Tag: ٹائیگر 3

  • ٹائیگر 3 کی نمائش کے دوران سنیما ہال سیل

    ٹائیگر 3 کی نمائش کے دوران سنیما ہال سیل

    بھارتی اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی مشہور زمانہ فلم ”ٹائیگر3“ کی نمائش کے دوران فلم کو روک کر سینما ہال سیل کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گریٹر نوئیڈا میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی وصولی کے لیے ایک بڑی کارروائی کی گئی، اور گرینڈ وینس مال کے سنیما ہال کو سیل کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مال کے مالک پر 1.95 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ جو اس نے بار بار مہلت ملنے کے باوجود بھی ادا نہیں کئے۔ضلع کے کئی بلڈرز بھی نادہندگان کی فہرست میں شامل ہیں۔ جنہوں نے بار بار نوٹس دینے کے باوجود واجبات ادا نہیں کئے۔

    نادہندگان میں وینس مال بھی شامل ہے۔ انتظامیہ نے 1.95 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کسنا کے وینس مال میں واقع سنیما ہال کو سیل کیا۔

    جس وقت کارروائی عمل میں لائی گئی اس وقت سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 تھیٹر میں چل رہی تھی۔ حکام نے فلم کو درمیان میں روک دیا اور سینما ہال کو سیل کر دیا۔ یہ وینس مال بھسین انفرا ٹریک اینڈ انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ سے تعلق رکھتا ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے بلڈر کو متعدد بار نوٹس جاری کئے گئے، مگر تاحال اس نے رقم جمع نہیں کرائی، اب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر گرینڈ وینس مال میں واقع سنیما ہال کو سیل کر دیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دادری تحصیل میں مختلف بلڈرز پر تقریباً 500 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، اس کے علاوہ تحصیل صدر کے تحت بلڈرز کے ذمے 100 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔جو انہوں نے تقاضوں کے باوجود ادا نہیں کئے ہیں۔

  • سلمان خان کا ٹائیگر 3  کی کامیابی پر پہلا بیان ؟

    سلمان خان کا ٹائیگر 3 کی کامیابی پر پہلا بیان ؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کا اپنی فلم ”ٹائیگر 3“ کی زبردست کامیابی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کی فلم ٹائیگر 3 دیوالی کے موقع پر 12 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ ٹائیگر 3′ اب تک 250 کروڑ روپے کما چکی ہے، دبنگ خان ‘ٹائیگر 3’ کی کامیابی سے خوش ہیں۔

    سلمان خان نے کہا کہ یہ بہت حوصلہ افزا ہے کہ میرے دو پسندیدہ کرداروں پریم اور ٹائیگر نے دیوالی پر لوگوں کو بہت محظوظ کیا ہے۔

    سلمان خان نے کہا کہ سنگ میل ہمیشہ خاص ہوتے ہیں لیکن اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایسے کرداروں کو تخلیق کرنا جو لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ خاص رہتے ہیں۔

    ایک اداکار کے طور پر، میں نے صرف اپنے برانڈ کے سینما کے ذریعے لوگوں کے لیے یادیں بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ انہوں نے مجھے دوبارہ پیار کیا ہے۔

    سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ پریم اور ٹائیگر نے دیوالی کو تمام عمر کے افراد اور ناظرین کے لیے خاص بنادیا ہے۔

    ’ٹائیگر 3 کی کامیابی‘ سلمان خان نے کترینہ کو قیمتی تحفہ دیدیا

    انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ لوگ ہمیشہ پریم اور ٹائیگر کو یکساں طور پر پسند کریں گے انہوں نے کہا کہ میں ایک کو دوسرے پر انتخاب نہیں کر سکتا۔

  • سلمان خان کی فلم ’ ٹائیگر 3‘ کے حوالے سے اہم خبر

    سلمان خان کی فلم ’ ٹائیگر 3‘ کے حوالے سے اہم خبر

    بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کی دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’ ٹائیگر 3‘دنیا بھر سے 250 کروڑ کمانے کے قریب پہنچ گئی۔

