Tag: ٰImran Khan

  • منی لانڈرنگ سے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی میراعزم ہے: عمران خان

    منی لانڈرنگ سے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی میراعزم ہے: عمران خان

    اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے آج بنی گالا میں‌ عمران خان سے خصوصی ملاقات کی.

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات ہوئی، جس میں‌ الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کو مبارک باد دی گئی.

    برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے نئی حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا. 

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خطاب نے برطانیہ میں مثبت اثرات چھوڑے ہیں، برطانیہ پاکستان سے مکمل تعاون کے لئے تیار ہے.

    تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ تعلیم سے محروم 22 لاکھ بچوں کو اسکول بھجوانے کے لئے مدد کریں گے، پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مل کردیگر شعبوں میں تعاون کے لئے تیار ہیں.

    اس موقع پرعمران خان نے مبارک باد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر برطانوی حکومت کا شکریہ کرتے ہوئے اپنے ممکنہ منصوبوں سے برطانوی حکومت کو آگاہ کیا.

    عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ سے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی میراعزم ہے.

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعدادبرطانیہ میں مقیم ہے.


    ترک صدر کا عمران خان کو فون، جیت پر مبارک باد


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کھلاڑی لکھاری سب کپتان کے قائل، تقریرکی تعریف، جیت پر مبارک باد

    کھلاڑی لکھاری سب کپتان کے قائل، تقریرکی تعریف، جیت پر مبارک باد

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی فتح پر خراج تحسین اور ستائش کا سلسلہ جاری ہے، انور مقصود اور جہانگیر خان نے بھی عمران خان کو سراہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں‌ میں‌ کامیابی پر پی ٹی آئی چیئرمین کو کھلاڑیوں، لکھاریوں اور زندگی کے مختلف شعبوں‌ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے پیغامات موصول ہورہے ہیں.

    فخر پاکستان، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔

    جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک بادپیش کرتا ہوں، یقین ہے کہ وہ اپنے ویژن سے پاکستان کو آگے لےجائیں گے.

    ممتاز مزاح نگار اور شوبز شخصیت انور مقصور نے بھی کپتان کی کاوشوں‌ کو سراہا.لیجنڈری قلم کار نے کہا ہے کہ 71 سال میں آج تک اس سے اچھی تقریرنہیں سنی.

    واضح رہے کہ 25 جولائی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 120 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

    ساتھ ہی خیبرپختون خواہ اور پنجاب میں بھی پی ٹی آئی نے بھاری تعداد سیٹیں حاصل کیں اور صوبائی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔


    عمران خان کا خطاب، متوقع پالیسیوں پر اظہار خیال، دھاندلی الزامات کی تحقیقات کی پیش کش


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اقتدار کیلئے میرٹ نہیں، نام کے آخر میں شریف ہونا چاہیے، عمران خان

    اقتدار کیلئے میرٹ نہیں، نام کے آخر میں شریف ہونا چاہیے، عمران خان

    بورے والا: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار کے لیے میرٹ ہونا ضروری نہیں، بس نام کے آخر میں شریف لکھا ہونا ضروری ہے، تین ستمبر کو واقعی گو نواز گو ہوجائے گا۔


    PTI Chief, Imran Khan says "Go Nawaz Go" will… by arynews

    پنجاب کا 56فیصد بجٹ لاہور پر خرچ ہورہا ہے

    بورے والا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چالیس برس قبل پاکستان آگے جارہا تھا اب پاکستان پیچھے جارہا ہے، شہباز شریف نے پورے پنجاب کا بجٹ لاہور پر لگادیا،پنجاب بجٹ کا 56 فیصد حصہ لاہور اور تین فیصد ملتان پر خرچ ہورہا ہے۔

    پنجاب کے بجٹ میں دیگر شہروں کا ذکر تک نہیں

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بجٹ میں دیگر شہروں کا ذکر تک نہیں،راجن پور اور میانوالی پیچھے جارہے ہیں  جس سے جنوبی پنجاب میں محرومی پیدا ہوری ہے۔

    میرٹ جمہوریت میں ہوتی ہے بادشاہت میں نہیں

    انہوں نے کہا کہ میرٹ جمہوریت میں ہوتی ہے بادشاہت میں نہیں اور شریف برادران کے اقتدار میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں بس آپ کے نام کے آخرشریف ہونا ضروری ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ عائشہ نذیرپڑھی لکھی خاتون ہیں انہیں ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، نیا پاکستان بنانے کے لیے پڑھی لکھی خواتین کو بھی آگے آنا ہوگا۔

  • فہد ملک کے قاتلوں کو پکڑنا نواز شریف کی ذمہ داری ہے، عمران خان

    فہد ملک کے قاتلوں کو پکڑنا نواز شریف کی ذمہ داری ہے، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں سب کے سامنے دھڑلے سے فہد ملک کو قتل کیا گیا،اس کے قاتلوں کو پکڑنا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے قاتل نہ پکڑے گئے تو جرائم ہوتے رہیں گے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں قتل ہوا کسی کو شک نہیں کہ قاتل کون تھا سب نے دیکھا، جرائم ختم کرنے ہیں تو حکومتی رٹ قائم کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ جرائم کو ختم کرنے کے لیے وزیراعظم نواز شریف کو اقدامات کرنے ہوں گے ، جب تک مجرموں کو پکڑے جانے کا خوف نہیں ہوگا اس وقت تک جرائم ختم نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فہد ملک کے قاتلوں کو پکڑنا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے ، اس نے تھانے کے باہر قتل کیا، اسے پتا تھا کہ اسے کوئی گرفتار نہیں کرسکتا اسی لیے قاتل نے سب کے سامنے دھڑلے سے قتل کیا آخر اسے کس کی پشت پناہی حاصل ہے جو قاتل کو پکڑے جانے کا خوف ہی نہیں۔

  • عمران خان پشاور پہنچ گئے، کل سے تحریک شروع ہوگی

    عمران خان پشاور پہنچ گئے، کل سے تحریک شروع ہوگی

    پشاور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اس ملک سے جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرے گا، کل سے اہم احتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں۔


    PTI's Tehreek-e-Ahtesab to be launched tomorrow… by arynews

    یہ بات انہوں نے پشاور میں احتجاجی تحریک شروع کرتے ہوئے کنٹینر پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، رہنما شاہ محمود قریشی اور وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

    عمران خان نے کہا کہ عوام اور حکمرانوں کے لیے الگ الگ قوانین ہیں،جب تک نیب انصاف کرتے ہوئے نواز شریف کے خلاف کام نہیں کرے گا اس وقت تک نہ چوری ختم ہوگی نہ کرپشن، اور کرپشن ہی سب سے بڑی بیماری ہے جسے ختم کرنے کے لیے یہ تحریک شروع کی جارہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کل سے پاکستان کے لیے اہم تحریک شروع کررہے ہیں جس کا مقصد بدعنوانی کا خاتمہ ہے،مغل اعظم اربوں‌روپے چوری کرلیں‌ انہیں‌ کوئی ادارہ نہیں‌ پکڑ رہا، ہمارے تحریک کا آغاز پشاور سے ہورہا ہے اور اس کا اختتام پنجاب میں رائے ونڈ میں حکمرانوں کے محل پر ہوگا۔