Tag: ٹائیگر فورس

  • عمران خان  کی نوجوانوں اور خواتین سمیت کارکنان کو ٹائیگر فورس میں فوری رجسٹریشن کی اپیل

    عمران خان کی نوجوانوں اور خواتین سمیت کارکنان کو ٹائیگر فورس میں فوری رجسٹریشن کی اپیل

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نوجوان ، مرد اور خواتین سمیت کارکنان کو ٹائیگر فورس میں فوری رجسٹریشن کی اپیل ہوئے کہا کہ رجسٹر ہوکر ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں ۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹائیگر فورس کی ویب سائٹ لانچ کردی اور نوجوانوں کو ٹائیگر فورس میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

    عمران خان نے نوجوانوں کے نام اہم پیغام میں کہا کہ آج اپنی ٹائیگر فورس، خواتین اور نوجوانوں سے مخاطب ہوں، آج ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں آپ کی ضرورت ہے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بیرونی مداخلت کے ذریعے ایک حکومت مسلط کی گئی، 30سال سے ملک کا خون چوسنےوالے مجرموں کو اقتدار دیا گیا، دو خاندانوں نے جھک جھک کر بیرونی طاقتوں کی غلامی کی، یہ پھر اس لئے اقتدار میں لائے گئےتاکہ باہرکےایجنڈے پر چلیں۔

    انھوں نے کہا کہ یہ ہمارا انصاف کا نظام تباہ کر دیں گے، آج انھوں نے نیب اور ایف آئی اے کوتباہ کردیا، 1100ارب روپے کی چوری پرخود کو این آر او دیا گیا، ایف آئی اے میں16 ارب روپے کےکیسز دفن کر دئیے۔

    موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اب یہ ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ عدالتوں سے بھی بچ جائیں ، یہ کبھی بھی صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہونے دیں گے، پنجاب کے20 حلقوں کے الیکشن میں ابھی سے دھاندلی ہو رہی ہے، پارٹی کی لیڈرشپ پر ایف آئی آر کاٹی ہوئی ہے، میرے اوپر 9 ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارلیمنٹ ختم ہو گئی پنجاب میں بھی تماشا لگا رکھا ہے، قومی اسمبلی میں ایسے شخص کو اپوزیشن لیڈر بنایا جو ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر فاشسٹ ہتھکنڈوں کے ذریعے بد ترین سختیاں مسلط کی گئی ہیں، نامور اینکرز پر ایف آئی آر ، میڈیا مالکان کو کالز کے ذریعے دھمکایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں کو دھمکایا جا رہا ہے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف پاکستان کے ادارے تباہ کر کے خود کو مسلط کرنا چاہتے ہیں، 60فیصد کابینہ کرپشن کیسز میں ضمانتیں لے کر بیٹھی ہیں۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا نوجوانوں سے کہتا ہوں خود کو رجسٹر کریں اور ٹائیگر فورس کاحصہ بنیں، انتخابی مرحلے میں نوجوان ہماری مدد کریں، ٹائیگر فورس عوام کو گھر گھر جا کر نکالے ، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں سب نے حصہ لینا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں بیرونی طاقت سے مسلط مافیا کو شکست دینی ہے ، آپ رجسٹریشن مکمل کریں میں جلد آپ سے بات کروں گا۔

  • ٹائیگر فورس کی  نشاندہی،  ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث 55 افراد گرفتار

    ٹائیگر فورس کی نشاندہی، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث 55 افراد گرفتار

    اسلام آباد : ٹائیگر فورس کی اطلاع پر مختلف مقامات پر کارروائیوں میں ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی مہنگائی میں ملوث 55 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اور پختونخو خواکے بعد ٹائیگر فورس اسلام آباد میں بھی متحرک ہوگئی ، ٹائیگر فورس کی اطلاع پر انتظامیہ نے شہر کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں ، جس میں ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی مہنگائی میں ملوث 55 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    اشیائے ضروری کی زائد قیمتوں میں فروخت کے خلاف بھی بھرپورکریک ڈاون جاری ہے ، اس دوران متعدد دکانیں اور اسٹور کو سیل کردیا گیا جبکہ لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کردیئے۔

