Tag: ٹائیگر وڈ

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ممتاز گالفر  ٹائیگر ووڈز کو تمغہ آزادی پیش کر دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ممتاز گالفر ٹائیگر ووڈز کو تمغہ آزادی پیش کر دیا

    واشنگٹن: ممتاز امریکی گالفر ٹائیگر  ووڈز  کو صدارتی تمغہ آزادی سے نوازا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق نام ور کھلاڑ کو وائٹ ہاؤس میں یہ ایوارڈ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش کیا. امریکی صدر نے گولفر کو اعلیٰ ترین اعزاز دیتے ہوئے ان کی جیتنے کی عادت کو سراہا.

    امریکی صدر نے کہا کہ آپ کی حیران کن واپسی، آپ کی حیران کن زندگی اور مداحوں کے لیے خوشگوار یادیں تخلیق کرنے کے لیے میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں.

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپ آگے کیا کرنے والے ہیں، یہ جاننے کے لیے ہم بے صبر ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں 43 سالہ ٹائیگر ووڈز نے اپنی والدہ، 2 بچوں، اپنی گرل فرینڈ کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ 2008 کے یو ایس اوپن جیتنے کے بعد چوٹ لگنے کے باعث کھیل سے دور رہنے والے ٹائیگر ووڈز نے گزشتہ ماہ ماسٹرز ٹورنامینٹ میں کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا تھا.

    مزید پڑھیں: ٹائیگر ووڈز نے قسمت کو منا لیا، 14 سال بعد ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ جیت لیا

    اس موقع پر گالفر نے کہا کہ میں نے اچھا اور برا وقت دیکھا، بلندی اور پستی دیکھی، میرے والد اب یہاں نہیں، لیکن میری ماں یہیں ہیں، مجھے میری ماں سے بہت محبت ہے۔

    ٹائیگر ووڈز کا کہنا تھا کہ ان کی ماسٹرز میں جیت ان نظریات کو ثبوت ہے، جن کی انھوں نے پیروی کی.