Tag: ٹارگٹڈ کارروائی

  • صادق آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی، مغوی بازیاب

    صادق آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی، مغوی بازیاب

    صادق آباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کچے میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی بازیاب کرالیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر صادق آباد کچے میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کرکے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

    پولیس کے مطابق لیہ کے مغوی افتخار کو مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو ٹھکانے چھوڑ کر کچے کے علاقے میں فرار ہوگئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔

    صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے دو پولیس موبائلوں پر راکٹ سے حملہ کرنے کے بعد شدید فائرنگ کی تھی۔

    دونوں پولیس موبائلوں میں 20 سے زائد پولیس اہلکار سوار تھے اور ڈاکوؤں کی جانب سے ان پولیس موبائلوں پر راکٹ مارنے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔

    اس سے اگلے روز صادق آباد کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا تھا۔

  • کراچی: قائدآباد سے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی: قائدآباد سے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی: پولیس نے قائدآباد سے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے، مچھر کالونی میں رینجرز سے مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والا ایک ملزم ہلاک ہوگیا، ملزم کامرہ بیس حملے اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔

    پولیس زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے قائدآبا د میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے، گرفتار ملزمان قتل کی متعدد وارواتوں میں مطلوب تھے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کی، اس دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم نعمان عرف نومی مارا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا، رینجرز کے مطابق ملزم کامرہ بیس حملے اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