Tag: ٰI G sindh

  • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہو گئی ہے، ایڈیشنل آئی جی سندھ

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہو گئی ہے، ایڈیشنل آئی جی سندھ

    کراچی: ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو نے داعش اور طالبان کو کلین چٹ دے دی،کہتے ہیں کہ داعش کے نام پرکوئی بھی کارروائی کرسکتا ہےاور طالبان کے کسی ممکنہ حملےکی کوئی خفیہ اطلاع نہیں۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہو گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز سندھ کے بیورو چیف ایس ایم شکیل کو انٹرویو میں ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ  اسکولوں پر حملے میں طالبان کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ۔

    انکا کہتا تھا کہ داعش کا کوئی وجود نہیں ان کے نام پر کوئی بھی کارروائی کر سکتا ہے،  ایڈیشنل آئی جی نےیہ بھی کہا کہ کراچی میں تین ماہ سے کوئی بینک ڈکیتی نہیں پڑی اور پھر انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے چند ماہ میں ڈکیتی کی 23 وارداتوں کے ملزم بے نقاب کئے۔

     ایک جانب ایڈیشنل آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کااثر کراچی پر بھی پڑ سکتاہے تو ساتھ ہی یہ بھی کہ گئے کہ ایئرپورٹ حملے کے بعد سے کراچی میں دہشگردی کی کوئی واردات نہیں ہوئی، انکا کہنا تھا کہ پولیس کے اقدامات کے بعد شہر میں امن آیا ہے اور ٹارگٹ کلنگ کا تناسب چودہ سے کم ہو کر ایک یا دو رہ گیا ہے ۔

  • پروفیسرسبط جعفر، پروفیسرشکیل اوج کے قاتل کو پکڑلیا ہے، کراچی پولیس چیف

    پروفیسرسبط جعفر، پروفیسرشکیل اوج کے قاتل کو پکڑلیا ہے، کراچی پولیس چیف

    کراچی: صاحب علم شخصیات ڈاکٹر شکیل اوج اور پروفیسر سبط جعفر کو قتل کرنے والے گروہ کا ایک رکن گرفتار کرلیا گیا۔

    کراچی پولیس ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کے دوران غلام قادر تھیبو کاکہنا تھا کہ پروفیسر سبط جعفر اور ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل میں شریک ٹارگٹ کلرز کے گروہ کا ایک رکن منصور گرفتار کرلیا ہے،کراچی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے دونوں صاحب علم افراد کو قتل کرنے میں منصور شامل تھا، ملزم منصور سندھ گورمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں ملازمت کرتا ہے

     کراچی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملزم منصور کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے جس نے انیس سو ترانوے میں مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دیگر قاتل بھی جلد گرفتار کرلیے جائیں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس کی کوششوں سے ٹارگٹ کلنگ میں پچھلے سال کی نسبت کمی آئی اور صرف انتیس افراد اس ماہ قتل کیئے گئے، کراچی پولیس چیف نے ایک بار پھر کہا کہ سیاسی جماعتوںمیں جرائم پیشہ افراد موجود ہیں۔

  • کراچی کے داخلی اورخارجی راستوں پر پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ

    کراچی کے داخلی اورخارجی راستوں پر پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ

    کراچی: شہر قائد کے داخلی اور خارجی راستوں پر پاک فوج کے جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، پولیس اور رینجرز کے جوان بھی مشترکہ ٹیم میں شامل ہوں گے ۔

    کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

     ایڈیشنل آئی جی کاکہنا تھا کہ تین مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو سپر ہائی وے ، نیشنل ہائی وے اور حب بلوچستان کے راستوں پر تعینات کی جائیں گی۔

     غلام قادرتھیبو نے بتایا کہ داخلی اور خارجی راستوں پر تمام مشکوک افراد اورگاڑیوں کو چیک کیا جائے گا یہ فیصلہ غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور بارود کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے،مستقل چوکیاں تعمیر ہونے پر موبائل ٹیمیں کام کریں گے۔

  • کراچی سمیت سندھ بھرمیں داعش کاکوئی وجودنہیں، آئی جی سندھ

    کراچی سمیت سندھ بھرمیں داعش کاکوئی وجودنہیں، آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں داعش کا کوئی وجود نہیں، داعش صرف میڈیا رپورٹس اور اخبارات کی خبروں تک محدود ہے ۔