    انتظامیہ نے سبزی منڈی میں بھی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سبزی اور فروٹ مہنگے داموں بیچنے والے 15 افراد کو گرفتار کرلیا ، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کریک ڈاؤن کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

    گذشتہ روز خیبرپختونخوامیں ٹائیگرزفورس کی نشاندہی پرانتظامیہ نے مختلف شہروں میں چھاپے مارے اور آٹا،چینی،چاول کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فلورملزکی آٹابلیک میں فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

    سب سےزیادہ کارروائیاں پشاور،مردان اورصوابی میں کی گئیں، چیف سیکریٹری کےپی کاظم نیازملک کریک ڈاؤن کی سربراہی کر رہے ہیں، ٹائیگر زفورس کی اطلاع پراشیا کی زائد قیمت میں فروخت کی نشاندہی پر انتظامیہ کی جانب سے اوورچارجنگ پربھاری جرمانے کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کردیں۔

    ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو ارسال کی جائے گی۔

  • تاریخ میں ٹائیگر فورس کا نام سنہری حروف سے لکھاجائے گا، عثمان ڈار

    تاریخ میں ٹائیگر فورس کا نام سنہری حروف سے لکھاجائے گا، عثمان ڈار

    نارووال: معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ تاریخ میں ٹائیگر فورس کا نام سنہری حروف سے لکھاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگرفورس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے احسن اقبال کو آج اپنے حلقے میں ٹائیگر فورس نظر آگئی ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس ایک جذبے سے نارووال کے عوام کی خدمت کر رہی ہے،تاریخ میں ٹائیگر فورس کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے بعد ٹائیگر فورس ڈے منایا جائے گا، پنجاب حکومت کے تعاون سے ٹائیگرفورس ایپ بنائی گئی ہے،ملک میں حقیقی تبدیلی نوجوان ہی لاسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 100 ارب کی لاگت سے نوجوانوں کے لیے پروگرام شروع کیا گیا،نوجوانوں کو ایک سے 10 لاکھ تک قرض بغیر سفارش، گارنٹی دیے جائیں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 12 اگست سے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے جا رہا ہے،پروگرام کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو مختلف تکنیکی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

  • ٹائیگرز فورس کی مقبولیت چین تک پہنچ گئی

    ٹائیگرز فورس کی مقبولیت چین تک پہنچ گئی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگرز فورس کی عالمی سطح پر پذیرائی ہونے لگی ہے، چین تک بھی اس کی گونج پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے ٹائیگرز فورس قائم کرنے کے اقدام کی تعریف کر دی ہے، اور پاکستان سے درخواست کی ہے کہ ٹائیگرز فورس سے متعلق معلومات اور تجربے کا تبادلہ کیا جائے۔

    اس سلسلے میں آل چائنا یوتھ فیڈریشن کے عہدے داران نے پاکستانی حکام کو ایک خط بھیجا ہے جس میں رضاکاروں پر مشتمل ٹائیگرز فورس پر آپریشنل تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ عثمان ڈار کی سربراہی میں کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کی فورس بنائی گئی ہے، پاکستان میں اس فورس کے اقدامات کو عوام اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، چائینز یوتھ بھی پاکستان کی ٹائیگرز فورس کے تجربے سے سیکھنے کی خواہش مند ہے۔

    ٹائیگر فورس ڈے: نوجوان ایک دن میں ملین درخت لگائیں گے

    خط میں کہا گیا ہے کہ چین کو بھی کرونا وبا کے باعث معاشی اور سماجی چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے چین وبائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹائیگرز فورس کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، پاکستان ٹائیگرز فورس سے متعلق ضروری معلومات فراہم کرے تو شکر گزار ہوں گے۔

    خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ چین ٹائیگرز فورس کے مثبت اقدام کی اپنے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر تشہیر کے لیے تیار ہے۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے خط پر رد عمل میں کہا ہے کہ خوشی ہے وزیر اعظم کے اقدام کی عالمی سطح پر تعریف ہو رہی ہے، ٹائیگرز فورس کے قیام کا فیصلہ زمینی حقائق اور دور اندیشی پر مبنی تھا، ہم خط کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد اس کا جواب دیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین میں یوتھ ایکسچینج پروگرام پر کام پہلے سے جاری ہے، دونوں ممالک میں نوجوانوں کی تربیت سے متعلق معلومات کا تبادلہ ضروری ہے۔

  • شجر کاری مہم: وزیر اعظم عمران خان کے اہم فیصلے

    شجر کاری مہم: وزیر اعظم عمران خان کے اہم فیصلے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں شجر کاری مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، مہم کے لیے ٹائیگر فورس رضا کاروں کی خدمات لی جائیں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج اپنے معاون خصوصی عثمان ڈار اور مشیر ماحولیات ملک امین اسلم سے خصوصی ملاقات کی، جس میں شجر کاری مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

    ملاقات میں ٹائیگر فورس رضا کاروں کو نئی ذمہ داریاں دیے جانے پر مشاورت کی گئی، رضا کاروں کی رجسٹرڈ تعداد بڑھانے کے لیے مختلف آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے عید کے فوری بعد ’ٹائیگر فورس ڈے‘ منانے کا فیصلہ کیا۔

    فیصلے کے مطابق ٹائیگر فورس رضا کار ملک بھر میں شجر کاری کی مہم میں حصہ لیں گے، نوجوان رضا کار مون سون پلانٹیشن کے دوران ایک کروڑ درخت لگائیں گے۔

    دریں اثنا، عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو نوجوان رضا کاروں کے تازہ اعداد و شمار اور ذمہ داریوں پر بریفنگ دی، ملک امین اسلم نے شجر کاری منصوبوں کے لیے صوبوں سے مشاورت پر اعتماد میں لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم بدھ کو نوجوانوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گے، جس میں وہ نوجوانوں سے شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل کریں گے۔

    آج ہونے والی ملاقات میں رضا کاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، رجسٹریشن آئندہ چند روز میں ایپ کے ذریعے کھول دی جائے گی۔

    ملاقات کے بعد عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ نوجوان تیاری کریں، وزیر اعظم نئی ذمے داریوں کا اعلان کرنے والے ہیں، ٹائیگر فورس نے کرونا وبا میں ذمے داریاں زبردست انداز میں نبھائیں، میں شان دار خدمات پر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    انھوں نے کہا نوجوانوں کو تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے کا بھرپور موقع دینا چاہتے ہیں، اس لیے وہ سیاسی وابستگی اور نظریات سے بالاتر ہو کر صرف ملک کا سوچیں۔

  • شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقے میں ٹائیگر فورس تیار کرلی

    شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقے میں ٹائیگر فورس تیار کرلی

    ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقے میں 6 ہزار جوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس تیار کرلی، فورس ہجوم والی جگہوں پر سماجی دوری یقینی بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقے کی یو سی میں ٹائیگرز فورس تیار کرلی، ملتان میں شاہ محمود کے حلقے کی گلی محلوں میں ٹائیگرز فورس عوام کی مدد کے لیے تیار ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے 30 یونین کونسلز میں ٹائیگر فورس کے 6 ہزار ارکان کو گروپس کی شکل میں تربیت دی، انہوں نے ٹائیگر فورس سے کہیں ویڈیولنک تو کہیں براہ راست خطاب کیا۔

