Tag: ٹائٹل

  • کرن ویر مہرا نے بگ باس سیزن 18 کا ٹائٹل جیت لیا

    کرن ویر مہرا نے بگ باس سیزن 18 کا ٹائٹل جیت لیا

    بھارتی ٹی وی اداکار کرن ویر مہرا نے معروف بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 18 کا ٹائٹل جیت لیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرن ویر مہرا نے اداکار ویوین ڈسینا کو شکست دیکر بگ باس 18 کے فائنل میں کا  ٹائٹل اپنے نام کر لیا، والے اس مقابلے میں رجت دلال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    میڈیا کے مطابق ٹائٹل جیتنے والے کرن ویر مہرا کو 50 لاکھ بھارتی روپے کی انعامی رقم اور ایک چمچماتی ٹرافی دی گئی، بگ باس 18 کے فائنل میں کرن ویر مہرا، ویوین ڈسینا، رجت دلال، ایشا سنگھ، اویناش مشرا اور چم دارنگ سمیت 6 کنٹسٹنٹ پہنچے تھے۔

    اس سے قبل گزشتہ سال معروف بھارتی ریئلٹی شو خطروں کے کھلاڑی سیزن 14 کا ٹائٹل بھی کرن ویر مہرا اپنے نام کر چکے ہیں۔

  • ماہ نورعلی نے یوایس جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    ماہ نورعلی نے یوایس جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    پاکستان کی ماہ نور علی نے یو ایس جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اسکواش پلیئر ماہ نور علی نے انڈر 13 سنگلز گرلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا، انہوں نے فائنل میں مصر کی کھلاڑی کو شکست دی۔

    اس کے علاوہ بوائز انڈر11 کیٹیگری میں پاکستان کے حرماس راجہ نے ٹائٹل اپنے نام کیا، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے  ٹاپ اسپیڈ حر ماس علی نے امریکی حریف کو 0-3 سے شکست دی۔

    حرماس نے انولیک آرچیہالڈ کے خلاف تینویں گیمز 8-11 کے یکاساں اسکور سے جیتے، حرماس یو ایس جونیئر ٹائیٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

  • ارجنٹائن کی 60 سالہ خاتون نے مس بیونس آئرس ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    ارجنٹائن کی 60 سالہ خاتون نے مس بیونس آئرس ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    ارجنٹائن کی 60 سالہ وکیل اور صحافی خاتون نے مس بیونس آئرس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کی 60 سالہ وکیل اور صحافی خاتون نے تمام دقیانوسی تصورات کو توڑتے ہوئے مس بیونس آئرس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، الجانڈرا مریسا روڈریگوئز نامی اس خاتون نے مس ارجنٹینا بیوٹی مقابلے کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

    الجانڈرا مریسا روڈریگز کے کوالیفائی کرنے کی وجہ اس عمر میں بھی حیرت انگیز طور پر جوان نظر آنا ہے، حالانکہ ان کے ساتھ مقابلے میں شریک زیادہ تر خواتین ان سے بہت کم عمر تھیں لیکن ججز نے انہیں کامیاب قرار دیا۔

    مس بیونس آئرس کا تاج جیتنے کے بعد الجانڈرا مریسا نے کہا کہ میں یہ سوچتی تھی کہ مقابلہ حسن میں حصہ لینے کی عمر نہیں ہے، لیکن قوانین میں تبدیلی کے بعد میں نے اس مقابلہ میں حصہ لیا اور تاج اپنے نام کرلیا۔

    واضح رہے کہ 1958 سے عمر کی جو حد مقرر تھی وہ اب ختم کردی گئی ہے، اس سال سے شروع ہونے والے یہ مقابلے اب صرف  18 سے  28 سال تک کی خواتین کے لیے محدود نہیں رہا ہے بلکہ اب میچور عمر کی خواتین بھی اس میں امیدوار بن سکتی ہیں۔

