Tag: ٹارگٹ کلر

  • کراچی میں 1991 میں 8 مزدوروں کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر ’اسٹیل باڈی‘ گرفتار

    کراچی میں 1991 میں 8 مزدوروں کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر ’اسٹیل باڈی‘ گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں 1991 میں 8 مزدوروں کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر ’اسٹیل باڈی‘ گرفتار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر موسیٰ کالونی گلبرگ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئےانتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر سہیل حسین عرف اسٹیل باڈی کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم منشیات فروشی میں بھی ملوث ہے، گرفتار ملزم نے 1991 میں ساتھیوں کے ہمراہ 8 مزدوروں کو قتل کیا تھا، 2003 میں مذہبی جماعت کے 2 کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی اور 2013 میں 12 سالہ بچے کو موسیٰ کالونی میں ہاتھ پیر باندھ کر سفاکانہ طریقے سے قتل کیا تھا۔

    کراچی میں رینجرز آپریشن شروع ہونے پر ملزم 2014 میں بنگلادیش فرار ہو گیا تھا، جہاں منشیات کیس میں وہ 4 سال قید رہا اور رہا ہو کر 2018 میں پھر کراچی آیا۔


    لکی مروت: دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کو اغوا کے بعد قتل کردیا


    ملزم سہیل حسین عرف اسٹیل باڈی نے موسیٰ کالونی میں اپنے بھائی اور ساتھی کے ہمراہ منشیات کا کام شروع کیا، ملزم پولیس کو متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، جب کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • لیاری گینگ وار جمیل چھانگا گروپ کا ٹارگٹ کلر گرفتار، واردات کی فوٹیج

    لیاری گینگ وار جمیل چھانگا گروپ کا ٹارگٹ کلر گرفتار، واردات کی فوٹیج

    کراچی: پریڈی کے علاقے میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وار جمیل چھانگا گروپ کا ٹارگٹ کلر گرفتار ہو گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اورپولیس نے پریڈی کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوسٹ گارڈ کے سپاہی بلال کی شہادت سمیت بھتہ خوری، منشیات فروشی، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں میں ملوث لیاری گینگ وار جمیل چھانگا گروپ کا ٹارگٹ کلر جنید بلوچ کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم 2016 میں لیاری گینگ وار جمیل چھانگا گروپ میں شامل ہو کر گینگسٹر نوید عرف کپی اور وسیم جوجی کے ساتھ متعدد وارداتوں میں ملوث رہا، 9 ستمبر 2023 کو ملزم نے اپنے ساتھی عامر عرف موٹا کے ہمراہ کراچی کیپری سینما کے قریب کوسٹ گارڈ کے سپاہی بلال سے موٹر سائیکل اور نقدی چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر اسے شہید کر دیا تھا، اس واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

    15 ستمبر 2023 کو تھارو لین سولجر بازار گینگ وار کمانڈر جمیل چھانگا کے حکم پر بھتہ نہ دینے پر چوکیدار کی ٹارگٹ کلنگ کی جس میں ملزم کے ساتھ نوید عرف کپی، نوروز اور علی عرف ڈاڈا بھی ہمراہ تھے۔

    ملزم جنید بلوچ کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم ساتھیوں کے ہمراہ پرانا گولیمار سے ماہانہ بھتہ وصولی کرتا تھا، ترجمان رینجرز کے مطابق جنید بلوچ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور ملزم کو مع اسلحہ کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • ویڈیو: ٹارگٹ کلر نے سر پر پستول رکھ کر گولی چلا دی لیکن ’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘

    ویڈیو: ٹارگٹ کلر نے سر پر پستول رکھ کر گولی چلا دی لیکن ’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘

    کراچی: کہا جاتا ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، شہر قائد میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شہری کو اللہ نے قتل ہونے سے معجزاتی طور پر بچا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ، رشید آباد میں ایک سیاسی جماعت کے کارکن کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش ناکام ہو گئی، نعیم نامی شخص کے سر پر پیچھے سے ٹارگٹ کلر نے پستول رکھ کر ٹریگر دبا دیا لیکن گولی نہ چل سکی۔

    اے آر وائی نیوز نے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹارگٹ کلر نے سر پر پہنچ کر ٹریگر دبایا لیکن پستول نہ چلا، فوٹیج میں نعیم نامی شخص کو گلی میں جاتے دیکھا جا سکتا ہے، جب عقب سے ایک ٹارگٹ کلر ہیلمٹ پہنے دوڑتا ہوا ان کے پیچھے پہنچ گیا۔

    ٹارگٹ کلر نے پستول چلانے کی کوشش کی لیکن گولی چیمبر میں پھنس گئی، ملزم نے پھر سے پستول لوڈ کر کے گولی چلانے کی کوشش کی، لیکن دوبارہ بھی گولی نہ چل سکی۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناکام ہونے پر ٹارگٹ کلر واپس بھاگا، اور پیچھے کھڑی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جس شہری کو ٹارگٹ کیا جا رہا تھا وہ چند روز قبل دوسری جماعت میں شامل ہوا تھا۔

