Tag: ٔپاکستان

  • ٔپاکستان میں‌ کیش لیس ڈیجیٹل معیشت کس طرح سے کام کرے گی؟

    ٔپاکستان میں‌ کیش لیس ڈیجیٹل معیشت کس طرح سے کام کرے گی؟

    اسلام آباد (17 جولائی 2025): پاکستان میں کیش لیس ڈیجیٹل معیشت کیسے کام کرے گی اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس وڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں متعلقہ حکام نے ملک میں کیش لیس معیشت کس طرح کام کرے گی اور اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کے ذریعے ڈیجیٹل آئی ڈیز بنائی جائیں گی۔ ہر شخص کے قومی شناختی کارڈ، بائیو میٹرک اور موبائل فون نمبرز کی معلومات ہوں گی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ان ڈیجیٹل آئی ڈیز کے ذریعہ ڈیجیٹل ادائیگیاں کی جا سکیں گی جب کہ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی تعمیر پر وفاقی ترقیاتی ادارے نے فائبر کنیکٹویٹی پر رائٹ آف وے دیدیا ہے۔

    وزیراعظم نے کیش لیس معیشت کی جانب اٹھائے جانے والے اقدامات اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لین دین کے نظام کو کیش لیس، ڈیجیٹل نظام کیلیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ راست کا نظام ضلعی حکومت کی سطح پر لے جانے کیلیے چیف سیکرٹریز وفاقی حکومت سے تعاون کریں۔

    واضح رہے کہ حکومتی ملکی معیشت میں شفافیت لانے کے لیے طویل عرصہ سے کیش لیس معیشت منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

    گزشتہ دنوں پاکستان نے جاپانی کمپنی کے ساتھ ڈیجیٹل کرنسی پائلٹ پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جاپان کی بلاک چین ٹیکنالوجی کمپنی سورامیتسو کے ساتھ سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (CBDC) کے پائلٹ پروجیکٹ پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • پاکستان نے کابل میں ناظم الامور کو سفیر کے عہدے پر ترقی دیدی

    پاکستان نے کابل میں ناظم الامور کو سفیر کے عہدے پر ترقی دیدی

    افغانستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہتری آگئی، پاکستان نے کابل میں ناظم الامور کو سفیر کے عہدے پر ترقی دے دی۔

    طالبان حکومت نے اسلام آباد میں اپنے نمائندے کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی تعلقات میں بہتری سے دوطرفہ تعاون بڑھے گا، افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی جلد پاکستان کادورہ کریں گے۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں اہم پیشرفت

    خبرایجنسی کے مطابق چین، یواےای اور ازبکستان کے بعد پاکستان کی جانب سے بھی طالبان سفیر کو تسلیم کیا گیا، روس نے بھی طالبان کے نمائندے کو تسلیم کرنے کاعندیہ دےدیا۔

    وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے کابل کے حالیہ دورے کے بعد تعلقات میں بہتری آئی ہے، چین نے افغانستان اور پاکستان کے تعلقات بہتر بنانے میں کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-china-afghanistan-foreign-ministers-meeting/

  • پاکستان میں آج چاندی کی نئی قیمت کیا ہے؟

    پاکستان میں آج چاندی کی نئی قیمت کیا ہے؟

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آج 10 گرامی چاندی کی قیمت 2,884 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,360 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 2,884 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,360 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

  • بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت کو سولر سسٹم پر منتقل کر دیا گیا

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت کو سولر سسٹم پر منتقل کر دیا گیا

    کراچی : بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت کو سولر سسٹم پر منتقل کر دیا گیا، جس کے بعد پاکستان کی پہلی کونسل اب سولر پر چلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تاریخی عمارت سولر سسٹم پر منتقل ہوگئی۔

