Tag: ٹائیگرز فورس ڈے

  • ٹائیگرز فورس ڈے کے انعقاد کی تیاریوں کے لیے صوبائی حکومتیں متحرک

    ٹائیگرز فورس ڈے کے انعقاد کی تیاریوں کے لیے صوبائی حکومتیں متحرک

    لاہور: ملک بھر میں ٹائیگرز فورس ڈے کے انعقاد کی تیاریوں کے لیے صوبائی حکومتیں متحرک ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں تقریبات کی تیاریوں کے لیے اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،چیف سیکرٹری اور عثمان ڈار سمیت اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس میں صوبے میں ٹائیگرز فورس رضا کار ٹیموں کی تشکیل اور تقریبات پر حتمی مشاورت کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 اگست کو ٹائیگرز فورس ڈے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا،پنجاب بھر میں شجر کاری مہم کی 520 تقریبات منعقد ہوں گی،صوبائی حکومت 12 لاکھ سے زائد پودے لگائے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق آئندہ نسلوں کو صاف ماحول فراہم کریں گے،2023 تک ملک بھرمیں 10 ارب پودے لگانے کا ہدف پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ٹائیگرز فورس کے جوان صوبائی حکومت کی مدد کے لیے پوری طرح تیار ہیں،حکومتی سطح پر نوجوانوں کی سرپرستی رضا کاروں کا حوصلہ بڑھائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹائیگر زفورس کو ملک بھر میں متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم ذاتی طور پر ٹائیگرز فورس ڈے کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہصوبائی حکومت کی جانب سے بروقت اور مثالی تعاون پر شکرگزار ہیں،ٹائیگر زفورس آنے والے وقت میں ملک کا قیمتی اثاثہ بنےگی۔

  • ٹائیگر فورس ڈے: نوجوان ایک دن میں ملین درخت لگائیں گے

    ٹائیگر فورس ڈے: نوجوان ایک دن میں ملین درخت لگائیں گے

    اسلام آباد: ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، وزیر اعظم نے اس سلسلے میں مشاورت کے لیے معاون خصوصی عثمان ڈار کو طلب کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں 1 کروڑ پودے لگانے کے لیے رضا کاروں کے تعاون پر مشاورت کے لیے وزیر اعظم نے عثمان ڈار کو ملاقات کے لیے بلا لیا ہے، وزیر اعظم عمران خان آج نوجوانوں کے لیے اہم پیغام بھی ریکارڈ کرائیں گے۔

    دوسری طرف ٹائیگر فورس ایپلیکیشن میں گرین سیلفی کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے ذریعے پودا لگانے والا رضا کار شجر کاری مہم کی تصاویر اپلوڈ کر سکے گا، خصوصی دن پر رضا کار نوجوان 1 دن میں ریکارڈ 1 ملین (دس لاکھ) درخت لگائیں گے۔

    وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل پنجاب بیوروکریسی کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں معاونین خصوصی عثمان ڈار، ملک امین اسلم اور چیف سیکریٹری پنجاب، صوبے کے کمشنرز، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منصور شریک ہوئے۔ اجلاس میں ٹائیگر فورس ڈے اور شجر کاری مہم کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

    اجلاس میں ٹائیگر فورس ڈے کے سلسلےمیں انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا، یہ فیصلہ کیا گیا کہ ٹائیگر فورس ڈے پر بڑے پیمانے پر شجر کاری کے لیے تقریبات کا انعقاد ہوگا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کے لیے رضا کاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے موبائل فون ایپ سے رجسٹریشن چند روز میں کھول دی جائے گی۔