Tag: ٹائیفائیڈ ویکسین

  • ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم جاری رکھنے کا اعلان

    ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم جاری رکھنے کا اعلان

    کراچی: کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے شہر بھر میں بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں اورگمراہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے شہر قائد میں پھیلی ٹائیفائیڈ کی وبا اور بڑھتے ہوئے کیسز میں کمی لانے کے لیے 13 روزہ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم شروع کررکھی ہے۔

    مہم کے دوران کراچی میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے 47لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈسے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔

    https://twitter.com/Hina91967687/status/1196767158509940737

    شہر کے مختلف اسکولوں میں ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن سے بچوں کی حالت غیر ہونے کی اطلاعات پر شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی جس کے بعد بعض پرائیویٹ اسکولز نے حکومتی یقین دہانی تک ویکسی نیشن کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

    مہم کے حوالے سے بچوں، والدین اور اساتذہ کی شکایات اور ان کی فکر مندی پر کمشنرکراچی کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں صحت کےعالمی ماہرین اور محکمہ صحت کےڈاکٹرز نے ٹائیفائیڈویکسی نیشن پر بریفنگ دی۔

    جس کے بعد کمشنرکراچی افتخارشالوانی نے اعلان کیا کہ ٹائیفائیڈویکسی نیشن مہم جاری رہےگی اور جواسکول والدین کوگمراہ کریں گے یا رکاوٹ بنیں گےان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

    کمشنرافتخار شالوانی نے کہا کہ ٹائیفائیڈویکسینز بچوں کے لئے محفوظ ہے اور والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کی ویکسی نیشن کراوئیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے بھی کہا ہے کہ ٹائیفائیڈبچوں کیلئےخطرہ ہےاور بچوں کواس سے بچائیں۔

    https://twitter.com/Umer_Vlogger/status/1196768188555563008

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین ویکسی نیشن کو لے کر تذبذب کا شکار ہیں، بعض صارفین گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کو لے کر پریشان ہیں تو کوئی مہم کے حق اور اس سے آگاہی میں حصہ ملا رہا ہے۔

  • ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ کے ٹیکے لگیں گے

    ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ کے ٹیکے لگیں گے

    میرپورخاص: سندھ کے ضلع میرپورخاص میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ کے ٹیکے لگیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں 18 نومبر سے 30 نومبر تک 13 روزہ ٹائیفائیڈ سے بچاوٴ کی مہم چلائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاوٴ کے ٹیکے ضرور لگوانے چاہئیں۔

    سول اسپتال سے میرپورخاص پریس کلب تک ٹائیفائیڈ سے بچاوٴ کی آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا صحت مند بچوں ہی سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے، ٹائیفائیڈ سے بچاؤ مہم کے دوران ضلع بھر میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 85 ہزار 883 بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔

    میرپورخاص میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکہ جات مہم کے لیے 160 ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں، مہم کا آغاز نجی و سرکاری اسکولوں سے کیا جائے گا، جسے بعد ازاں یونین کونسلوں تک پھیلا دیا جائے گا۔

    تازہ ترین:  کتے کے کاٹے کی 13 ہزار ویکسینز موجود ہیں: وزیر صحت سندھ کا دعویٰ

    ڈپٹی کمشنر نے کہا ٹائیفائیڈ بخار ہونے کی صورت میں علاج پر 60 سے 70 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں، پرائیویٹ اسپتالوں میں ٹائیفائیڈ کی ویکسین 2 سے 3 ہزار روپے میں لگائی جاتی ہے جب کہ مہم کے دوران حکومت سندھ کی جانب سے ٹائیفائیڈ سے بچاوٴ کے ٹیکے مفت لگائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے ٹیکوں کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں، ٹائیفائیڈ بخار ہو یا نہ ہو، بچوں کو یہ ٹیکے لگائے جا سکتے ہیں۔