Tag: ’ٹائیگر3‘

  • فلم ٹائیگر3 کی ریکارڈ ایڈوانس بکنگ، ایک دن میں کروڑوں کے ٹکٹس فروخت

    فلم ٹائیگر3 کی ریکارڈ ایڈوانس بکنگ، ایک دن میں کروڑوں کے ٹکٹس فروخت

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر3‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہوگیا اور پہلے دن ہی عوام کی طرف سے فلم کو زبردست پذیرائی ملی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی افلم ٹائیگر 3 کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز کچھ شہروں میں ہوا ہے اور صرف پہلے دن ہی  ہزاروں سے زائد ٹکٹ بک کیے جاچکے ہیں جس سے 4 کروڑ سے زیادہ کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

    ایکشن اور جاسوسی فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ایک تھا ٹائیگر اور 2017 میں ٹائیگر زندہ ہے ریلیز کی جاچکی ہے۔

    فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے بعد سلمان خان ’ٹائیگر 3‘ میں جلوہ گر ہوں گے جس کی ریلیز رواں سال 12 نومبر کو دیوالی کے دن شیڈول ہے۔ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کترینہ کیف بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

  • انڈین سینسر بورڈ نے ”ٹائیگر3“سے متعلق فیصلہ سنادیا

    انڈین سینسر بورڈ نے ”ٹائیگر3“سے متعلق فیصلہ سنادیا

    انڈین سینسر بورڈ کی جانب سے سلمان خان کی فلم ”ٹائیگر3“ کی ریلیز کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین سینسربورڈ نے بالی ووڈ دبنگ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ”ٹائیگر3“ کو ریلیز کی اجازت دیدی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کو ’U/A‘ سر ٹیفکیٹ27 اکتوبر کو جاری کردیا گیا تھا جبکہ فلم کا مجموعی دورانیہ دو گھنٹے33 منٹ ہے۔سینسر بورڈ نے صرف ایک آڈیو کٹ لگایا ہے جبکہ ویڈیو میں کسی ایک منظر پر بھی اعتراض نہیں کیا گیا۔

    سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ٹائیگر3 میں ایک جاسوس ایجنٹ کے طور پر نظر آئیں گے، فلم کی ہدایت کاری کے فرائض منیش شرما نے ادا کئے ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کا ٹریلر سامنے آتے ہیں ان کے چاہنے والوں کا انتظار بھی ختم ہوا کیونکہ فلم کے ٹریلر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے، کہا جارہا ہے کہ فلم کو دیوالی کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

    فلمی تجزیہ کاروں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ٹائیگر3‘ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی۔

    سلمان خان کی فلم ”ٹائیگر3“ اس دیوالی،12 نومبر کو سینما گھروں میں آ

  • سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ٹائیگر3 کا ٹریلر جاری

    سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ٹائیگر3 کا ٹریلر جاری

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کے چاہنے والوں کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، دبنگ خان کی بلاک بسٹر فلم ٹائیگر 3 کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ٹائیگر3 میں ایک جاسوس ایجنٹ کے طور پر نظر آئیں گے، فلم کی ہدایت کاری کے فرائض منیش شرما نے ادا کئے ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3کا ٹریلر سامنے آتے ہیں ان کے چاہنے والوں کا انتظار بھی ختم ہوا کیونکہ فلم کے ٹریلر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے، کہا جارہا ہے کہ فلم کو دیوالی کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

    بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف بھی سلمان خان کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی۔ٹریلر میں سلمان خان اور کترینہ کی اپنے دشمنوں کے ساتھ لڑائی سے لیکر اُن کی شادی کا منظر فلم بند کیا گیا ہے۔

    ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے اور اسے دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کا بیتابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

  • ’ٹائیگر3‘ میں کترینہ کیف کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

    ’ٹائیگر3‘ میں کترینہ کیف کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

    بالی وڈ فلم ’ٹائیگر3‘ میں کترینہ کیف کے کردار کی جھلک سامنے آگئی، فلم کے نئے پوسٹر میں کترینہ کے انداز نے مداحوں کی بیتابی اور بڑھا دی۔

    سپر اسٹار سلمان خان جو کہ ٹائیگر تھری میں مرکزی کردار بھی ادا کرتے نظر آئیں گے انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خود فلم کا پوسٹر جاری کیا جس میں کترینہ کیف کچھ الگ ہی انداز میں نظر آرہی ہیں۔

    یش راج کے بینرتلے بننے والی فلم میں بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کترینہ کیف ایکشن سے بھرپور کردار میں نظر آئیں گی جس کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

    زویا کے کردار میں نظر آنے والی کترینہ کیف یش راج فلمز کی اسپائے یونیورس کی پہلی خاتون جاسوس ہیں انھوں نے ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بھی بہترین پرفارمنس دکھائی تھی۔

    کترینہ کیف نے انکشاف کیا تھا کہ ’ٹائیگر3‘ کے ایکشن مناظر کو شوٹ کرانے کے لیے انھیں جسمانی طور بہت محنت کرنی پڑی اور یہ اب تک کا چیلنجنگ کردار تھا۔

    اداکارہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ وہ ایکشن فلموں کو بہت بڑی مداح ہیں اور ’زویا‘ جیسا چیلنجنگ کردار ادا کرنا ان کا خواب تھا۔