگائی جا سکتی ہے؟

    پی ٹی آئی چیئرمین نے لکھا ’’میں تمام پی ٹی آئی ورکرز سے کہہ رہا ہوں کہ اس جال میں نہ پھنسیں، ہم ریلی کل تک ملتوی کر رہے ہیں۔‘‘

  • فواد چوہدری اور عثمان بزدار کی اہم ملاقات، 100 روزہ ایجنڈے پر پیش رفت کا جائزہ

    فواد چوہدری اور عثمان بزدار کی اہم ملاقات، 100 روزہ ایجنڈے پر پیش رفت کا جائزہ

    لاہور: وفاقی وزیرِ اطلاعات اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پی ٹی آئی حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری اور عثمان بزدار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حکومتی اقدامات کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کی 30 روز کی کارکردگی بھی ماضی کی حکومت سے کہیں بہتر ہے، وزیرِ اعظم کا ایجنڈا 22 کروڑ عوام کی زندگیاں بدل دے گا۔

    عثمان بزدرا نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات عوام کے سامنے لانے میں میڈیا کا کردار اہم ہے، میڈیا کی تعمیری تنقید سے حکومت کو رہنمائی ملتی ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ حکومتی کارکردگی کی جانچ پڑتال سب سے بہترین طریقے سے عوام کر سکتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری


    فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ اشتہاری حکومت کی ترقی اشتہاری ہو چکی ہے، تحریکِ انصاف کی حکومت کا فوکس عوام کے حقیقی مسائل ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی منظوری دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپس اور تجاوزات کے خلاف آپریشن طاقت ور مافیا سے شروع ہوگا۔