    ٹائیگرز فورس کو یوٹیلیٹی اسٹورز، احساس مراکز، مارکیٹس، اسپتالوں اور مساجد سمیت ہجوم والی ہر جگہ پر سماجی دوری کی ترغیب دینے کی تربیت دی گئی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس اسمارٹ لاک ڈاؤن میں ضرورت مندوں کی مدد کریں گے، انہوں نے ٹائیگر فورس سے خطاب میں قومی خدمت کو شعار بنانے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ٹائیگرز فورس انسانیت کی خدمت میں لگ جائے، ٹائیگرز فورس میں آپ کا انتخاب انسانیت کی خدمت کے لیے ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں قوم کو ٹائیگرز فورس کی مدد کی ضرورت ہے، زین قریشی نے بھی حلقے میں 5 ہزار ٹائیگر فورس کی تربیت کردی۔ میرے اور زین قریشی کے حلقے میں 11 ہزار افراد لوگوں کی خدمت پر مامور ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی وبا پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے، اس کا بچاؤ صرف احتیاط کرنا ہے۔

  • شاہ محمود حلقے کی یو سیز میں ٹائیگر فورس میدان میں اتارنے میں کامیاب

    شاہ محمود حلقے کی یو سیز میں ٹائیگر فورس میدان میں اتارنے میں کامیاب

    ملتان: کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کو یونین کونسل سطح پر متحرک کرنے کے فیصلے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے حلقے کی یو سیز میں ٹائیگر فورس میدان میں اتارنے میں کامیاب ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان میں شاہ محمود قریشی کے حلقے کی گلی محلوں میں ٹائیگر فورس عوام کی مدد کے لیے تیار ہو گئی، شاہ محمود نے اس سلسلے میں 30 یونین کونسلز میں ٹائیگر فورس کے 6 ہزار ممبرز کو تربیت دی۔

    شاہ محمود قریشی کی طرف سے ٹائیگر فورس کو گروپس میں تربیت دی گئی، انھوں نے ٹائیگر فورس سے کہیں ویڈیو لنک تو کہیں براہ راست خطاب کیا، فورس کے جوانوں کو یوٹیلیٹی اسٹورز، احساس مراکز، مارکیٹس، اسپتالوں، مساجد سمیت ہجوم والی ہر جگہ پر ڈیوٹی کی تربیت دی گئی۔

    ٹائیگر فورس کو اس بات کی تربیت دی گئی کہ کرونا سے خود کیسے بچیں اور لوگوں کو کیسے بچائیں، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس اسمارٹ لاک ڈاؤن میں ضرورت مندوں کی مدد کریں گے۔

    کرونا چیلنج: وزارت خارجہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کا فیصلہ

    وزیر خارجہ نے ٹائیگر فورس سے آن لائن خطاب میں قومی خدمت کو شعار بنانے کی ہدایت کی اور کہا وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ٹائیگر فورس انسانیت کی خدمت میں لگ جائیں، آپ کا انتخاب انسانیت کی خدمت کے لیے ہے، میں آپ کے ساتھ ہوں۔

    شاہ محمود نے کہا ٹائیگر فورس کی رہنمائی اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے کرونا کو شکست دیں، مشکل کی گھڑی میں قوم کو ٹائیگر فورس کی مدد کی ضرورت ہے، زین قریشی نے بھی حلقے میں 5 ہزار ٹائیگر فورس کی تربیت کی، میرے اور زین قریشی کے حلقے میں 11 ہزار لوگوں کی خدمت پر مامور ہیں۔

  • وزیراعظم کو اپنے ٹائیگرز پر فخر ہے، وقت آگیا ان ٹائیگرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے

    وزیراعظم کو اپنے ٹائیگرز پر فخر ہے، وقت آگیا ان ٹائیگرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اپنے ٹائیگرز پر فخر ہے، وقت آگیا ان ٹائیگرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں ٹائیگر فورس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آفتاب صدیقی، عالمگیر خان اور دیگر نے ویڈیو لنک سے شرکت کی۔اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ بھی اجلاس میں شریک تھے۔

