Tag: ٹائیگر شروف

  • ’ٹائیگر شروف کی ہیروئن کا ٹیگ۔۔۔‘کریتی سینن نے کیا کہا؟

    ’ٹائیگر شروف کی ہیروئن کا ٹیگ۔۔۔‘کریتی سینن نے کیا کہا؟

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ انہیں ٹائیگر شروف کی ہیروئن کا ٹیگ ہٹانے میں برسوں لگ گئے۔

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے دی انڈین ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ٹائیگر شروف کی ہیروئن بن کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ٹائیگر کی ہیروئن کا ٹیگ ہٹانے میں برسوں لگ گئے۔

    فلم ہیروپنتی سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی کریتی نے اپنی اداکاری سے مداحوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ کیا اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ابتدائی دنوں میں کس طرح صرف ٹائیگر شروف کی ہیروئن قرار دیا جاتا ہے۔

    کریتتی سینن نے کہا کہ مجھے اپنے فلم کو کامیاب بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگا، فلم ہیروپنتی کے وقت لوگ ٹائیگر کو جانتے تھے لیکن ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے فلم کو دو نئے چہروں کے ساتھ لانچ کیا، اس فلم کے بعد مجھے بالی ووڈ کی بہترین ہیروئن بننے کا موقع ملا۔

    کریتی کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے بعد ہی لوگ مجھے دیکھ کر کہتے تھے کہ یہ وہی ہے جو ٹائیگر کی فلم میں آئی تھی، بچے تو مجھے ٹائیگر دی دی کہہ کر پکارتے تھے جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ مجھے، اپنی پہنچان لوگوں میں اس طرح بنانے میں جس طرح میں ہوں، دگنی محنت کرنی ہوگی۔

    خیال رہے کہ کریتی سینن فلم دل والے، رابطہ، بریلی کی برفی، کریو اور تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

  • بالی ووڈ فلم باغی 3 کی ریلیز کا اعلان

    بالی ووڈ فلم باغی 3 کی ریلیز کا اعلان

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف کی کامیاب فلم سیریز باغی کے اگلے حصے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ فلم سنہ 2020 میں ریلیز کی جائے گی۔

    ٹائیگر شروف نے بہت مختصر عرصے میں بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنائی ہے اور کئی بڑے اداکار ان کی اداکاری کے معترف ہیں۔

    ان کی پہلی فلم ہیرو پنتی سنہ 2014 میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ رواں سال مارچ میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’باغی 2‘ 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی تھی۔

    باغی 2 کی کامیابی کے ساتھ ہی فلمسازوں نے ایک اور سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا تھا جس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

    بالی ووڈ تجزیہ کار ترن آدارش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیا جس میں باغی 3 کا ابتدائی پوسٹر اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ فلم 6 مارچ 2020 کو ریلیز کی جائے گی۔

    ٹائیگر شروف اس وقت اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اگلے برس مئی میں ریلیز ہوگی۔

  • فلم ’کک‘ نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا،جیکولین فرنینڈز

    فلم ’کک‘ نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا،جیکولین فرنینڈز

    ممبئی : بالی ووڈ کی معروف خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا کہنا ہے فلم ’کک‘سے پہلے ان میں اعتماد کی کمی تھی لیکن بالی ووڈ فلم کک نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا شمار ان چند اداکاراوں میں کیا جاتا ہےجنہوں نے بہت کم عرصے میں بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنالی.

    salman-post-1

    سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈز نے ناصرف اپنی خوبصورتی بلکہ اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنادیااور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے فلمی کیریئر میں بہت کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں.

    salman-post-2

    بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا ہے فلم کک سے پہلے ان میں اعتماد کی کمی تھی اور ان کی اداکاری میں وہ کہی نہ کہی وہ بات نظر آتی تھی تاہم سلمان خان کے ساتھ فلم کک کا تجربہ شاندار تھا.اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ فلم کک میرے فلمی کیریئر میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی.

    salman-post-3

    فلم کک کےبعد خوبرو اداکارہ نے ہاؤس فل تھری اور دھشوم جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا اور اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے.

    salman-post-5

    جیکولین فرنینڈز ان دنوں اپنی آنے والی فلم فلائنگ جٹ کی پروموشن میں ٹائیگر شروف کے ساتھ مصروف ہیں.اداکارہ کا کہنا ہے کہ ٹائیگر کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا وہ ایک بہترین اداکار ہیں.

    salman-post-4

    واضح رہے کہ خوبرواداکارہ جیکولن فرنینڈز کی فلم فلائنگ جٹ بہت جلد سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جس میں وہ ٹائیگر شروف کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی.

  • ‘حب الوطنی کے لیے کسی فلم کی ضرورت نہیں’

    ‘حب الوطنی کے لیے کسی فلم کی ضرورت نہیں’

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا کہ حب الوطنی کے جذبات اجاگر کرنے کے لیے بھارتی عوام کو کسی فلم کی ضرورت ہے۔

    بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹائیگر شروف نے کہا کہ وہ بھارتی افواج کی ٹریننگ سے بہت متاثر ہیں۔ اگر انہیں اپنے والد کی طرح ’بارڈر‘ جیسی فلم کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور کریں گے۔

    tiger-2

    یوم آزادی سے متعلق سولات پر ان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام ویسے ہی محب وطن ہے۔ جب ہم کوئی کرکٹ میچ جیتتے ہیں یا اولمپکس میں کسی بھارتی کھلاڑی کو کامیاب ہوتا دیکھتے ہیں تو ہماری حب الوطنی کے جذبات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ہمیں خاص طور پر حب الوطنی پیدا کرنے کے لیے کسی بالی ووڈ فلم کی ضرورت نہیں۔

    واضح رہے کہ ٹائیگر شروف کی نئی فلم ’آ فلائنگ جٹ‘ کی تکمیل ہوچکی ہے اور یہ 25 اگست کو نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔ فلم میں ٹائیگر شروف ایک سپر ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