Tag: ّعمران خان

  • ’بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے بعد لگتا ہے مشکل ہی کوئی سیدھی بات کریں‘

    ’بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے بعد لگتا ہے مشکل ہی کوئی سیدھی بات کریں‘

    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے بعد لگتا ہے کہ یہ مشکل ہی کوئی سیدھی بات کریں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کمیٹی کی ملاقات کروائی گئی تو کہتے ہیں ٹھیک سے نہیں ہوئی، دوسری ملاقات بھی ہوجائے گی، یہ لوگ آپس میں لڑنے کے ساتھ ملک کے خلاف بھی سازش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سے متعلق پریشر تو ان کے صرف زبانی کلامی بیانات کا ہی ہے، ہم مذاکرات میں اچھے طریقے سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں نیشنل ڈائیلاگ ہوں اس لیے وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی بنائی، پہلے دور میں ان سے تحریری مطالبات مانگے گئے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا ملاقات کرائیں پھر آگے بات بڑھے گی، تین دن پہلے علیمہ خانم نے فرمایا عمران خان نے کہا ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں، ان کے بیان کے بعد کونسے رابطے ہیں جو ان تک پہنچ رہے ہیں۔

    رانا ثنا کے مطابق علی امین گنڈاپور کے رابطے دونوں نہیں بلکہ چاروں طرف ہیں، کوئی غلط فہمی پیدا ہوئی ہے تو ہوسکتا ہے علی امین گنڈاپور نے کی ہو، پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات غیر سنجیدہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شبہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مذاکرات کی وجہ سے رکا ہے، پی ٹی آئی آن ریکارڈ ہے کہ اس کیس میں سزا اور جزا سے مذاکرات نہیں رکیں گے، کیس کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی پی کے ساتھ گورنر ہاؤس پنجاب میں بات چیت ہوئی ہے، پی پی رہنماؤں کے کچھ بیانات ہمیں گوارا نہیں گزرتے جو ان کے لیے سیاسی فائدے کے ہیں، ن لیگ حکومت جو بھی فیصلے کرتی ہے پیپلزپارٹی اس میں آن بورڈ ہوتی ہے۔

  • خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا اشارہ دے دیا

    خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا اشارہ دے دیا

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کا اشارہ دے دیا ہے۔

    ایک مقامی نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد ملٹری ٹرائل کی طرف جا رہے ہیں اور فیض حمید کی خواہش ہوگی کہ سارا ملبہ عمران خان پر ڈالا جائے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کہیں سے تو ہوئی تھی، یہ لازمی طور پر بانی پی ٹی آئی کی ہدایات تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اقتدار چھن جانے کا غم تھا تو فیض حمید کو بھی آرمی چیف نہ بننے کا غم تھا۔ اس سلسلے میں فیض حمید نے ن لیگی قیادت سے رابطہ کیا اور ضمانتیں بھی دی تھیں۔

  • ’’وزیراعظم عمران خان اقلیتوں کا تحفظ چاہتے ہیں‘‘

    ’’وزیراعظم عمران خان اقلیتوں کا تحفظ چاہتے ہیں‘‘

    اسلام آباد: وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ قائداعظم نے کہا تھا پاکستان مذاہب کو حقوق دے گا، وزیراعظم عمران خان بھی اقلیتوں کا تحفظ چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوارالحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کاآئین اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ دیتا ہے، پاکستان کی بنیاد مساوات پر ہے، ریاست مدینہ میں بھی تمام مذاہب کو آزادی ہوتی تھی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ظلم وبربریت ہورہی ہے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو مدینے کی ریاست پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔

    پاکستان میں خصوصی طور پر اقلیتوں کو حقوق دیے گئے، کرتارپورراہداری کھول کر دنیا کو پیغام دیا گیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل آزادی ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان اقتدار میں آنے سے قبل بھی ملک کو مدینے جیسی ریاست بنانے کا عزم کیا تھا۔

  • عمران خان سے برطانوی اپوزیشن لیڈر کا رابطہ، کشمیر کی صورت حال پر گفتگو

    عمران خان سے برطانوی اپوزیشن لیڈر کا رابطہ، کشمیر کی صورت حال پر گفتگو

    لندن: وزیراعظم عمران خان سے برطانیہ کے اپوزیشن لیڈر جرمی کوربن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس دوران کشمیر کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان اور جرمی کوربن کے درمیان ہونے والی گفتگو میں اقوام متحدہ کا خطاب بھی موضوع بحث بنا، دونوں رہنماؤں نے کشمیر کی تازہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

    جرمی کوربن کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، عمران خان نے کشمیر کی صورت حال پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پاک بھارت مذاکرات یقینی بناسکتا ہے، تنازع کا کوئی بھی سیاسی حل کشمیریوں کے انسانی حقوق کا ضامن ہونا چاہیے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کیا، اس دوران انہوں نے کشمیر کا مقدمہ رکھا اور دنیا کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

