Tag: ٹائیگر فورس

  • کورونا کی روک تھام، ٹائیگر فورس میں رجسٹر طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    کورونا کی روک تھام، ٹائیگر فورس میں رجسٹر طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ٹائیگر فورس میں رجسٹر طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا شعبہ طب سےوابستہ 10 ہزار سے زائدافراد کو فوری میدان میں اتارا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لیےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں اہم اجلاس ہوا،جس میں وفاقی وزرا،سول اور عسکری اداروں کے حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں رزاق داؤد,حماد اظہر اور عثمان ڈار نے اہم معاملات پر بریفنگ دی اور شرکا نے ٹائیگر فورس میں رجسٹر طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا شعبہ طب سےوابستہ 10 ہزار سے زائدافراد کو فوری میدان میں اتارا جائے گا۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر تربیت یافتہ طبی افراد کو تمام صوبوں میں بھیجے گا، عثمان ڈار سےمزیدڈاکٹراورپیرا میڈکس کو رجسٹر کرنے کی درخواست کی اور کہا رجسٹرافراد سےکورونا کے خلاف طبی صلاحیت میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

    عثمان ڈار نے بتایا کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ساڑھے 8 لاکھ افرادرجسٹرہو چکےہیں، پہلےمرحلے میں ڈاکٹروں اور طب سےوابستہ افرادکی خدمات حاصل کریں گے،عثمان ڈار

    معاون خصوصی نے کہا کہ رجسٹریشن جاری ہے، مزید ڈاکٹراور میڈیکل فیلڈ کےنوجوان رجسٹریشن کرائیں، رجسٹر نوجوانوں کو وفاقی حکومت کےتعاون سےذمےداریاں سونپی جائیں گی۔

  • وزیراعظم عمران خان سے عثمان ڈار کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے عثمان ڈار کی ملاقات

    اسلام آباد: معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم عمران خان کو ٹائیگر فورس کی تازہ ترین رپورٹ پیش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی۔ملاقات میں کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات پر مشاورت کی گئی۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم عمران خان کو ٹائیگر فورس کی تازہ ترین رپورٹ پیش کی۔وزیراعظم نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فورس کو صوبائی سطح پر فوری متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم اور عثمان بزدار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ٹائیگرفورس کی لائیواپ ڈیٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    کرونا وائرس کے خلاف جنگ طویل ہے ہم نے مل کر لڑنا ہے، وزیراعظم

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشکل وقت میں کئی لوگ اوپر آجاتے ہیں اور کئی نیچے چلے جاتے ہیں،مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے تو وہ بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کچھ بھی کرلیں مخالفین یہ ہی کہیں گے کچھ نہیں کیا،مخالفین کبھی سوشل ورک نہیں کریں گے کیونکہ کبھی کیا ہی نہیں، مخالفین نے کبھی سیاست سوشل ورک کے لیے کی ہی نہیں ہے۔

  • وزیراعظم کی وزرائے اعلیٰ کو ٹائیگر فورس صوبائی سطح پر مانیٹر کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی وزرائے اعلیٰ کو ٹائیگر فورس صوبائی سطح پر مانیٹر کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزرائے اعلیٰ کو ٹائیگر فورس صوبائی سطح پر مانیٹر کرنے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کرونا کی صورت حال اور ملکی مجموعی حالات پر مشاورت کی۔

    اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل پر بریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام تر توجہ وائرس کی روک تھام پر مرکوز ہے، ملکی معیشت کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت اور درست فیصلے کرنے ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے حلقوں میں عوامی ضروریات کا خاص خیال رکھیں۔انہوں نے وزرائے اعلیٰ کو ٹائیگر فورس صوبائی سطح پر مانیٹر کرنے کی ہدایت کر دی، ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات صوبے خود دیکھیں گے۔

    کرونا سے متعلق اعداد و شمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں، وزیراعظم

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، عسکری حکام سمیت وفاقی وزرا،چیئرمین این ڈی ایم اے بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا سے متعلق اعدادوشمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں، معلومات چھپانا قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔

