Tag: ٓARY

  • سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کی دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے، بھارتی جریدے کا اعتراف

    سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کی دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے، بھارتی جریدے کا اعتراف

    نئی دہلی : بھارتی جریدے اکنامسٹ نے بھی اعتراف کرلیا کہ چینی سر مایہ کاری پاکستان کیلئے سود مند ہے اورسی پیک منصوبہ دونوں ممالک کی دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت جریدے اکنامسٹ کا کہنا ہے کہ چین کی پاکستان میں بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری پاکستان کیلئے انتہائی سود مندہے ۔

    بھارتی جریدے کے مطابق ابتدائی طور پر پاک چین راہداری منصوبے کا حجم چھیالیس ارب ڈالر تھا، جو بڑھ کر باسٹھ ارب ڈالر تک جاسکتا ہے، سب سے زیادہ توجہ توانائی منصوبوں اورگوادر پورٹ پردی گئی ہے۔

    منصوبہ بندی کمیشن کے نائب چیئرمین سرتاج عزیزکا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں تیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہیں، ابتدائی منصوبے سال دوہزار اٹھارہ تک مکمل ہوجائیں گے، سی پیک کے انرجی پیکج کے تحت پاکستان کی بجلی پیداوارمیں سترہ ہزارمیگاواٹ کا اضافہ ہوگا۔

    اس سے قبل جااپانی جریدے نکئی ایشین ریویو کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستانی معشیت کیلئے سب سے اہم ہے، چینی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کی شرح  نمومیں اضافے کا  باعث بنےگی۔


    مزید پڑھیں :  سی پیک: بیرونی سرمایہ کاری میں 162 فیصد اضافہ


    یاد رہے چین اور پاکستان کے مشترکہ تعاون سے سی پیک معاہدہ شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت گوادر میں بندر گاہ اور اقتصادی راہداری کے منصوبے شامل ہیں، معاشی ماہرین نے منصوبہ شروع ہونے سے قبل ہی اس منصوبے کو پاکستان کے حق میں قرار دیا تھا۔

    ماہر ین کے مطابق سی پیک کی تکمیل سے پاک چین اقتصادی رابطوں اور باہمی تجارت میں مزید استحکام آئے گا، جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی اور اقتصادی راہداری منصوبے سے چین کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی اقتصادی رابطوں میں اضافہ سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کرینہ کپور کے دیوانے

    معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کرینہ کپور کے دیوانے

    کراچی : معروف پاکستانی اداکار و ہدایت کار نے بالی ووڈ حسیناؤں خاص کر کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کا خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید ان دنوں اپنی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں ، فلم کی کامیابی کے بعد ہمایوں سعید نے ہارون فیفی کے ساتھ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا۔

    ہمایوں سعید کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کی تقریباً تمام بڑی اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا لیکن اگر مجھے موقع ملا تو میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا کیونکہ کرینہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں۔

    ہمایوں سعید سے جب سوال کیا گیا انھوں نے کبھی لا حاصل محبت کی تو انھوں نے کترینہ کا ذکر کیا اور کہا کہ میں نے کترینہ کو ایک شو میں دیکھا ، وہ بے انتہا خوبصورت ہے۔

    پاکستانی اداکار نے ایشوریا رائے کی خوبصورتی پر تبصرہ کرتے ہوئے اس واقعہ کا بتایا کہ کیسے انکی ایشوریا سے ملاقات ہوئی اور انہیں حقیقی زندگی سے زیادہ خوبصورت پایا خاص کر ایشوریا کی آنکھیں بہت خوبصورت ہیں۔

    انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ مہوش حیات اور عروہ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کے لئے پہلا انتخاب نہیں تھے، ہم نے سب سے پہلے سوہائی سے رابطہ کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی دھوم ، انٹرنیشنل لیول پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم


    فلم کی کامیابی کے بارے میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ پنجاب نہیں جاؤں گی کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی مل رہی ہے کیونکہ وہ پاکستانی معاشرے سے ناقابلِ یقین حد تک جڑی ہوئی ہے ہمیں یقین ہے کہ یہ فلم معاشرے کے لیے اس سے زیادہ معنی رکھتی ہے۔

    خیال رہے کہ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ہنجاب نہیں جاؤں نے جہاں پاکستان میں کامیابی حاصل کی وہی انٹرنیشل لیول پر بھی ریکارڈ قائم کئے ، فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • این اے 120انتخابی مہم ، الیکشن کمیشن کا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری

    این اے 120انتخابی مہم ، الیکشن کمیشن کا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری

    لاہور : کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو لاہور کے حلقہ این اے ایک سوبیس پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی، الیکشن کمیشن نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ساس صاحبہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم مہنگی پڑگئی، الیکشن کمیشن نےنوٹس جاری کردیا۔

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس ریٹرننگ آفیسر محمد شاہد کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی عہدہ رکھنے والا کوئی بھی شخص انتخابی مہم نہیں چلاسکتا۔

    نوٹس میں تین روز میں جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو خبر دار کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں جواب نہ دیا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    دوسری جانب حلقہ این اے ایک سو بیس میں انتیس ہزار چھے سو سات ووٹرز کے فنگر پرنٹس موجود نہیں، الیکش کمیشن نے نادرا سے ڈیٹا طلب کرلیا۔