    اقوام متحدہ دو نیوکلیئر طاقتوں‌ کے آمنے سامنے آنے سے پہلے اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی کو اس کے غرور نے اندھا کردیا ہے، کرفیو اٹھنے کے بعد کشمیرمیں خون کی ندیاں بہیں گی، اقوام متحدہ کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا پڑے گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا مودی سمجھتا ہے کہ کرفیو کے بعد کشمیری خاموشی سے اسے قبول کرلیں گے، کرفیو اٹھنے کے بعد کشمیر میں خون کی ندیاں بہیں گی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوری کرفیو اٹھائے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔

  • عمران خان پاکستان کی نیا پار لگادیں گے: نوجوت سنگھ سدھو

    عمران خان پاکستان کی نیا پار لگادیں گے: نوجوت سنگھ سدھو

    لاہور: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بہترین لیڈر ہیں، وہ پاکستان کی نیا پار لگا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھارتی کرکٹر بھی فین نکلے، عمران خان کے ہاتھوں پاکستان کی تقدیر بدلنے کی نوید سنا دی۔

    نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان میں قائدانہ صلاحتیں ہیں جو ایک لیڈر کے پاس ہوتا ہے، انہوں نے ہمیشہ جوڑنےکی بات کی، کبھی توڑنے کی نہیں، امید ہے وہ ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔

    دوسری جانب سابق انڈین کپتان بشن سنگھ بیدی نے گذشتہ روز ٹویٹ میں کہا تھا کہ ‘عمران کی کامیابی پاکستان کے لیے بہترین خبر ہے، کوئی کرکٹر عمران جیسا محنتی نہیں ہے۔


    انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کے لیے دنیا بھر کے کرکٹرز کی ستائش


    علاوہ ازیں سابق بھارتی کپتان کپیل دیو نے بھی عمران خان کو کامیابی پر مبارک باد دی تھی، خیال رہے کہ کرکٹرز سمیت مختلف شعبوں کی جانب سے بھی عمران خان کو مبارک باد پیش کی گئی۔

    خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘بلاخر 22 سال کی محنت رنگ لے آئی‘۔ جبکہ وقار یونس نے عمران خان کے حالیہ خطاب کو ‘عظیم رہنما کی خاص تقریرقرار دیا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیض راجہ نے کہا تھا کہ عمران خان خاص ہیں اور ہمیں انکے وزیراعظم بننے پر فخر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عمران، واوڈا ملاقات، پی ٹی آئی کو کراچی میں‌ منظم کرنے کا فیصلہ، اہم وکٹیں گرنے کا امکان

    عمران، واوڈا ملاقات، پی ٹی آئی کو کراچی میں‌ منظم کرنے کا فیصلہ، اہم وکٹیں گرنے کا امکان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران نے اپنی جماعت کو شہر قائد میں‌ منظم کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس ضمن میں انھوں نے فیصل واوڈا سے اہم ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اب روشنیوں کے شہر پر توجہ مرکوز کر لی اور پارٹی چیئرمین نے کراچی کی سیاست میں‌ متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے.

    اس ضمن میں‌عمران خان اور پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فیصل واوڈا میں‌ ایک اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں پارٹی چیئرمین کی جانب سے انھیں‌ کلیدی ذمے داری سونپی گئی.

    پارٹی ذرایع نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دنوں‌ میں‌ کراچی کی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گر سکتی ہیں اور کئی اہم سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں‌ شمولیت اختیار کرسکتی ہیں.

    پارٹی ذرایع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیاسی شخصیات کی شمولیت کے لیے فیصل واوڈا کو گرین سگنل دے دیا. اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے تنظیمی معاملات سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، عمران خان نے مزید مشاورت کے لئے فیصل واوڈا کو اسلام آباد میں‌ روک لیا ہے.

    عمران خان کی جانب سے دیگر رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، کراچی میں انتخابی مہم، پارٹی تنظیم سازی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں.

    یاد رہے کہ 2013 انتخابات میں‌ کراچی میں‌ پی ٹی آئی کو غیرمتوقع ردعمل ملا تھا، ایک اندازے کے مطابق عمران خان کی جماعت کراچی سے ساڑھے آٹھ لاکھ ووٹ لینے میں‌ کامیاب رہی تھی. البتہ وہ نشستیں اپنے نام نہیں‌ کرسکی. پی ٹی آئی چیئرمین نے اس ناکامی کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دیا تھا.

    واضح رہے کہ 2013 کے بعد کراچی میں‌ ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں‌ پی ٹی آئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں‌ کرسکی. البتہ اب عمران خان نے دوربارہ پارٹی کو کراچی میں منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.


    شریف خاندان کے جھوٹ کبھی ختم نہیں ہوں گے،عمران خان