Tag: ٹائیگرزفورس ڈے

  • ٹائیگرزفورس ڈے،  کراچی سے خیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل

    ٹائیگرزفورس ڈے، کراچی سے خیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل

    اسلام آباد : ٹائیگرزفورس ڈے کے موقع پر کراچی سےخیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، حکومتی وزرا ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنانےکیلئے پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی 9 اگست کو ٹائیگرزفورس ڈے منانے کی مہم کے تحت کراچی سےخیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل کرلی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تقریبات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    حکومتی وزرا ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنانےکیلئے پرعزم ہیں، معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 10کی بجائے20 لاکھ پودے لگانے کےانتظامات کر لئے ہیں، مہم بیک وقت چاروں صوبوں کےشہروں سےشروع ہو گی، وزیراعظم، وزرائےاعلیٰ اور گورنر صاحبان مہم کا حصہ ہوں گے۔

    امین اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے مہم کا آغاز کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سیالکوٹ میں عثمان ڈار کے ہمراہ مہم شروع کریں گے۔

    معاون خصوصی برائے ماحولیات نے کہا ٹائیگرزفورس کے 10 لاکھ رجسٹرڈ نوجوان مہم کا حصہ بنیں گے، چاہتےہیں سندھ حکومت بھی قومی مقصد کیلئے ساتھ دے، گورنر سندھ عمران اسماعیل سندھ میں مہم کی نگرانی کریں گے، عوام ساتھ دیں تو 10 ارب درخت لگانےکاٹارگٹ بھی حاصل کر لیں گے۔

    یاد رہے  وزیراعظم عمران خان نے نوجوان رضاکاروں سے خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ 9 اگست کو پورے پاکستان میں ٹائیگر فورس ڈے منائیں گے، اس دن کے منانے کا مقصد ملک میں شجرکاری مہم شروع کرنا ہے۔

  • سندھ میں بھی ٹائیگرزفورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں بھی ٹائیگرزفورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ میں بھی ٹائیگرزفورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، صوبائی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود صوبے میں ٹائیگرز فورس ڈے منایا جائے گا، گورنرسندھ نے قومی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق 9اگست کو ملک بھر میں ٹائیگرزفورس ڈے منانے کی تیاریاں جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبائی سطح پر اقدامات میں تیزی لائی جارہی ہے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی، جس میں سندھ میں بھی ٹائیگرزفورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    صوبائی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود صوبے میں ٹائیگرزفورس ڈے منایا جائے گا، سندھ میں ٹائیگرز فورس کی قیادت گورنر سندھ عمران اسماعیل کریں گے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ قومی مفاد کے معاملے میں سندھ حکومت کا عدم تعاون افسوسناک ہے، وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کی تھی معاملے کو  سیاست کی نذر نہ کریں، شجرکاری مہم کی زیادہ ضرورت اس وقت سندھ کے علاقوں میں ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ذاتی انااور ہٹ دھرمی کی بجائے پاکستان اور آنے والی نسلوں کاسوچیں، وفاقی حکومت ٹائیگرزفورس رضا کاروں کوتنہانہیں چھوڑے گی۔

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے قومی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا نوجوان رضا کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے اور خود ٹائیگرزفورس کے ساتھ شجر کاری مہم میں حصہ لوں گا۔

  • وزیراعظم عمران خان آج  ٹائیگرزفورس ڈے منانے کی تاریخ کا اعلان کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگرزفورس ڈے منانے کی تاریخ کا اعلان کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرزفورس کی رجسٹریشن ایک بار پھر کھولنے کاعندیہ دے دیا ، عمران خان آج نوجوانوں کیلئے خصوصی پیغام میں ٹائیگرزفورس ڈے منانے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملک بھر میں ٹائیگرزفورس ڈےمنانےکی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے نوجوان رضا کاروں کو خود اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ، عمران خان کا نوجوانوں کیلئے خصوصی پیغام 12بج کے 10 منٹ پرنشرکیا جائے گا۔

    پیغام میں وزیراعظم 9 اگست کو ٹائیگرز فورس ڈے منانے کا اعلان کریں گے اور ایک دن میں ریکارڈ پودے لگانے کیلئے نوجوانوں کو ہدایات دیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میں خودشجرکاری مہم میں ٹائیگرزفورس کی مہم کاحصہ بنوں گا جبکہ ارکان اسمبلی اوروزرائےاعلیٰ بھی مہم میں حصہ لیں گے۔

    اپنے خطاب میں وزیراعظم موسمیاتی تبدیلیوں کےملک پراثرات پربھی بات کریں گے اور ٹائیگرزفورس ایپلی کیشن،گرین سیلفی کےبارے میں بھی بتائیں گے۔

    ملاقات میں ٹائیگرزفورس سے متعلق چین کی جانب سے لکھا گیا خط بھی وزیراعظم کو پیش کیا، عمران کان نے عالمی سطح پر ٹائیگرز فورس کی پذیرائی پر اظہار مسرت کیا، ٹائیگرزفورس کو متحرک رکھنے پرمعاون خصوصی عثمان ڈارکوبھی شاباش دی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے ٹائیگرزفورس کی رجسٹریشن ایک بار پھر کھولنے کاعندیہ دیا ، اپنے پیغام میں وہ رجسٹریشن، ٹائیگرزفورس ڈے کی تاریخ کا اعلان کریں گے اور نوجوانوان کوقومی شجر کاری مہم میں شامل ہونے کی اپیل کریں گے۔