Tag: ٰIG sindh

  • پولیس مقابلوں کے دوران کالعدم تنظیم کے کئ دہشتگرد مارے گئے ہیں، آئی جی سندھ

    پولیس مقابلوں کے دوران کالعدم تنظیم کے کئ دہشتگرد مارے گئے ہیں، آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران مارے جانے والے زیادہ تر دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ سمیت دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    پولیس ہیڈ آفس میں کراچی کے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کے دوران آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان کے تحت مصروف عمل ہیں۔

     کراچی ایئرپورٹ پرحملے کے ماسٹر مائنڈز ،زہرہ شاہد اور مولانا خالد محمود سومرو کے قتل میں ملوث ملزمان پکڑے جا چکے ہیں،  64کیسز فوجی عدالتوں میں بھیج چکے ہیں، کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران کالعدم تنظیم کے کئ دہشتگرد مارے گئے۔

     آئی جی سندھ نے کہا کہ ایسے مدارس جن کی رجسٹریشن اور دیگر دستاویزات مکمل نہیں ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔

     سندھ پولیس کے چیف نے کہا کہ پولیس اور رینجرز مل کرکام کررہی ہے سات ماہ کے دوران کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں 57 فیصد ، بینک ڈکیتیوں میں 52 فیصد،ٹارگٹ کلنگ میں31 فیصد کمی آئی جب کہ اغوائ برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کی شرح میں بھی واضح کمی ہوئی ہے۔

  • آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اُڑادئیے

    آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اُڑادئیے

    کراچی : آئی جی سندھ نے پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کیلئےخصوصی فورس بنانے کے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ  غلام حیدر جمالی کو ڈیڑھ ماہ قبل خصوصی فورس کی تشکیل کا حکم دیا تھا،جس پر راحاکل عمل در آمد نہیں کیا گیا۔

    محکمہ پولیس ملک کےمستقبل کو محفوظ بنانے کی بجائے اپاہج بنانے پر تل گیا۔ پولیو رضاکاروں کی حفاظت کیلئے وزیراعلیٰ کے احکامات کو آئی جی سندھ خاطر میں نہ لائے۔

    وزیراعلی نے ڈیڑھ ماہ پہلے آئی جی کو پولیو رضا کاروں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی فورس بنانے کا حکم دیا تھا۔ جس کیلئے ایک ہزار اہلکاروں کی بھرتی کی ہدایت کی گئی تھی۔

    لیکن شاید سندھ کے اعلیٰ پولیس افسر نے پولیو رضاکاروں کی جان کی حفاظت کرنا ضروری نہیں سمجھا اور فورس تشکیل دینے کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔

    جب گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں پولیو رضا کاروں پرحملہ ہوا تووزیراعلیٰ سندھ کو بھی یاد آگیا اور آج امن و امان کے اجلاس میں ڈیڑھ ماہ قبل دئیے گئے حکم کو یاد کرنے لگے۔

    اگر یہ کام پولیو مہم شروع ہونے سے پہلے ہوتا تو شاید صورت حال کچھ اور ہوتی۔