    این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن سترہ ستمبر کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اکیس پولنگ اسٹیشنوں کے پچاس بوتھ پر بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے ووٹنگ کرائے گا۔

    خیال رہے این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حافظ سعید نے اپنی دوبارہ نظر بندی کے نوٹیفیکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    حافظ سعید نے اپنی دوبارہ نظر بندی کے نوٹیفیکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    لاہور : جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید نے اپنی دوبارہ نظر بندی کے نوٹیفیکیشن چیلنج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید نے اپنی دوبارہ نظر بندی کے نوٹیفیکیشن کیخلاف درخواست دائر کردی ، درخواست حافظ سعید اور ان کے چار ساتھیوں کی جانب سے دائر کی گئی۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ان کی نظر بندی میں نوے روز کی توسیع کر دی ہے، جو غیر قانونی ہے، حکومت نے ثبوت کے بغیر محض الزامات کی بنیاد پر انہیں نظر بند کیا جبکہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنا غیر قانونی ہے اور ان کی نظر بندی قانون کے تقاضوں کے منافی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت کسی شہری کو نوے دن سے زائد نظر بند نہیں رکھا جا سکتا جب کہ وفاقی نظر ثانی بورڈ بھی نظر ثانی میں توسیع کے ہوم سیکرٹری کے فیصلے کا غیر ضروری قرار دے چکا یے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    سیول : شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔

    شمالی کوریا کے جنگی جنون میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ایک ہفتے کے دوران بیلسٹک میزائیل کا دوسرا تجربہ کرلیا، امریکی پیسیفک کمانڈ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کے مشرقی ساحلی علاقے وون سان کے قریب کیا گیا۔

    میزائل بحیرہ جاپان میں اس جگہ گرا جو جاپان کی خصوصی اقتصادی زون کے طور پر جانی جاتی ہے۔

    جاپان کے وزیراعظم نے میزائل تجربے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کام کرتے ہوئے، شمالی کوریا سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ یہ ایک ہفتے کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے دوسرا میزائل تجربہ ہے ، شمالی کوریا کے پاس مختلف رینج کے ایک ہزار میزائل ہیں جن میں طویل فاصلوں تک مار کرنے والے ایسے میزائل بھی شامل ہیں جو مستقبل میں امریکہ کو نشانہ بنانے کے قابل ہو سکیں گے۔


    مزید پڑھیں : شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ


    یاد رہے اس سے قبل 22 مئی کو شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا تھا، شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے میزائل نے 560 کلو میٹر تک بحیرہ جاپان میں سفر کیا۔

    جنوبی کوریا کے وزارت خارجہ نے میزائل تجربے پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کرکے غیرذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی شمالی کوریا سے مزید میزائل تجربے نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود شمالی کوریا نے میزائل تجربات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فلمسٹار عامر خان کے خلاف کانپور میں بغاوت کا مقدمہ دائر

    فلمسٹار عامر خان کے خلاف کانپور میں بغاوت کا مقدمہ دائر

    کان پور : فلمسٹار عامر خان کے خلاف کان پور کی عدالت میں بغاوت کا مقدمہ دائر کرلیا گیا، سماعت یکم دسمبر کو ہوگی.

    بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی کے خلاف بیان پر عامر خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کانپورکی عدالت میں لوگوں کو بھڑکانے کے الزام میں مقدمہ دائر کردیا جبکہ عامر کے پوسٹر جلائے گئے ، گھر کا گھیراؤ کیا اور ان کےخلاف نعرے لگائے گئے۔

    عامر خان کے خلاف کان پور کی عدالت میں بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست ایک فلمساز نے دی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر خان نے اپنے بیان سے لوگوں کو خوفزدہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ انہوں نے ایک تقریب میں بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاءپسندی کے خلاف بیان دیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت کے کئی رائٹرزاورسائنسدان انتہاپسندی کے خلاف احتجاجا اپنے سرکاری ایوارڈز واپس کرچکے ہیں۔

  • آپریشن ضربِ عضب متاثرین کی واپسی 31مارچ سے ہوگی، سرکاری حکام

    آپریشن ضربِ عضب متاثرین کی واپسی 31مارچ سے ہوگی، سرکاری حکام

    شمالی وزیرستان:  آپریشن متاثرین کی واپسی کا عمل اکتیس مارچ سے شروع ہوگا۔

    شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کے دوران لاکھوں افراد نے بنوں میں نقل مکانی کی تھی، بنوں میں قیام پذیر متاثرین کی واپسی اکتیس مارچ سےاپنے آبائی علاقوں کو شروع ہوجائے گی۔

    سرکاری حکام کے مطابق متاثرین کو کرائے کی مد میں دس ہزار روپے دیئے جائیں گے جبکہ واپس جانے والے فی خاندان کو پچیس ہزارروپے بھی دیئے جائیں گے۔

    سرکاری حکام کے مطابق امدادی رقم اے ٹی ایم کارڈ اور سم کارڈ کے ذریعے دی جائے گی۔

    ضربِ عضب متاثرین کی واپسی اُن علاقوں کو ہورہی ہے، جو آپریشن کے بعد دہشت گردوں سے کلئیر قراردے دیئے گئے ہیں، متاثرین نے اپنے گھروں کو واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