    دو ارب کی لاگت سے سولر سسٹم پر عمارت کی منتقلی کا کام ہونے کا دعویٰ کرتے ہوتے بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے بتایا کہ منصوبے کے تحت ایک سو پچاس کے وی کا سولر سسٹم نصب لگایا ہے، جسے کے الیکٹرک سے منسلک کر دیا ہے۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ جلد ہم سرکاری اسپتالوں کو بھی سولر پر منتقل کریں گے۔

    انھوں نے شہر کی سڑکوں کو بھی جلد اسٹریٹ لائٹ پر منتقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جلد کراچی کی تین بڑی شاہراہوں کو سولر سسٹم پر منتقل کریں گے۔

    میئر کراچی نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں اس شہر میں مزید ترقیاتی کام ہوں گے۔

    انھوں نے بلاول بھٹو کی قیادت میں ترقی کے سفر کو جاری و ساری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی کا ایک ایک کارکن اس شہر کی خدمت میں مصروف ہے دنیا بھر میں کراچی کا اچھا پہلو اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

  • پاکستان میں آج چاندی کا ریٹ کیا رہا؟

    پاکستان میں آج چاندی کا ریٹ کیا رہا؟

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 2,786 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,246 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں آج چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 2,786 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,246 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

    سرمایہ کاری کے طریقے: آپ چاندی کی سرمایہ کاری مختلف طریقوں سے کر سکتے ہیں، جیسے کہ آپ چاندی کے سکے خرید کر انہیں محفوظ کر سکتے ہیں، یا بھاری زیورات بنا کر بھی اسے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

  • پاکستان میں آج چاندی کا ریٹ کیا رہا؟

    پاکستان میں آج چاندی کا ریٹ کیا رہا؟

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 2,534 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 2,952 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں آج چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 2,534 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2,952 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

    سرمایہ کاری کے طریقے: آپ چاندی کی سرمایہ کاری مختلف طریقوں سے کر سکتے ہیں، جیسے کہ آپ چاندی کے سکے خرید کر انہیں محفوظ کر سکتے ہیں، یا بھاری زیورات بنا کر بھی اسے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

  • وزیر خارجہ ایران کا دورہ مکمل کر کے سعودی عرب روانہ

    وزیر خارجہ ایران کا دورہ مکمل کر کے سعودی عرب روانہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کا دورہ مکمل کر کے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ ایران کا دورہ مکمل کر کے سعودی عرب روانہ ہو گئے، مہر آباد ایئر پورٹ پر ایرانی حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے انھیں رخصت کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود ریاض میں سعودی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، جس میں خطے میں امن کی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال ہوگا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر خارجہ نے 12 اور 13 جنوری کو ایران کا دورہ کیا، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر وزیر خارجہ کے دورۂ ایران کے حوالے سے کہا کہ اس دورے کا مقصد خطے میں کشیدگی میں کمی لانا اور سفارتی ذرایع سے مدد فراہم کرنا تھا۔

    پاکستانی سرزمین کسی جنگ کیلئے استعمال نہیں ہوگی، وزیرخارجہ

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقاتیں کیں، پاکستان کشیدگی میں کمی کی ایرانی ترجیح کو سراہتا ہے، امید ہے ایران درپیش صورت حال سے روایتی دانش مندی سے نبرد آزما ہوگا، وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر ایران کی بھرپور حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

    ملاقاتوں میں وزیر خارجہ کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی ذرایع سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، خطے میں امن کے لیے پاکستان مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

  • قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی تیاریوں پر ڈین جونز کا سوالیہ نشان

    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی تیاریوں پر ڈین جونز کا سوالیہ نشان

    سڈنی: سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونز نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی تیاریوں پر کئی سوالات اٹھا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونز نے اپنے کالم میں لکھا کہ گرین کیپس نے جنوری کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، کیا ایک 3 اور ایک 2 روزہ پریکٹس میچ کھیلنا مشکل سیریز کی تیاریوں کے لیے کافی ہوگا؟

    انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹرز کو مقامی ماحول سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے کم از کم طویل فارمیٹ کے 3 میچز درکار ہوتے ہیں، پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں پریکٹس کی کمی محسوس ہوگی۔

