Tag: ٹارگٹد آپریشن

  • کراچی:پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں،4ملزمان گرفتار

    کراچی:پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں،4ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں پولیس اور رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاررووائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کےقبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےلسبیلہ چوک کے نزدیک شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناکر ایک ڈاکو کوپکڑلیاجبکہ ڈاکو کا ایک ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سولجر بازار پولیس کے حوالے کردیاجبکہ ملزم کے قبضے سے برآمد شدہ اسلحہ پولیس نے تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

    مزید پڑھیں:کراچی: اسٹریٹ کرائم میں کالعدم تنظیم کے کارندے ملوث

    دوسری جانب کراچی کے علاقے صدربوہری بازار کے علاقے میں رینجرز نے مخصوص مقامات پر ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منقتل کردیا ہے۔

    ادھرشہرقائدکےعلاقے پاک کالونی میں پولیس نے بھی اسنیپ چیکنگ کے دوران اسلم خان نامی ڈکیت کو گرفتار کرکے ملزم کےقبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

  • سندھ پولیس نے 1 لاکھ ملزمان کو گرفتار کیا، 1499 مارے گئے،3 سالہ رپورٹ

    سندھ پولیس نے 1 لاکھ ملزمان کو گرفتار کیا، 1499 مارے گئے،3 سالہ رپورٹ

    کراچی : سندھ پولیس کی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سندھ بھر میں 1499 ملزمان مارے گئے جب کہ ایک لاکھ سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ ستمبر 2013 کو شروع ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشن کے تین سال مکمل ہونے پر سندھ پولیس کی جانب سے کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق تین سال کے دوران دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد سے 4ہزار5 سو62 مقابلے ہوئے جس میں 14سو 99 ملزمان ہلاک ہوئے جب کہ 1 لاکھ 1ہزار761 ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر میں مقابلوں میں ہلاک ملزمان میں 367 دہشت گرد،38 اغوا کار،10 بھتہ خور، 1084ڈاکو شامل تھے جب کہ تین سال کے دوران عمل میں آنے والی کارروائیوں میں 22ہزار115 چھوٹے بڑے ہتھیار برآمد کئے گئے جس میں 23 خودکش جیکٹس بھی شامل ہیں۔

    حکام کو پیش کردہ رپورٹ میں مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے متعلق اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 12سو41 دہشت گرد،2785 قتل کے ملزم،143 اغواکار شامل ہیں جب کہ 654 بھتہ خور،3964 ڈاکو،15345 مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ تین برس سے سندھ میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے لیے رینجرز کی بھی مدد طلب کی گئی تھی جس کے لیے رینجرز کو کراچی میں آپریشن کے لیے خصوصی اختیارات بھی دیے گئے ہیں جب کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں سندھ پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