    بالی وڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ٹائیگر 3’ سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی ‘ٹائیگر 3’ 12 نومبر کو دیوالی کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، فلم ریلیز کے بعد سے ہی دھوم مچا رہی ہے، فلم نے ریلیز کے پہلے دن 44 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

    ٹائیگر 3 نے سلمان خان کی ماضی کی تمام فلموں کے ریکارڈ توڑ ڈالے

    تاہم اب فلم ٹائیگر 3 دو سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی ہے، فلم نے 100 کروڑ کا سنگ میل دوسرے دن ہی حاصل کرلیا تھا جبکہ 200 سو کروڑ تک پہنچنے کیلئے فلم کو چھ روز لگے، اس کی وجہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ بھی ہو سکتا ہے۔

    بھارتی رپورٹس کے مطابق ‘ٹائیگر 3’ نے  آٹھ دن میں تقریباً 230 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی، اب بھارتی باکس آفس پر 250 کروڑ روپے کے نیٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

    واضح رہے کہ ’’ٹائیگر 3‘‘کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا، فلم تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی۔

    فلم میں سلمان خان نے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے  جبکہ کترینہ کیف بھی زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں اور عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا ہے۔

    تھرلر ایکشن فلم ٹائیگر 3 میں ناصرف سلمان خان بلکہ شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن بھی نظر آئے، ان دونوں اسٹارز کو فلم میں مختصر کردار کے لیے شامل کیا گیا۔

    یاد رہے کہ ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔

  • ’ٹائیگر 3 کی کامیابی‘ سلمان خان نے کترینہ کو قیمتی تحفہ دیدیا

    ’ٹائیگر 3 کی کامیابی‘ سلمان خان نے کترینہ کو قیمتی تحفہ دیدیا

    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی فلم ‘ٹائیگر 3’ کی سب سے بڑی نشانی کترینہ کیف کو تحفے میں دیدیا۔

    بالی وڈ کے بھائی سلمان خان کی فلم ’ ٹائیگر 3‘ نے باکس آفس میں 300 کروڑ کی کمائی کی ہے، گزشتہ روز فلم کی کامیابی کا جشن منایا گیا جس میں سلمان خان سمیت ساتھی اداکارہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی موجود تھے۔

    اس تقریبِ خاص میں فلم کے تینوں مرکزی کرداروں نے مداحوں سے ملاقات کی، اس دوران سلمان خان نے کامیابی کے جشن کو یادگار بنانے کے لیے  ‘ٹائیگر 3’ کی سب سے بڑی نشانی’’اسکارف‘‘ کترینہ کیف کو تحفے میں دیدیا۔

    ٹائیگر 3 نے سلمان خان کی ماضی کی تمام فلموں کے ریکارڈ توڑ ڈالے

    وائرل کلپ میں سلمان خان کو کترینہ کیف کے گلے میں اپنا  ٹائیگر 3 اسکارف ڈالتے دیکھا گیا جس نے ہر دیکھنے والے کو حیران کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Voompla (@voompla)

    فلم کی کامیابی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ مجھے ایک ایکشن ہیرو ہونے پر بے  پناہ فخر ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ لوگوں نے مجھے اس کردار میں پسند کیا ہے۔

    یاد رہے کہ ‘ٹائیگر 3’ ٹائیگر فرنچائز کی تیسری قسط ہے  اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں شاہ رخ خان کا مختصر کردار بھی دیکھا گیا ہے جبکہ اس فلم میں ریتک  روشن بھی شامل ہیں۔

  • ’ٹائیگر 3‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی فلم کے لیے بری خبر آگئی

    ’ٹائیگر 3‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی فلم کے لیے بری خبر آگئی

    سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی فلم کے لیے مشرق وسطیٰ سے بری خبر آگئی جہاں کئی ممالک میں اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں مسلم کرداروں کی منفی تصویر کشی کی وجہ سے کویت اور قطر جیسے ممالک میں ’ٹائیگر 3‘ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ٹائیگر 3 جو کہ گزشتہ دنوں ہی ریلیز ہوئی ہے اس میں مسلمانوں کو منفی کردار میں پیش کیا گیا ہے۔