    آسٹریلوی کرکٹر کا اپنے کالم میں کہنا تھا کہ گرین کیپس نے رواں سال جنوری کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا جس کے باعث انہیں میدان میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، برسبین اور ایڈیلیڈ کی پچز پر باؤنس پرتھ سے بہت مختلف ہوگا، پاکستان کے ناتجربہ کار پیسرز کو کنڈیشنز سے ہم آہنگی میں پریشانی ہوگی۔

    ڈین جونز کا مزید کہنا تھا کہ ایشین کرکٹرز کو مقامی ماحول سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

    پاکستان کے خلاف آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

    خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، پاکستان سے دو دو ہاتھ کرنے کے لیے کپتان ٹم پین، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، کیمرون بینکروفٹ، جوبرنز، پیٹ کمنز اور جوش ہیذل ووڈ اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، لبوشین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، جیمز پیٹنسن اور میتھیو ویڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔

  • اردو کی نامور شاعرہ و ادیبہ فہمیدہ ریاض لاہور میں سپردِ خاک

    اردو کی نامور شاعرہ و ادیبہ فہمیدہ ریاض لاہور میں سپردِ خاک

    لاہور: نامور شاعرہ، مترجم اور افسانہ نویس فہمیدہ ریاض کو لاہور کے ایک مقامی قبرستان میں سپردِ خا کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ممتاز نظم نگار اور افسانے لکھنے والی ترقی پسند 73 سالہ ادیبہ فہمیدہ ریاض گزشتہ روز انتقال کر گئیں تھیں، انھیں آج لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

    [bs-quote quote=”شاعروں اور ادیبوں نے فہمیدہ ریاض کی ادبی خدمات پر انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    فہمیدہ ریاض کی نمازِ جنازہ میں ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

    نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں معروف شاعر امجد اسلام امجد بھی شامل تھے، شاعروں اور ادیبوں نے فہمیدہ ریاض کی ادبی خدمات پر انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    فہمیدہ ریاض نے اپنی ادبی اور سماجی زندگی میں ملک میں جمہوری اقدار، انسانی حقوق اور خواتین کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے جدوجہد کی۔

    خیال رہے فہمیدہ ریاض 28 جولائی 1945 کو میرٹھ میں پیدا ہوئیں، ان کا تعلق بھارتی ریاست اُتر پردیش کے ایک ادبی خاندان سے تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  نامور شاعرہ اور ادیبہ فہمیدہ ریاض انتقال کر گئیں

    ان کا پہلا شعری مجموعہ ’پتھر کی زبان‘ 1967 میں آیا، تاہم جب ان کا دوسرا مجموعہ ’بدن دریدہ‘ منظرِ عام پر آیا تو اس نے بولڈ نسائی اظہار کے باعث قارئین کو چونکایا۔

    فہمیدہ ریاض کے انتقال پر آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اظہارِ افسوس کیا۔

  • لاہورکےعلاقےنشترکالونی میں فائرنگ‘ میاں بیوی جاں بحق

    لاہورکےعلاقےنشترکالونی میں فائرنگ‘ میاں بیوی جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کرمیاں بیوی کو گولیاں مار کرقتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشترکالونی میں رات گئے نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے، فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔

    فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی شناخت سلمان اور نورین کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس تاحال فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار نہ کرسکی نا ہی اس بات کا اندازہ لگا سکی کہ ڈکیتی کی واردات تھی، خودکشی یا پھر پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق دونوں میاں بیوی کی نعشوں کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔

    لاہورمیں فائرنگ سےجی سی یونیورسٹی کےپروفیسر قتل

    خیال رہے کہ 14 فروری 2018 کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر تنطیم اکبر چیمہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    لاہور: سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ‘ 2 وکیل جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 20 فروری کو سیشن کورٹ میں وکلا کے دو گروپوں میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 2 وکیل جاں بحق ہوگئے تھے۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