  • پولیس افسر کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

    پولیس افسر کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس افسر کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ملزم 22 مارچ کو ہونے والے پولیس افسر کے قتل میں ملوث ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے صدر میں انسپکٹر اور محکمہ تعلیم کے ملازم کو قتل کیا، ملزم ارشد پپو کا رشتے دار اور ساتھی ارشد پپو کی بہن کا بیٹا ہے۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھی نے ریکی کے بعد انسپکٹر کو قتل کیا، ملزمان نے ماضی میں ارشد پپو کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے انسپکٹر کو ٹارگٹ کیا۔

  • کراچی: گرفتاری کے خوف سے ٹارگٹ کلر نے خودکشی کرلی

    کراچی: گرفتاری کے خوف سے ٹارگٹ کلر نے خودکشی کرلی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے خوف سے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر شاہین بہاری نے خودکشی کرلی، ملزم کے ساتھی کو چند روز قبل گرفتار کیا جا چکا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن منصور نگر میں پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے خوف سے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر شاہین بہاری نے خودکشی کرلی، شاہین بہاری نے ساتھی آصف بھایا کے ساتھ پولیس افسر کو شہید کیا تھا۔

    شہید اے ایس آئی اکرم خان کی ٹارگٹ کلنگ 28 اگست کو کی گئی تھی، ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز کی جانب سے ملزم کی تلاش جاری تھی، پولیس مسلسل ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی تھی۔

    ملزم کے ساتھی آصف بھایا کو چند روز قبل رینجرز اور پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں شاہین بہاری کو دیکھا جا سکتا ہے۔

  • پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ لندن کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، ملزم پولیس اہلکاروں سمیت دیگر شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی انویسٹی گیشن نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے انتہائی مطلوب دہشت گرد خواجہ فیصل کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ خواجہ فیصل ٹارگٹ کلنگ کی متعدد واردارتوں میں ملوث ہے، ملزم نے سنہ 2005 میں گلبرگ کے علاقے میں پولیس پر حملہ کیا۔ حملے میں اے ایس آئی اقبال نیازی اور ایک شہری جاں بحق ہوئے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی کلنگ ٹیم میں ذاکر، عرفان سندھی، ابو عرفان، یامین اور آصف بڈھا نامی ملزمان شامل تھے۔ ٹیم نے سنہ 2010 میں رسالہ تھانے کی حدود میں 2 مخالفین کو قتل کیا۔

    سنہ 2008 میں ڈی ایس پی رحیم بنگش شہید کیس میں ملزم کا چالان ہوا، بعد ازاں ایس پی جیل امان اللہ شہادت کیس میں بھی ملزم کا چالان ہوا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم ایس ایچ او بریگیڈ ناصر الحسن شہادت کیس میں بھی ملوث تھا، ڈی ایس پی نواز رانجھا کیس میں بھی ملزم پولیس کو ملوث تھا۔

    کارروائی کے دوران ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس کا فارنزک کروایا جا رہا ہے، سی ٹی ڈی کی مزید بھی تفتیش جاری ہے۔

  • ایم کیوایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر کے بیان پر فاروق ستار کا ردعمل

    ایم کیوایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر کے بیان پر فاروق ستار کا ردعمل

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ تنظیم بحالی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیوایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی کے تنظیمی سیٹ اپ کا کبھی انچارج نہیں رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی نائن زیرو کا کیئرٹیکر نہیں رہا، یہ ذمہ داری عامرخان، کنور نوید ،انیس قائمخانی کے پاس رہی۔

    متحدہ قومی موومنٹ تنظیم بحالی کے سربراہ نے کہا کہ نائن زیرو میں کب کون رہتا تھا میرا اس سے تعلق نہیں، میں پارٹی کے تنظیمی سیٹ اپ کا کبھی انچارج نہیں رہا، ہمیشہ سیاسی سیٹ اپ کی ذمہ داری نبھائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملزم سے یہ کون کہلوا رہا ہے سامنے آجائے گا، میرے خلاف سازش ہو رہی ہے جو سامنے آجائے گی، میں سختی سے اس بات کی تردید کرتا ہوں۔

    کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، 96 افراد کا قاتل گرفتار

    واضح رہے کہ ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفرمہیسر اور ایس پی زبیرنذیر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ٹارگٹ کلر نے دعویٰ کیا ہے کہ فاروق ستار نے نائن زیرو پر کمرہ دے کر ایک ماہ تک مفروری کٹوائی۔

  • کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، 96 افراد کا قاتل گرفتار

    کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، 96 افراد کا قاتل گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 96 افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیا، ٹارگٹ کلر کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفرمہیسر اور ایس پی زبیرنذیر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا ٹارگٹ کلنگ گروپ 43 ٹارگٹ کلر پر مشتمل تھا، ٹارگٹ کلرٹیم نے 2 فوجی جوانوں کو قتل کیا، گروہ نے پاک فضائیہ، پولیس کے ایک ایک اہلکار کو قتل کیا۔

    غلام اظفر مہیسر کے مطابق گروہ نے ایم کیوایم حقیقی کے 5 کارکن، سرکاری ملازم سمیت 2 افراد کوقتل کیا، مخبری کے شبے میں 12، بھتہ نہ دینے پرایک شہری کو قتل کیا۔


    ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ محکمہ داخلہ سندھ نے بھی ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے، ملزم دہشت گرد ندیم ماربل اور عبدالسلام عرف مسہ کا قریبی ساتھی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزم 1996 میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ،1997 میں رہا ہوا، ملزم پیرول پر رہا ہونے کے بعد روپوش ہوگیا تھا، روپوشی کے دوران ایم کیوایم لندن گروپ ملزم کو پیغامات پہنچاتا تھا۔ گرفتار ٹارگٹ کلر نے دعویٰ کیا ہے کہ فاروق ستار نے نائن زیرو پر کمرہ دے کر ایک ماہ تک مفروری کٹوائی۔

  • کراچی: پی ایس پی کارکنان کا قاتل اور موٹر سائیکل چور گرفتار

    کراچی: پی ایس پی کارکنان کا قاتل اور موٹر سائیکل چور گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں پولیس نے قلندریہ چوک سے پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان کے قتل کے الزام میں ایک اہم ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ہے، دیگر کاررائیوں میں پولیس نے چوری کی موٹر سائیکل اور رکشے خریدنے اور بیچنے والے تین ملزمان بھی گرفتار کر لیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع نور جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قلندریہ چوک سے ٹارگٹ کلر اویس صادق کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے 2017 میں پی ایس پی کے 2 کارکنوں کو قتل کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پی ایس پی کارکنان کے قتل میں ملوث ملزم کے دیگر 2 ساتھی بھی گرفتار ہیں، ملزم اویس صادق نے پولیس مخبر مانی کو بھی اورنگی ٹاؤن میں قتل کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں موٹرسائیکلیں کتنے سیکنڈز میں چوری ہوتی ہیں

    دیگر 2 کارروائیوں میں اے وی ایل سی پولیس نے 3 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں، جو چوری کی موٹر سائیکلیں اور رکشوں کی خریداری میں ملوث ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مسروقہ موٹر سائیکلیں اور رکشے بلوچستان بھیجا کرتے تھے۔

    ایک اور کارروائی میں اے وی ایل سی نے موٹر سائیکل چھیننے والے ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے، ملزم موٹر سائیکل مکینک ہے، پولیس کے مطابق ملزم شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھینتا تھا، گرفتار ملزم سے چھینی گئی موٹرسائیکلیں اور رکشے بھی برآمد کیے گئے۔

  • قتل کی واردتوں کی سینچری کرنے والے ٹارگٹ کلر نے اعترافی بیان دے دیا

    قتل کی واردتوں کی سینچری کرنے والے ٹارگٹ کلر نے اعترافی بیان دے دیا

    کراچی : ای زون پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر نے اعترافی بیان دے دیا، ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے سو سے زائد لوگوں کو قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل کی واردتوں کی سینچری کرنے والے ٹارگٹ کلر عبدالسلام نے پولیس کو اعترافی بیان دے دیا، گرفتار ملزم عبدالسلام نے اہنے بیان میں سنسنی خیز انکشافات کیے۔

    اس نے بتایا کہ1998میں پہلے گرفتار ہوچکا ہوں، اورنگی ٹاؤن میں8پولیس اور دو حساس اداروں کے اہلکاروں کو قتل کیا، قتل کی وارداتیں ندیم کے کہنے پر کرتا تھا۔

    ملزم کا اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ نبیل ماربل ہماری ٹیم کا سربراہ تھا جو لڑکوں کو اسلحہ فراہم کرتا تھا، ٹیم میں ندیم کے علاوہ گیارہ ممبر تھے،۔

    ٹیم میں نبیل کے علاوہ اور بھی لوگ تھے جو مارے گئے، میں نے بیشتر قتل کی وارداتیں اورنگی ٹاؤن میں کیں، پولیس اہلکار اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا، عباسی شہید اسپتال میں نوکری نبیل نے لگوائی، اب تک چار ساتھی مارے جا چکے ہیں، باقی پکڑے گئے۔

    مزید پڑھیں: کراچی، 111 افراد کا ٹارگٹ کلر گرفتار، مصباح کا مبینہ قاتل بھی پکڑا گیا

    واضح رہے کہ ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر عبدالسلام عرفان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم نے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، پاک فوج، پاک بحریہ اور پولیس کے اہلکاروں سمیت ایک سو گیارہ افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