Tag: ٹائیگرفورس

  • ‘کل ٹائیگرفورس پاکستان میں پودے لگاتے نظر آئے گی’

    ‘کل ٹائیگرفورس پاکستان میں پودے لگاتے نظر آئے گی’

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کل ٹائیگرفورس پاکستان میں پودے لگاتے نظر آئےگی اور بہادر نوجوان دس بلین ٹری میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہادر نوجوان دس بلین ٹری میں کلیدی کردار ادا کریں گے، ٹن بلین ٹری پر ٹائیگر فورس کے ساتھ اسلام آباد میں پودے لگائیں گے جبکہ وفاقی اورصوبائی وزرا اپنے اپنے حلقوں کے ساتھ مل کرپودے لگائیں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اپوزیشن آئے آگے بڑھے ،سیاسی مخالفت ایک طرف رکھے ، شبہازشریف،بلاول بھٹو،خواجہ آصف آئیں مل کر پودا لگاتے ہیں اور ہم سب مل کرایک یکجہتی کا پیغام قوم کو دیتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ سندھ میں ایک لاکھ 54نوجوان حکومت کےساتھ کام کرنےکےمنتظرہیں، سندھ کے بیشتر علاقے ویران ہیں،آئیں مل کر کراچی کو سرسبز کرتے ہیں، قوم بھی دیکھے گی کون کون رہنما ٹائیگرفورس کے ساتھ مل کرپودے لگاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 5مہینوں سے یہی ٹائیگر فورس خدمت کررہی تھی، اسی ٹائیگر فورس سے نوجوان مستقبل کے لیڈرز بنیں گے، احسن اقبال اکثر کہتے تھے ٹائیگرفورس نظرنہیں آرہی، کل ٹائیگرفورس پاکستان میں پودے لگاتے نظر آئےگی۔

  • وزیراعظم سے عثمان ڈار کی ملاقات، ٹائیگرزفورس کو سندھ میں متحرک کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم سے عثمان ڈار کی ملاقات، ٹائیگرزفورس کو سندھ میں متحرک کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹائیگرز فورس کو سندھ میں متحرک کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی اس موقع پر ٹائیگرزفورس سے متعلق ملک بھر میں اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے ٹائیگرز فورس کو سندھ میں متحرک کرنے کے لیے انتظامی امور گورنر سندھ عمران اسماعیل کو سونپنے کی منظوری دے دی، حتمی اعلان معاون خصوصی عثمان ڈار پریس کانفرس میں کریں گے۔

    ملاقات کے دوران صوبائی حکومت کے فیصلوں کا مزید انتظار نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    عثمان ڈار کا کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے متعلق بڑا اعلان

    خیال رہے کہ کروناوائرس کے تناظر میں خصوصی طور پر ٹائیگرز فورس تشکیل دی گئی جو ملک میں عوام کی مدد اور مستحقین تک راشن پہنچانے کے علاوہ حکومتی احکامات کے مطابق دیگر امور بھی بخوبی انجام دے رہی ہے۔

    اپنے حالیہ بیان میں معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کرونا ریلیف ٹائیگرفورس وبا کے بعد گریں فورس میں بدل جائے گی، ٹائیگرفورس ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی، وزیر اعظم ٹائیگرفورس کے ایک ایک ممبر کو قومی سرمایہ قرار دیتے ہیں، فورس مشکل حالات میں زبردست کام کررہی ہے۔

  • وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرفورس کا کمال، مسلم لیگ ن کے ارکان بھی فورس میں شامل

    وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرفورس کا کمال، مسلم لیگ ن کے ارکان بھی فورس میں شامل

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی نےٹائیگرفورس کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا، عثمان ڈار نے کہا خوشی ہے کہ مشکل وقت میں سیاسی اختالافات ایک طرف رکھ دئیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرفورس کا کمال ، عوامی نمائندوں نےقومی معاملےپرسیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ دئیے ، لیگی ارکان قومی اسمبلی نےٹائیگرفورس کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔

    سیالکوٹ میں ٹائیگرفورس کیلئےقائم ڈسٹرکٹ کمیٹی کااجلاس ہوا ، جس میں ن لیگ کے 2 ارکان قومی اورایک رکن صوبائی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے ، رکن قومی اسمبلی راناشمیم اورزارےشاہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی تاہم رکن اسمبلی خواجہ آصف دعوت نامہ کےباوجوداجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی نےقومی مہم میں شامل ہو کرذمہ داری کامظاہرہ کیا، خوشی ہے کہ مشکل وقت میں سیاسی اختالافات ایک طرف رکھ دئیےگئے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ دیگر ارکان اسمبلی بھی قومی ذمہ داری میں شامل ہوں، چاہتے ہیں متعلقہ عوامی نمائندوں کی رائےکو اہمیت دی جائے۔

    خیال رہے وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کو ملک بھر میں آپریشنل کردیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرز فورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی طرح کورونا وائرس پاکستان کیلئےبھی بڑا چیلنج ہے ،برطانیہ جیسے ملک کے وزیراعظم نے والنٹیئر فورس کی اپیل کی، اسی طرح ٹائیگرز فورس رضاکارانہ طورپر ایڈمنسٹریشن کی مدد کرے گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹائیگرزفورس مشکل وقت میں ملک کیلئے جہاد لڑےگی، ٹائیگرز فورس میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کا مشکور ہوں۔