  • جرمنی: سائبر کرائم کی ماہر تفتیش کار نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا

    جرمنی: سائبر کرائم کی ماہر تفتیش کار نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا

    برلن : جرمنی کے شہر رسٹ میں منعقدہ مقابلہ حسن میں سائنر کرائم کی ماہر پولیس افسر نے ملکہ حسن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق طویل مدت سے جرمنی میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن کے فائنل میں انتظامیہ نے جس 28 سالہ خاتون کو ملکہ حسن کے ٹائٹل سے نوازا ہے وہ جرمنی کی ایک قابل پولیس افسر ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جرمن شہر رسٹ کے یوروپارک میں منعقدہ مقابلہ حسن کے فائنل میں 15 خواتین پہنچی تھیں جن میں نادین بیئرنیز نے کامیابی حاصل کی۔

    جرمنی کی ملکہ حسن کا خطاب اپنے نام کرنے کے بعد نادین بیئریر کا کہنا تھا کہ ’آج میرا خواب حقیقت میں تبدیل ہوا ہے‘ اب میں ادارے سے ایک برس چھٹی کی درخواست دوں گی تاکہ اس دوران بحیثیت مسز جرمنی خدمات سر انجام دے سکوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’میں گزشتہ دس برس سے پولیس میں خدمات انجام دے رہی ہوں، لیکن مسز جرمنی منتخب ہونے والے صورتحال مختلف ہوگی کیوں فیشن کی دنیا میں معروف شخصیت بننے کےبعد کئیں بھی ذمہ داری انجام دینا آسان نہیں ہوگا‘۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نادین بیئریر کا انتخاب ججز کی چار رکنی ٹیم نے کیا جس میں معروف برطانوی ڈانسر نیکیٹا تھومسن بھی شامل تھیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ملکہ حسن منتخب ہونے والی بیئریر کو ایک برس کےلیے انتظامیہ کی جانب سے ایک گاڑی، بلامعاوضہ سفر کی سہولت اور ملبوسات بھی فراہم کیے جائیں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقابلہ حسن میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی 23 سالہ طالبہ پریسیلا کلائن کا تعلق ہیمبرگ سے ہے۔

  • ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والی قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والی قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    اسلام آباد: ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرنے والی قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کو جونیئراسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست کا مزہ چکھا کر ٹائٹل اپنے نام کرنے والی قومی اسکواش ٹیم کے وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    ایئرپورٹ پر ٹیم کا بھرپور استقبال ہوا، کھلاڑیوں کے چہرے پر جیت کی خوشی نمایاں تھی، ملک کا نام روشن کرنے پر قومی اسکواش ٹیم کی مسرت قابل دید تھی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں جاری انیسویں ایشین جونئیر اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ فائنل میں بھی جاری رہا تھا۔

    ایشین جونئیر اسکواش چیمپئین شپ، پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح

    پاکستان نے سیمی فائنل میں ہانک کانگ کو دو صفر سے شکست دینے کے بعد روائتی حریف بھارت کو دھول چٹائی تھی، قومی اسکواش ٹیم نے بھارت کے خلاف 19واں چیمپئن شپ ٹائٹل جیتا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے فتوحات کا شاندار سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے پانچوں مقابلوں میں چین، تائپے، سری لنکا، کوریا، ہانگ کانگ کے کھلاڑیوں کو شکست دینے کے بعد فائنل میں بھارت کو بھی ہرا کر فہرست میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

  • ویسٹ انڈیز نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لی

    ویسٹ انڈیز نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لی

    ڈھاکہ: ویسٹ انڈیز انڈر نائنٹین کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا، فائنل میں بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ڈھاکہ میں کالی آندھی چل گئی بھارتی کھلاڑیوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتا اور پھر میچ بھی جیت لیا، ویسٹ انڈیز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے بھارت کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

