Tag: ٹائمز اسکوائر

  • ویڈیو: نیویارک میں ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تراویح کی ادائیگی

    ویڈیو: نیویارک میں ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تراویح کی ادائیگی

    امریکی شہر نیویارک کے مشہور زمانہ ٹائمز اسکوائر پر مسلمانوںکی بڑی تعداد نے روزہ افطار کیا اور نماز تراویح ادا کی۔

    دنیا بھر میں مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اسلامی ممالک سمیت غیر مسلم ممالک میں بھی جہاں سرکاری سطح پر افطار پارٹیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں ان ممالک میں مقیم مسلمان بھی اپنے مذہبی فرائض جوش وخروش سے انجام دے رہے ہیں۔

    امریکا میں بڑی تعداد میں مسلمان ماہ صیام کے آغاز پر نیویارک کے مشہور زمانہ ٹائمز اسکوائر پر پہنچے جہاں انہوں نے روزہ افطار کیا اور نماز تراویح ادا کی۔

    ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تروایح کی ادائیگی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں مسلمانوں کی بڑی تعداد کو باجماعت نماز ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    نمازِ تراویح کی ادائیگی کے دوران کچھ لوگوں نے فلسطینی بہن بھائیوں سے یک جہتی کا اظہار کرنے کے لیے فلسطینی پرچم کے سرخ، سفید، سبز اور سیاہ رنگ والی ٹوپیاں اور فلسطینی مزاحمت کی علامت بننے والا اسکارف کوفیہ پہنا ہوا تھا۔

     

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان وائرل ویڈیوز پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے دل والے اموجیز لگائے جا رہے ہیں اور صارفین دنیا بھر کے مسلمانوں کو اس ماہ مقدس میں خصوصاً روزہ افطار کے وقت دعاؤں میں مظلوم فلسطینیوں کو یاد رکھنے کی التماس کر رہے ہیں۔

  • میسی اور رونالڈو کا میچ ٹائمز اسکوائر کی بڑی اسکرین پر

    سرزمین عرب پر کھیلا گیا دنیائے فٹ بال کے دو عظیم کھلاڑیوں میسی اور رونالڈو کا میچ نیویارک کے مشہور زمانہ ٹائمز اسکوائر پر بھی بڑی اسکرین پر دکھایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ’ریاض سیزن کپ‘ میں لیونل میسی اور رونالڈو کی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر سمیت دنیا کے کئی مقامات پر بڑی اسکرینوں پر دکھایا گیا۔

    سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ٹائمز اسکوائر پر بڑی اسکرین کے ذریعے میچ دکھائے جانے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، پیرس سینٹ جرمین اور النصر و الہلال کے درمیان درمیان کھیلا جانے والے اس دل چسپ میچ کی عالمی میڈیا نے بھر پور کوریج دی۔

    سر زمین عرب پر میسی اور رونالڈو میں دلچسپ مقابلہ ہوا، لگاتار گولز سے شائقین محظوظ ہوتے رہے

    نیویارک کے ٹائمز اسکوائر، کویت کے اپنیوز، قاہرہ کے مصر مال، لندن کے پکاڈلی اسکوائر اور ریاض بولیوارڈ میں بیک وقت براہ راست میچ دکھایا گیا تھا۔

    پیرس سینٹ جرمین نے النصر و الہلال ٹیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر ریاض سیزن کپ اپنے نام کیا، لیونل میسی کی ٹیم نے دل چسپ مقابلے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم کو ہرایا۔

  • 2023 کے ہندسے میں کتنے ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں؟

    2023 کے ہندسے میں کتنے ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں؟

    نیویارک میں نئے سال کوخوش آمدید کہنے کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا۔

    مین ہٹن، نیویارک میں واقع مشہور ترین کاروباری اور سیاحتی مقام ٹائمزاسکوائر پر لگانے کے لیے 2023 کا ہندسہ پہنچا دیا گیا، 2023 کے اس ہندسے میں کُل 602 ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں۔

    دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں، نیویارک میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن کے طور پر ٹائمز اسکوائر پر دو ہزار تئیس کا ہندسہ لگایا جا رہا ہے۔

    سال نو کے آغاز سے 10 دن پہلے ٹائم اسکوائر پر لایا جانے والا یہ ہندسہ 7 فٹ لمبا ہے، جسے خاص لیڈ لائٹ بلبوں سے تیار کیا گیا ہے، تاکہ بجلی کا خرچہ بچایا جا سکے۔

    دو ہزار تئیس کے ہندسے میں کُل چھ سو دو ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں، جسے سال نو کے آغاز کے موقع پر ٹائم اسکوائر کے اوپر نصب کر کے روشن کیا جائے گا۔

    ٹائمز اسکوائر آنے والے اب ٹوئنٹی ٹوئنٹی تھری کے ہندسے کے ساتھ سیلفی لے سکیں گے۔

  • کنا یاری کی گلوکارہ ایوا بی کے لیے ایک اور اعزاز

    کنا یاری کی گلوکارہ ایوا بی کے لیے ایک اور اعزاز

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مقبول بلوچ زبان کے گانے کنا یاری سے مقبولیت حاصل کرنے والی گلوکارہ ایوا بی کو ایک اور اعزاز مل گیا، ان کی تصویر امریکا کے معروف ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کردی گئی۔

    پاکستان کی پہلی باحجاب ریپر اور بلوچ گلوکارہ ایوا بی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے ان کی تصویر امریکا کے معروف ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کردی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Spotify Pakistan (@spotifypakistan)

    ایوا بی سے قبل اسپاٹی فائے 7 پاکستانی خواتین گلوکاراؤں کی تصاویر بھی ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کر چکی ہے۔

    اسپاٹی فائے نے رواں برس مارچ سے اکوئل پاکستان نامی منصوبے کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت ہر ماہ ایک پاکستانی گلوکارہ کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا جا رہا ہے۔

    اس منصوبے کے تحت پہلی بار مارچ 2022 میں ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر آویزاں کی گئی تھی۔

    اسی منصوبے کے تحت گزشتہ ماہ ستمبر میں گلوکارہ مومنہ مستحسن کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا تھا جبکہ اب ایوا بی کی تصویر کو آویزاں کیا گیا ہے۔

    ایوا بی کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں ہونے پر گلوکاروں سمیت شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی جب کہ خود انہوں نے اپنی تصویر کو آویزاں کیے جانے کو تاریخی لمحہ قرار دیا۔

    ایوا بی پاکستان کی پہلی باحجاب اور بلوچی گلوکارہ بن گئیں، جن کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا ہے۔

    ایوا بی کو رواں برس کے آغاز میں ریلیز ہونے والے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے کنا یاری کو ملک بھر میں بہت پسند کیا گیا تھا اور وہ مذکورہ گانے کی وجہ سے عالمی سطح پر بھی مشہور ہوئی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Eva B (@iamevaab)

    تاہم ایوا بی نے گلوکاری کا آغاز پہلے ہی کردیا تھا، انہوں نے 3 سال قبل 2018 میں انسٹا گرام پراپنا پہلا ریپ گانا شیئر کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Eva B (@iamevaab)