Tag: ٹارگٹڈ کارروائیاں

  • کراچی: ٹارگٹڈ کارروائیاں،20سے زائد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: ٹارگٹڈ کارروائیاں،20سے زائد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کارروائیوں کے بعد کالعدم جماعت کے کارندوں سمیت بیس سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کےقبضے سے دو آوان بم اور اسلحہ برآمد ہوا، سائیٹ ایریا میں پولیس مقابلے کے بعد کالعدم جماعت کے دو کارندے زخمی حالت میں پکڑے گئے۔

    ملزمان کے قبضے سے چار دستی بم برآمد ہوئے، بلدیہ قائم خانی کالونی میں اینٹی کار لفٹنگ پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، مومن آباد پولیس نے تین جواری حراست میں لے لئے۔

    کورنگی عوامی کالونی میں پولیس نے چار ملزمان دھرلیے جبکہ ڈیفنس لائبریری اور مچھر کالونی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

  • کراچی: ٹارگٹڈ کارروائیوں کے باوجود ٹارگٹ کلنگ جاری

    کراچی: ٹارگٹڈ کارروائیوں کے باوجود ٹارگٹ کلنگ جاری

    کراچی: شہرِقائد میں ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی خون کی ہولی ختم نہ کرسکیں، علی الصبح پٹیل پاڑہ کے علاقے میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔

    شہرِقائد میں ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی خون کی ہولی کم نہ کرسکیں، علی الصبح پٹیل پاڑہ کے علاقے میں معین نامی شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

    تھانہ بریگیڈ اور تھانہ پریڈی کے علاقے میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کرکے سنگین جرائم میں ملوث دو ملزمان کوگرفتارکرلیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔

    رات گئے کورنگی گودام چورنگی کے قریب پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کےدو دہشت گرد جلال اورافضل خان ہلاک ہوگئے، ملزمان سےچھینی گئی موٹرسائیکل، اسلحہ اوربارودی مواد بھی برآمدہوا ہے جبکہ سرسید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کے قتل میں ملوث راقب حسین کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • داعش کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں کرسکتے ہیں،اوباما

    داعش کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں کرسکتے ہیں،اوباما

    واشنگٹن : امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوج کو خطرے کی صورت وہ داعش کے باغیوں کے خلاف ٹارگیٹڈ فضائی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عراق میں زمینی کارروائی کا کوئی اراداہ نہیں اور نہ ہی وہ امریکہ پر ایک اور جنگ مسلط کرنا چاہتے ہیں، داعش کے باغیوں کے خلاف وہ عراقی حکومت کی مدد کرینگے۔

    متاثرہ علاقوں میں انسانی حقوق کی بنیادوں پر عراقی عوام کی مدد جاری رکھیں گے جبکہ عراقی فورسز کی مدد کیلئے ان کی تربیت بھی جاری رہے گی۔