    بھارتی ٹیم چیمپئن شپ میچ میں صرف ایک سو پینتالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی، وکٹیں جواب میں ویسٹ انڈیز نے محتاط انداز اختیار کیا اور سلو کھیلتے ہوئے ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

    ٹائٹل جیتنے پر ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے میدان میں ہی بھنگڑے ڈال دیئے، کرس گیل کے گینگنم ڈانس کی یاد تازہ کردی، فائنل میں شکست پر بھارتی کھلاڑی رو پڑے، ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے پہلی مرتبہ انڈر نائنٹین چیمپئن شپ کی ٹرافی اٹھائی اور اس تاریخی لمحے کو خوب انجوائے کیا۔

  • ورلڈ ٹینس، نڈال اور راؤنچ کی فائنل تک رسائی

    ورلڈ ٹینس، نڈال اور راؤنچ کی فائنل تک رسائی

    ابوظہبی: اسپین کے رافیل نڈال اور کینیڈا کے میلاس راؤنچ نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    ابوظہبی میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے ہم وطن ڈیوڈ فیررر کے خلاف تین سیٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں نڈال نے غیر معمولی کھیل پیش کیا اور فائنل میں جگہ بنالی۔

    اسپینش اسٹار کی فتح کا اسکور چھ تین، چھ سات اور چھ تین رہا، دوسرے سیمی فائنل میں کینیڈا کے میلاس راؤنچ نے سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا کے خلاف کامیابی حاصل کی، کینیڈین کھلاڑی نے سات پانچ اور سات پانچ کے اسکور کے ساتھ حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔

  • ماریا شراپوا نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    ماریا شراپوا نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    برسبین : روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا نے برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیت کر ڈبلیو ٹی اے کا چونتیسواں ٹائٹل اپنے اکاؤنٹ میں شامل کرلیا ہے۔

    سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے قبل کھیلے جانے والے وارم اپ ایونٹ برسبین انٹرنیشنل کے فائنل میں روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا اور سربیائی کھلاڑی اینا ایوانووک کا مقابلہ ہوا۔

    پہلے سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریکر پر سات چھ پوائنٹس کیساتھ ایوانووک کے حق میں رہا۔ فوٹیج ٹاپ سیڈ ماریا شراپوا نے حریف کھلاڑی کو مزید سیٹس جیتنے کا موقع نہیں دیا۔

    آخری دو سیٹ میں چھ تین اور چھ تین سے فاتح رہ کر رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

  • اینڈی مرے نے مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

    اینڈی مرے نے مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

    ابوظہبی: برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے، ابوظہبی میں کھیلے گئے مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک یوکووچ کے درمیان مقابلہ ہونا تھا۔

    یوکووچ صحت کی خرابی کی وجہ سے فائنل سے دستبردار ہوگئے جسکی وجہ سے اینڈی مرے کو فاتح قرار دے دیا گیا۔تیسری پوزیشن کے میچ میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے سوئس حریف اسٹین وارینکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔

  • پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کا پاکستان میں باکسنگ سکھانےکا اعلان

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کا پاکستان میں باکسنگ سکھانےکا اعلان

    لاہور: عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے پاکستان میں قیام امن اور اپنی کامیابیوں کیلئے دعائیں مانگی ہیں۔

    پاکستان والا پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نےحضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی اور پشاور اسکول حملے میں شہید ہونے والے طلبہ کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

     میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ پشاور سانحے پر کافی افسردہ ہیں، عامر خان کا کہنا تھا کہ اگلی فائٹ میں فلائیڈ مے ویدر کیخلاف کامیاب ہوئے تو دوبارہ داتا دربار پر حاضری دینگے،  داتا دربار حاضری سے پہلے باکسر عامر خان نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کرتے ہوئے باکسنگ اکیڈیمز کے قیام سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا، عامر خان امن کے پیغام کو فروغ دینے کیلئے اہم شخصیات سے ملنا چاہتے ہیں۔