Tag: ٹائیگر فورس کنونشن

  • وزیراعظم عمران خان آج  ٹائیگر فورس کنونشن سے  خصوصی خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگر فورس کنونشن سے خصوصی خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج  اسلام آباد کنونشن سنٹر میں ٹائیگر فورس  کنونشن سے خصوصی خطاب کریں گے اور پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، ٹائیگر فورس پورٹل کے زریعہ نشاندہی کرے گی اور حکومت کارروائی کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں ٹائیگرفورس کنونشن آج ہوگا ، جس سے وزیراعظم عمران خان خصوصی خطاب کریں گے، کنونشن سینٹرمیں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، وزیراعظم کے خطاب کیلئے کنونشن سینٹر کے اندر اور باہر اسکرینز لگائی گئی ہیں۔

    پاکستان بھرسےٹائیگرز آج کنونشن میں شرکت کیلئے پہنچ رہےہیں، وزیراعظم عمران خان کنونشن سنٹر میں ٹائیگر فورس پورٹل کا افتتاح کریں گے ، پورٹل کے زریعہ ٹائیگر فورس نشاندہی کرے گی اور حکومت کارروائی کرے گی۔

    وزیراعظم اپنے خطاب میں ٹائیگر فورس کو مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے جبکہ مہنگائی اور زخیرہ اندوزی بارے میں بات ہوگی۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کنونشن سینٹر کے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل گورننس کا آغاز ہونے جارہا ہے، قومی ہیروزکوجوذمہ داری دی جائیں گی اس پروہ پورااتریں گے۔

    عثمان ڈار نے کہا تھا کہ کل سےدوبارہ ٹائیگرفورس کیلئےرجسٹریشن کھول دی جائےگی، وزیراعظم نےکہانوجوان ملک کاسب سےقیمتی اثاثہ ہیں، پہلے کامیاب جوان پروگرام کی شکل میں نوجوانوں کیلئےروزگارکامنصوبہ شروع کیا ، اب ٹائیگرفورس کوحکومتی فیصلہ سازی میں شامل کیا جارہا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا اس موقع پر ایس اوپیزکاخیال رکھیں گے، ماسک اورسینیٹائزرزفراہم کئے جائیں گے ، نوجوانوں سےکہتاہوں ملک کی تعمیروترقی کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

  • مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو ٹائیگر فورس کنونشن میں شرکت کی دعوت

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو ٹائیگر فورس کنونشن میں شرکت کی دعوت

    نارووال: ڈپٹی کمشنر نارووال نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو ٹائیگر فورس کنونشن میں شرکت کی دعوت دے دی، عثمان ڈار نے کہا کہ احسن اقبال آئیں اوراور نوجوانوں کاجوش و جذبہ اپنی آنکھوں سےدیکھ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق نارووال میں ن لیگی رہنما احسن اقبال کو ٹائیگر فورس کنونشن میں شرکت کی دعوت دے دی گئی، ڈپٹی کمشنرنارووال نے احسن اقبال کو خصوصی خط لکھا ، جس میں کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔

    نارووال اسپورٹس جمنازیم میں تقریب کی تیاریاں مکمل ہیں اور پنڈال سج گیا ہے، وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈارٹائیگر فورس کنونشن میں شرکت کریں گے۔

    احسن اقبال کو بطور ایم این اےاور ضلعی کمیٹی کارکن ہونے کی وجہ سے دعوت دی گئی، نارووال میں ٹائیگر فورس ایپ اور گرین فورس کا اجرا کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ احسن اقبال سےدرخواست ہے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کےلیےتشریف لائیں، وہ کافی دنوں سے پوچھ رہے تھے ٹائیگر فورس کہاں ہے؟

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس آپ کے ہوم گراونڈ پر پہنچ چکی ہے، احسن اقبال آئیں اوراور نوجوانوں کاجوش و جذبہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