    اجلاس میں گورنر سندھ کو کرونا وائرس سمیت دیگر مسائل میں فورس کے اہم کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کو اپنے ٹائیگرز پر فخر ہے،وقت آگیا ان ٹائیگرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ ٹائیگرفورس میں شمولیت کے لیے رجسٹریشن جاری ہے،ٹائیگر فورس کو گورنر ہاؤس میں ڈیش بورڈ سے مانیٹر کیاجائے گا، ڈیش بورڈ سے ٹائیگر فورس کو تمام اضلاع میں متحرک کیا جائے گا۔

    گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹوں اورمساجد میں ایس او پیز کی پاسداری کرانا بھی ٹائیگر فورس کا کام ہے۔

  • وزیراعظم کا  ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ٹائیگر فورس سےکوروناوبا کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے خدمات لی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےمعاون خصوصی عثمان ڈار کی اہم ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام،ٹائیگر فورس سے متعلقہ معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نے ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ٹائیگر فورس سےکوروناوبا کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے خدمات لی جائیں گی۔

    وزیراعظم جلد رضا کار فورس کے نوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے اور قومی رضا کاروں کو ممکنہ سیلابی صورت حال،کلین اینڈ گرین مہم کیلئے بھی ٹاسک سونپا جائے گا۔

    وزیراعظم ٹائیگر فورس کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کریں گے جبکہ احساس پروگرام کے تیسرے مرحلے کیلئے بھی نوجوانوں کو حکومت سے تعاون کا موقع دیا جائے گا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے بریفنگ میں بتایا 1 لاکھ65 ہزار رضا کاروں نے دی گئی ذمےداریوں کو سر انجام دیا، پنجاب سے 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد نوجوانوں نے سرگرمیوں میں حصہ لیا جبکہ خیبرپختونخواسے 1 لاکھ 24 ہزار نوجوانوں نے حکومت کی معاونت کی۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ زیادہ تر نوجوانوں کی تعداد پڑھے لکھے افراد پر مشتمل ہے، نوجوان رضا کار مستقبل میں بھی قومی معاملات میں معاونت کریں گے،نوجوانوں کو قومی سطح پر خدمات کا بھرپور موقع دیا جائے۔

  • وفاقی حکومت کا سندھ میں ٹائیگر فورس سے متعلق اہم اعلان

    وفاقی حکومت کا سندھ میں ٹائیگر فورس سے متعلق اہم اعلان

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سندھ میں ٹائیگر فورس کو ہر حال میں متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں قائم کی گئی ٹائیگر فورس کے معاملے پر سندھ اور وفاق پھر آمنے سامنے آ گئے ہیں، وفاقی حکومت نے سندھ میں ٹائیگر فورس کو ہر حال میں متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ سندھ میں ٹائیگر فورس کا انتظام گورنر کو سونپے جانے کا امکان ہے، صوبائی حکومت کی بجائے یہ ٹاسک گورنر سندھ عمران اسماعیل کو سونپے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے بھی قریبی رہنماؤں سے اس سلسلے میں مشاورت کر لی ہے، حتمی اعلان سے قبل سیکریٹری سندھ کو مراسلہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے مراسلہ تیار کر لیا، آج ارسال کیا جائے گا۔

    عثمان ڈار کا کرونا ریلیف ٹائیگر فورس سے متعلق بڑا اعلان

    ذرایع کے مطابق وفاقی حکومت سیکریٹری سندھ سے واضح جواب مانگے گی، سندھ حکومت کے انکار پر گورنر سندھ کو 2 روز تک ذمہ داری سونپ دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ کرونا ریلیف ٹائیگر فورس میں 2 ہفتوں کے دوران 10 لاکھ رضاکاروں نے رجسٹریشن کرائی، فورس کے نوجوان احساس سینٹرز، مساجد، یوٹیلٹی اسٹورز پر کام کریں گے۔ گزشتہ روز معاون خصوصی عثمان ڈار نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ریلیف ٹائیگر فورس وبا کے بعد گرین فورس میں بدل جائے گی اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