    کراچی میں گارڈن تھانے کی تزین و آرائش کے افتتاح کے موقع پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہنا تھا کہ داعش کی موجودگی کے حوالے سے انکوائری کرالی گئی ہے، صوبے میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے۔

    آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال پہلے سےکافی بہتر ہے، محکمہ پولیس میں بدنامی کا سبب بننے والے کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

    آئی جی آئی جی سندھ نے تقریب میں شریک افسران اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ تھانے کی تزین و آرائش کے ساتھ ساتھ شہریوں کو فول پروف تحفظ فراہم کیا جائے اور انکی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

  • دھرنے مسئلے کا حل نہیں ہیں، ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو

    دھرنے مسئلے کا حل نہیں ہیں، ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو

    کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کاکہنا ہے کہ دھرنے مسئلے کا حل نہیں ، متحدہ قومی موومنٹ سے درخواست ہے کہ وہ شارع فیصل پر اپنا دھرنا ختم کردیں، اہم شاہراہوں پر سے بھی دھرنے ختم کردیں۔

    غلام قادرتھیبوکاکہنا تھا کہ رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے آٹھ کارکن رہا کردیے ہیں، 15 کارکنوں سے تفتیش جاری ہے، ان میں سے جو بے گناہ ہوگا اس کو رہا کردیا جائے گا، رینجرز حکام نے بات چیت کرکے متحدہ قومی موومنٹ کو اس سے آگاہ کردیا ہے، ایڈیشنل آئی جی کے مطابق کراچی آپریشن کے حوالے سے کمیٹی بنی ہوئی ہے جس میں متحدہ رہنما اپنے تحفظات رکھ سکتی ہے،دھرنے مسئلے کا حل نہیں ہیں، بات چیت سے مسئلہ کا حل ہوسکتا ہے۔

  • ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کی درخواست

    ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کی درخواست

    کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی نے آئی جی سندھ سے محکمہ پولیس میں مزید بھرتیاں کرنے اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کیلئے ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کی درخواست کی ہے۔

    شہر کراچی کے حالات ، امن وامان کی خراب صورت حال کے پیش نظر محکمہ پولیس میں مذید بھرتیوں کی درخواست ایڈیشنل آئی جی کراچی نے آئی جی سندھ سے کی، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ا یڈیشنل آئی جی نے آئی جی کو خط لکھ کے پولیس میں مذید نفری کی ضرورت کے ساتھ وسائل میں کمی کا بتایا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے پاس وسائل کی کمی کی وجہ سے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکتی ۔ آپریشن میں تیزی لانے کیلئے پولیس میں بھرتی کی جائے، خط کے متن کے مطابق حساس مقامات کی سیکیورٹی کیلئے دس ہزار ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی نے آئی جی سندھ سے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ محکمے کو جدید آلات اور اسلحہ کی بھی ضرورت ہے،جس کے لئے دس ہزار بلٹ پروف جیکٹس، بلٹ پروف ہیلمٹ ،پچاس بکتر بند گاڑیاں،پانچ ہزار ایس ایم جیزاور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جائیں۔

  • جرائم کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے، اے آئی جی کراچی

    جرائم کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے، اے آئی جی کراچی

    کراچی: آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبونے کراچی چیمبر کا دورہ کیا۔ تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ پچھلےدوماہ کے دوران شہر میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا، بھتہ خوری اوردیگرجرائم کی وارداتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

     ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوئی ہے،ہر قتل ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوتا،کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں ذمہ داروں کا تعین ہوگیا ہے،رواں سال پندرہ بینک ڈکیتیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں، پولیس کو کامیابیاں بھی مل رہی ہیں،لیکن گرفتار ملزمان کو سزائیں بھی ملنا ضروری ہیں۔

    اس موقع پر سراج قاسم تیلی سمیت دیگر تاجروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کے نتائج نہیں ملے،روزانہ لاشیں گرتی ہیں،کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،عبداللہ ذکی  نے کہا کہ بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کا مکمل خاتمہ بھی ضروری ہے۔