Tag: ٓArmy Chief

  • آئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دینا ہو گا، جنرل راحیل شریف

    آئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دینا ہو گا، جنرل راحیل شریف

    لاہور : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دینا ہو گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں آرمی میڈیکل کالج کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ میڈیکل کور نے قدرتی آفات سمیت دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں سب کو متحد ہو کر اپنا کردا ادا کرنا ہو گا، تا کہ قومی مقصد حاصل کیا جا سکے۔

    آخر میں انھوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء میں میڈلز اور اعزازات بھی تقسیم کئے۔

  • وزیراعظم وآرمی چیف کا دورہ کراچی اہمیت کا حامل ہے،سراج الحق

    وزیراعظم وآرمی چیف کا دورہ کراچی اہمیت کا حامل ہے،سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ کراچی اہم ہے، امید ہے سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر پیش رفت ہو گی، جے آئی ٹی کی رپورٹ کئی ماہ کی تفتیش کے بعد تیار کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شوکت خانم ہسپتال لاہور میں کسان بورڈ کے رہنماء ظفر حسین کے بیٹے کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ کراچی اہمیت کا حامل ہے،امید ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاون پر اہم پیش رفت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ حساس اداروں کی مدد سے مہینوں کے بعد تیار کی گئی ہے ، جو وزیر اعظم کا امتحان ہے کہ وہ سیاسی مصلحتوں کا شکار ہوتے ہیں یا مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچاتے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں ایک صوبے کے افراد کو دوسرے صوبوں کی نشستوں پر انتخابات لڑانا افسوس ناک ہے، حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کےلیے بظاہر برف پگھلتی نظر نہیں آ رہی ۔

    جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کو سیاسی جرگہ کی طرف سے خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ آصف علی زرداری اوربلاول جیسے بڑے لوگوں کے اختلافات کی بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت دو سال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