Tag: ٹارگٹ کلرز گرفتار

  • کراچی، رینجرز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی، رینجرز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی اور سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کے 2 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، کھالیں چھیننے میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان میں پرویز علی عرف لمبا، ریحان فاروقی عرف ریحان چٹا شامل ہیں، ملزمان پرویز اور ریحان ایم کیو ایم لندن کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے ممبر ہیں۔

    رینجرز کے مطابق ملزمان زبردستی فطرانہ لینے، فائرنگ جیسی دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، پرویز علی اور ریحان فاروقی سیکٹر ایل نارتھ کراچی کے ممبرز ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ 12 مئی 2007 کو ملزمان نمائش چورنگی پر فائرنگ میں ملوث ہیں، ملزمان پرویز، ریحان نے نعیم عرف بھورا، حامد عرف پیا، جبار جن کو قتل کیا۔

    رینجرز کا کہنا ہے کہ دونوں ٹارگٹ کلرز نے 2011 میں مخالف سیاسی جماعت اے این پی کے گل امان کو قتل کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی رینجرز نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور نیو کراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے تھے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کومزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 9 اپریل کو کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کیا تھا۔

  • کراچی: سی ٹی ڈی نے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے

    کراچی: سی ٹی ڈی نے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے

    کراچی: کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے سرجانی میں مختلف کارروائیوں میں 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے۔ ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیو ایم لندن اور جماعت اسلامی سے بتایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کے خلاف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔

    [bs-quote quote=”ٹارگٹ کلر محمد عرفان کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سی ٹی ڈی”][/bs-quote]

    ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ تین ٹارگٹ کلرز نعمت علی، سلمان ہاشمی اور ناصر کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، جب کہ ٹارگٹ کلر محمد عرفان کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔

    سی ٹی ڈی افسر کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلر محمد عرفان نے 5 سے زائد افراد کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا، جب کہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلرز نے 2009 میں فائرنگ کر کے جماعت اسلامی کے کارکن کو قتل کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز نے 2010 میں بھی جماعت اسلامی کے کارکن محمد اظہر کو قتل کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں‌ پولیس کا ایکشن، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ’چڈا، ببلو اور پیرجی‘ گرفتار

    ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز نے تفتیش کے دوران 8 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    یاد رہے کہ 8 مارچ کو سندھ پولیس نے مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود سے قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث متحدہ لندن کے دو ٹارگٹ کلرز سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن کی شناخت عباس عرف چڈا، مسعود عرف ببلو اور شہادت عرف پیرجی کے ناموں سے کی گئی تھی۔

  • کراچی : گینگ وارکے چارخطرناک ٹارگٹ کلرزگرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : گینگ وارکے چارخطرناک ٹارگٹ کلرزگرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : ایس آئی یو نے سعیدآباد میں کامیاب کارروائی کرکے چار ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے، ملزمان کا تعلق گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے ہے، ملزمان قتل کے علاوہ منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے سعید آباد سے چار خطرناک ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا، ایس ایس پی ایس آئی یو طارق دھاریجو نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان مہلک نشہ کرسٹل اور ہیروئن کے کاروبار میں بھی ملوث ہیں۔

    ملزمان میں فرحان عرف کلاشنکوف، سجاد عرف بھرم، عدیل اور شہروز شامل ہیں، گینگ وار ملزمان قتل، رہزنی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ہونے والے گینگ وار بابا لاڈلا گروپ کے ٹارگٹ کلرز نے اہم انکشافات کیے ہیں، دوران تفتیش ملزمان نے دو افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

    ملزمان نے45 ہزار روپے کے تنازعہ پر اپنے ساتھی کو اور مخبری کے شبے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کےایک اہلکار کی جان لی۔

    ملزم شہروز نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مخبر کو گلشن مزدور میں قتل کیا، فقیر کالونی میں رقم کے تنازعے پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے ہی ساتھی کو قتل کیا، ملزمان نے مجرمانہ کارروائیوں کے لیے شہریوں سے دو125 موٹرسائیکلیں چھینی تھی۔

    ایس ایس پی طارق دھاریجو نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 4 ٹی ٹی پستول اور دونوں مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    اس موقع پر ملزم نے بتایا کہ مخبر روزانہ ہمارے گھروں پر چھاپے پڑوارہا تھا، اسی کی مخبری پر ہم گرفتار بھی ہوئے اس لیے اسے قتل کردیا۔

    ملزم شہروز نے بتایا کہ حب سے کرسٹل ( منشیات) لاکرعنایت اللہ کو دیتا تھا جسے وہ کراچی میں فروخت کردیتا تھا، منشیات کے45ہزار روپے ا س پر بقایا تھے، نہ دینے پرعنایت اللہ کو قتل کیا۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں‘3ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں‘3ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں رینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران تین ٹارگٹ کلرزسمیت ایک بھتہ خور گرفتار کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن،کورنگی اور کلفٹن میں رینجرز نے کارروائیوں کے دوران چار ملزمان کوگرفتار کرلیا،ملزمان میں تین ٹارگٹ کلرز اور ایک بھتہ خور شامل ہیں۔

    دوسری جانب رینجرز نے شہرقائدکے علاقے پاک کالونی میں کارروائی کرکے گھر سے بھاری مقدار میں چھپی منشیات برآمد کرلی۔

    اس سے قبل گزشتہ روزکراچی میں لیاری کے علاقے فوٹولین کلاکوٹ میں رینجرز نے ایک خالی فلیٹ کے اندر سامان میں چھپایاگیا اسلحہ بھاری مقدار میں برآمدکیاتھا۔

    مزید پڑھیں:کراچی : لیاری میں رینجرز کی کارروائی‘اسلحے کا بڑاذخیرہ برآمد

    سندھ رینجرز کے ترجمان کےمطابق خالی فلیٹ سے بڑی تعداد میں برآمد ہونے والا اسلحے کا ذخیرہ عزیز بلوچ گروپ کاہےجو شہر میں ٹارگٹ کلنگ،بدامنی کے لیے استعمال ہونا تھا۔

    مزید پڑھیں:کراچی :پولیس کی کارروائی میں مغوی بازیاب‘2اغواکارہلاک

    واضح رہےکہ تین روز قبل شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران دواغوار کار ہلاک جبکہ ایک ملزم کو مبینہ مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کرلیاتھا۔

  • کراچی: قائدآباد سے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی: قائدآباد سے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی: پولیس نے قائدآباد سے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے، مچھر کالونی میں رینجرز سے مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والا ایک ملزم ہلاک ہوگیا، ملزم کامرہ بیس حملے اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔

    پولیس زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے قائدآبا د میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے، گرفتار ملزمان قتل کی متعدد وارواتوں میں مطلوب تھے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کی، اس دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم نعمان عرف نومی مارا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا، رینجرز کے مطابق ملزم کامرہ بیس حملے اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