    2012 میں ریلیز ہونے والی ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ریلیز ہونے والی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد یہ فرنچائز کی تیسری فلم ہے جسے ’ٹائیگر 3‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے۔

    دیوالی کے موقع پر بالی ووڈ کی بڑے بجٹ کی یہ فلم اتوار کو ہندوستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف ایکشن سے بھرپور کردار میں نظر آرہے ہیں۔

    افتتاحی دن فلم دیکھنے کے بعد ناقدین نے ٹائیگر 3 میں ایکشن سیکوینس اور سلمان خان کی پرفارمنس کی تعریف کی ہے۔

    تاہم، کویت اور قطر جیسے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کرنے کی رپورٹس سامنےآرہی ہیں، جہاں ان ممالک میں فلم نمائش کے لیے پیش نہیں کی جائے گی۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم پر پابندی کے پیچھے ایک اہم وجہ مسلم کرداروں کی منفی تصویر کشی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے حوالے سے بیانہ فلم پر پابندی کی وجہ ہوسکتی ہے۔

  • ٹائیگر 3 نے سلمان خان کی ماضی کی تمام فلموں کے ریکارڈ توڑ ڈالے

    ٹائیگر 3 نے سلمان خان کی ماضی کی تمام فلموں کے ریکارڈ توڑ ڈالے

    ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی جاسوس ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم ٹائیگر  3 نے ریلیز کے پہلے دن شاندار بزنس کرکے دبنگ اسٹار کی ماضی کے تما ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 نے دیوالی کے موقع پر ریلیز کے پہلے دن ہی 44.50 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جس کے بعد اس فلم نے سلمان خان کی ماضی کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آگئی ہے جس نے پہلے دن اتنا بزنس کیا ہو۔

    رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 42.30 کروڑ کا بزنس کیا تھا، یہ فلم سال 2019 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ سلمان خان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر 40.35 کروڑ کمائے تھے۔

    تاہم  منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ نے پہلے دن باکس آفس پر 44.50 کروڑ کا بزنس  کرکے سلمان خان کی ان فلموں کو تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

    واضح رہے کہ ’’ٹائیگر 3‘‘کو گزشتہ روز دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا، فلم تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی۔

  • سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 ریلیز ہوتے ہی چھاگئی

    سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 ریلیز ہوتے ہی چھاگئی

    ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی جاسوس اور ایکشن سے بھر پور فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ ریلیز ہوتے ہی چھاگئی ہے۔

    منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ٹائیگر 3  کو آج دیوالی کے موقع پر تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا گیا ہے۔

    اس فلم میں سلمان خان نے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ کترینہ کیف زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں اس کے علاوہ عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا ہے۔

    تھرلر ایکشن فلم ٹائیگر 3 میں شاہ رخ خان اور ہریتھک بھی نظر آئے ہیں، ان دونوں اسٹارز کو فلم میں مختصر کردار کے لیے شامل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ایک تھا ٹائیگر اور 2017 میں ٹائیگر زندہ ہے ریلیز کی جاچکی ہے۔

  • سلمان خان کی ”ٹائیگر 3“ نے ایڈوانس بکنگ سے 12.43 کروڑ کما لئے

    سلمان خان کی ”ٹائیگر 3“ نے ایڈوانس بکنگ سے 12.43 کروڑ کما لئے

    ممبئی: سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کی ٹائیگر 3 نے ایڈوانس بکنگ کے ذریعے ہی کروڑوں روپے کمالئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگر 3 کی ریلیز کے پہلے دن 4,62,327 ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ اس میں ہندی 2D ورژن کے لیے 4,35,913 ٹکٹس اور تیلگو 2D ورژن کے 14,158 ٹکٹس شامل ہیں۔

    یہ فلم تامل زبان میں بھی ریلیز کی جائے گی جس کے 1957 کے ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ IMAX ورژن میں ٹائیگر 3 دیکھنے کا جنون بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ 8203 ٹکٹ پہلے ہی دن کے لیے بک ہو چکے ہیں۔

    یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ٹائیگر 3 عمان اور کویت میں ریلیز نہیں ہو سکے گی اور اس پابندی کی وجہ ممکنہ طور پر فلم میں کترینہ کیف کا تولیہ کا سین ہے۔

    ایکشن اور جاسوسی فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ایک تھا ٹائیگر اور 2017 میں ٹائیگر زندہ ہے ریلیز کی جاچکی ہے۔

    فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے بعد سلمان خان ’ٹائیگر 3‘ میں جلوہ گر ہوں گے جس کی ریلیز رواں سال 12 نومبر کو دیوالی کے دن شیڈول ہے۔ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کترینہ کیف بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

  • سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ٹائیگر 3 کا نیا پرومو جاری

    سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ٹائیگر 3 کا نیا پرومو جاری

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ٹائیگر 3 کا نیا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔

    ٹائیگر 3 کے میکرز نے فلم کا نیا پرومو جاری کر دیا ہے کیونکہ فلم کی ریلیز میں صرف 10 دن باقی ہیں، اس فلم میں سلمان خان ایک جاسوس ایجنٹ کے طور پر نظر آئیں گے، فلم کی ہدایت کاری کے فرائض منیش شرما نے ادا کئے ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3کا نیا پرومو سامنے آتے ہی ان کے چاہنے والوں کا انتظار بھی ختم ہوا کیونکہ فلم کے ٹریلر  کے بعد اب پرومو کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے، یاد رہے فلم کو دیوالی کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

    میکر کی جانب سے جاری پرومو میں سلمان اور عمران کی لڑائی کے مناظر دکھائے گئے ہیں ساتھ ہی کترینہ کیف بھی بھر پور ایکشن میں نظر آرہی ہیں۔

    ٹائیگر 3 کے نئے پرومو میں سلمان خان اور عمران ہاشمی کا آمنا سامنا بھی ہے، لیکن سب کی نظریں کترینہ کو دیکھنے کے لیے اسکرین پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ شائقین خاص طور پر اس لڑائی کے بارے میں متجسس ہیں۔

    یاد رہے کہ ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے اور اسے دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کا بیتابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

  • ٹائیگر 3 کی کامیابی کے لیے ورلڈکپ کو استعمال کرنے کا فیصلہ

    ٹائیگر 3 کی کامیابی کے لیے ورلڈکپ کو استعمال کرنے کا فیصلہ

    یش راج فلمز نے ٹائیگر تھری کو کامیاب بنانے کے لیے دلچسپ فیصلہ کیا ہے، آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے دوران منفرد طریقے سے فلم کی تشہیر کی جائے گی۔

    بھارت میں منعقد ہونے والے شوپیس ایونٹ کے میچز کے دوران بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی فلم ٹائیگر 3 کو پرموٹ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ورلڈ کپ میں پہلی بار کسی فلم کی تشہیری مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کر لیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلمان خان اپنی ایکشن سے بھرپور فلم ٹائیگر 3 کی تشہیر کے لیے کچھ پروموز شوٹ کروائے ہیں جو بھارت کے میچز سے قبل اسکرین پر دکھائے جائیں گے۔

    اسی انداز کو اپناتے ہوئے 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کے دوران بھی سلمان خان ٹائیگر کے اوتار میں نظر آئے تھے۔ میچ سے قبل ٹائیگر تھری کا پرومو بھی جاری کیا گیا تھا جسے شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ریلیز سے قبل ہی ’ٹائیگر کا پیغام‘ مداحوں کی دھڑکنیں تیز کرچکا تھا جبکہ آج 16 اکتوبر کو فلم کا ٹریلر بھی جاری کیا گیا ہے جس کا شائقین کو بےصبری سے انتظار تھا۔

    بھارت میڈیا رپوٹس کے مطابق یش راج کے بینز تلے بننے والی سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کو اسی سال دیوالی پر ریلیز کیا جائے گا جب کہ خبروں کے مطابق اس میں شاہ رخ خان بھی ایک چھوٹے سے کیمیو رول میں نظر آئیں گے۔