Tag: ٔپی ٹی آئی

  • وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی وزیر خارجہ سے ملاقات، ای ویزا اجرا و دیگر امور پر تبادلۂ خیال

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی وزیر خارجہ سے ملاقات، ای ویزا اجرا و دیگر امور پر تبادلۂ خیال

    اسلام آباد: وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے جس میں ای ویزا کے اجرا اور داخلی سلامتی کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے شاہ محمود قریشی سے پارلیمنٹ ہاؤس کے فارن منسٹر چیمبر میں ملاقات کر کے ای ویزا اجرا سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

    ملاقات میں دونوں وزرا نے تارکین وطن کے لیے امیگریشن کے عمل کو آسان اور مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

    اس موقع پر وزیر خاجہ نے کہا کہ آن لائن ویزے کے اجرا سے پاکستان میں آنے اور سرمایہ کاری کے خواہش مندوں کو بے جا پریشانی سے نجات ملے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  48 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے میں نرمی، نئی ویزا پالیسی جاری

    وزیر داخلہ نے بتایا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 قیدیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے سعودی وزارت داخلہ سے رابطے میں ہیں۔

    واضح رہے کہ حکومت نے نئی ویزا پالیسی کے تحت 48 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے میں نرمی کر دی ہے، نئی پالیسی کا اطلاق 15 اپریل سے شروع ہو گیا ہے، پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر 3 ماہ کا ویزا دیا جائے گا۔

    جن ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے میں نرمی کی گئی ہے ان میں ایران، ملائیشیا، روس، ترکی، چین، سری لنکا، آسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل اور جرمنی شامل ہیں جب کہ بھارت، امریکا، برطانیہ اور افغانستان اس فہرست میں شامل نہیں۔

  • سلیم شہزاد کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

    سلیم شہزاد کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر کراچی میں‌ اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوششوں‌ کا آغاز کر دیا، اسی سلسلے میں‌ عمران خان کی سلیم شہزاد سے ملاقات ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ نے بنی گالا میں ایم کیو ایم پاکستان کے بانی رہنما سے ملاقات کی، جس کے بعد سلیم شہزاد کی پی ٹی آئی میں‌ شمولیت کا امکان بڑھ گیا ہے۔

    اس ملاقات کی تصویر پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے ٹویٹر پر شیئر کی، جس میں سلیم شہزاد کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا گیا۔

    اطلاعات کے مطابق عمران خان سے ہونے والی ملاقات کے بعد سلیم شہزاد نے کپتان کے قافلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جانب سے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد نے 22 اگست کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے حمایتی کے طور پر سامنے آئے تھے، مگر پاکستان آمد کے موقع پر انھیں خوش آمدید نہیں کہا گیا، جس کے بعد گذشہ سال دسمبر میں انھوں نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    انھوں نے اورنگی ٹاؤن میں جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، مگر یہ جلسہ ملتوی ہوگیا۔ اب انھوں نے عمران خان سے ملاقات کی ہے، جس کے بعد ان کی پی ٹی آئی شمولیت کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