  • ٹائیگرفورس کی ضروریات سے متعلق تیاری، گورنر سندھ کی اہم ملاقات

    ٹائیگرفورس کی ضروریات سے متعلق تیاری، گورنر سندھ کی اہم ملاقات

    کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ٹیکسٹائل اور ڈیزائننگ صنعت کے 4 رکنی وفد نے اہم ملاقات کی۔ اس دوران حفاظتی لباس کی تیاری اور ٹائیگر فورس کی ضروریات سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹائیگر ریلیف فورس میں بڑی تعداد میں نوجوان رجسٹریشن کروا رہے ہیں جس کے پیش نظر فورس کے لباس کی تیاری سے متعلق گورنر سندھ نے ٹیکسٹائل اور ڈیزائننگ صنعت کے سرمایہ کاروں سے اہم ملاقات کی۔

    4 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران درآمدی سازو سامان پر انحصار کم کرنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ طبی عملے اور رضا کاروں کے لیے حفاظتی لباس کی دستیابی نہایت اہم ہے، حفاظتی سازوسامان کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز

    خیال رہے کہ وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ، رجسٹریشن پاکستان سیٹیزن پورٹل پراوپن کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم آفس میں کنٹرول روم قائم اور مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا اورخود کو بھی ٹائیگر فورس میں رجسٹرکرا یا۔ رجسٹریشن کا آغاز ہوتے ہی 90 نوجوان ٹائیگرز پروگرام میں رجسٹرڈ ہوگئے۔

  • کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، وزیر اعظم آج شام رجسٹریشن کا آغاز کریں گے

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، وزیر اعظم آج شام رجسٹریشن کا آغاز کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم آفس میں کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کا ٹیسٹ رن مکمل کر لیا گیا، وزیر اعظم آج شام نوجوانوں کی رجسٹریشن کا آغاز کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں ممکنہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کے سلسلے میں رجسٹریشن آج شروع ہوگی، اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے ڈیٹا بیس سسٹم پر کام شروع کر دیا ہے۔

    وزیر اعظم آفس میں کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کا ٹیسٹ رن بھی مکمل کر لیا گیا، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن پورٹل وزیر اعظم کی منظوری سے آج شام آن لائن دستیاب ہوگا، نوجوان سٹیزن پورٹل پر خود کو رجسٹر کر سکیں گے۔

    پاکستان: کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1865 ہو گئی، 25 جاں بحق

    عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس قومی سطح پر سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر تشکیل دی جائے گی، رضا کاروں کی رجسٹریشن 10 اپریل تک جاری رہے گی، یہ فورس مکمل لاک ڈاؤن یا ہنگامی صورت میں کام کرے گی اور ان نوجوانوں کو گھروں تک راشن سپلائی کی تربیت دی جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے نوجوانوں کو ہنگامی حالات میں مدد کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے، ہم وزیر اعظم کا نوجوانوان پر اعتماد درست ثابت کریں گے، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت نوجوان بھی اب فرنٹ لائن فورس بنیں گے، امید ہے نوجوان قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1865 ہو گئی ہے، جب کہ وائرس سے اموات 25 تک پہنچ گئیں۔

  • ٹائیگر فورس پی ٹی آئی کی نہیں پاکستان کی فورس ہوگی، شفقت محمود

    ٹائیگر فورس پی ٹی آئی کی نہیں پاکستان کی فورس ہوگی، شفقت محمود

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس پی ٹی آئی کی نہیں پاکستان کی فورس ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے لیے پورٹل بنایا جائےگا، پورٹل میں جا کر کوئی بھی ٹائیگر فورس کے لیے رجسٹرڈ ہوسکتا ہے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس پی ٹی آئی کی نہیں پاکستان کی فورس ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ رقم کی تقسیم ارکان اسمبلی نہیں کریں گے، انتظامیہ پیسوں کی تقسیم کرےگی ایم این ایز،ایم پی ایز نہیں کریں گے۔

    وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ 50 فیصد آبادی کے پاس کھانے کو نہ ہو تو لاک ڈاؤن کیسے ہوسکتا ہے۔

    کرونا سے جنگ: وزیراعظم کا ریلیف فنڈ کے قیام اور ٹائیگرفورس بنانے کا اعلان

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران کرونا سے لڑ نے کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام اور ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ فورس فوج اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرےگی، جن علاقوں کو لاک ڈاؤن کریں گے ٹائیگر فورس کے رضا کار وہاں راشن پہنچائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ وسائل سے نہیں جیتی جاسکتی،کرونا وائرس کے خلاف جنگ متحد ہو کر حکمت سے جیتی جاسکتی ہے، وسائل نہ ہونےکی وجہ سے ٹائیگر فورس کو استعمال کریں گے۔