Tag: ٹائیگرزفورس

  • سندھ میں بھی ٹائیگرزفورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں بھی ٹائیگرزفورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ میں بھی ٹائیگرزفورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، صوبائی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود صوبے میں ٹائیگرز فورس ڈے منایا جائے گا، گورنرسندھ نے قومی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق 9اگست کو ملک بھر میں ٹائیگرزفورس ڈے منانے کی تیاریاں جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبائی سطح پر اقدامات میں تیزی لائی جارہی ہے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی، جس میں سندھ میں بھی ٹائیگرزفورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    صوبائی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود صوبے میں ٹائیگرزفورس ڈے منایا جائے گا، سندھ میں ٹائیگرز فورس کی قیادت گورنر سندھ عمران اسماعیل کریں گے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ قومی مفاد کے معاملے میں سندھ حکومت کا عدم تعاون افسوسناک ہے، وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کی تھی معاملے کو  سیاست کی نذر نہ کریں، شجرکاری مہم کی زیادہ ضرورت اس وقت سندھ کے علاقوں میں ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ذاتی انااور ہٹ دھرمی کی بجائے پاکستان اور آنے والی نسلوں کاسوچیں، وفاقی حکومت ٹائیگرزفورس رضا کاروں کوتنہانہیں چھوڑے گی۔

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے قومی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا نوجوان رضا کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے اور خود ٹائیگرزفورس کے ساتھ شجر کاری مہم میں حصہ لوں گا۔

  • ٹائیگرزفورس کی پہچان کیلئے خصوصی جیکٹس یا شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    ٹائیگرزفورس کی پہچان کیلئے خصوصی جیکٹس یا شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    سیالکوٹ : ٹائیگرزفورس کی پہچان کیلئے رضاکاروں کوخصوصی جیکٹس یاشناختی کارڈجاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور سیالکوٹ کی انتظامیہ کو ابتدائی  ٹیسٹ رن ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کردی، منظوری کے بعد ماڈل کو پورےملک میں شروع کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار اور چیف سیکرٹری پنجاب کا اجلاس ہوا، جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور انتظامی افسران کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    اجلاس میں ٹائیگرزفورس کی پہچان کیلئے شناختی علامت جاری کرنے سے متعلق تجاویز پر غور ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ شناخت کیلئے رضاکاروں کو خصوصی جیکٹس یاشناختی کارڈجاری کئے جائیں گے۔

    اجلاس میں سیالکوٹ کی انتظامیہ کوابتدائی ٹیسٹ رن ماڈل تیارکرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا منظوری کےبعدماڈ ل کوپورےملک میں شروع کیاجائےگا جبکہ ٹائیگرز فورس اورانتظامیہ میں بہترکوآرڈینیشن کیلئےضلعی سطح پرڈیسک قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    شاہ محمودقریشی نے عثمان ڈاراورچیف سیکرٹری کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا میرے حلقے میں ٹائیگرزفورس کی حاضری کا تناسب60 فیصد ہے۔

    اجلاس میں متوقع سیلاب،پرائس کنٹرول،کورونا ایس اوپیزپر عمل سےمتعلق حکمت عملی طے کی گئی جبکہ چیف سیکرٹری نےرہنمائی فراہم کرنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

  • وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگرزفورس کو اہم ذمہ داریاں سونپیں گے

    وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگرزفورس کو اہم ذمہ داریاں سونپیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگرزفورس رضا کاروں سے خطاب کریں اوراہم ذمہ داریاں سونپیں گے،عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کوروناسےآگاہی کیساتھ نوجوانوں کومستقبل کیلئےمزیدذمہ داریاں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹائیگرز فورس سے مزید محاذوں پرقومی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ تیار ہے، وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگرزفورس رضا کاروں سے خطاب کریں گے ، جس میں عمران خان ٹائیگرز فورس کو مزید اہم ذمہ داریاں سونپیں گے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ رجسٹرڈ10لاکھ نوجوان رضا کاروں کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے، ٹائیگرزفورس سےرمضان میں ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

    ٹائیگرزفورس نے مساجد،یوٹیلیٹی اسٹورزمیں سماجی فاصلےسمیت ایس او پیزپرعملدرآمدکرایا اور راشن تقسیم،قرنطینہ منیجمنٹ سینٹر،احساس کیش تقسیم میں بھی معاونت کی جبکہ یوسی سطح پر بے روزگار افراد کی نشاندہی میں بھی نوجوانوں سے مدد ملی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم آج شام 5بجےنوجوانوں سےاہم خطاب کرنےجارہےہیں، کوروناسےآگاہی کیساتھ نوجوانوں کومستقبل کیلئےمزیدذمہ داریاں دیں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ٹائیگر فورس سےکوروناوبا کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے خدمات لی جائیں گی۔

    وزیراعظم ٹائیگر فورس کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کریں گے جبکہ احساس پروگرام کے تیسرے مرحلے کیلئے بھی نوجوانوں کو حکومت سے تعاون کا موقع دیا جائے گا۔