Tag: ٹارگٹ کلرگرفتار

  • پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، ٹارگٹ کلرگرفتار، دستی بم برآمد

    پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، ٹارگٹ کلرگرفتار، دستی بم برآمد

    کراچی : فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو ہلاک کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں ماراگیا، کورنگی پولیس نے ٹارگٹ کلر کو حراست میں لے کر دستی بم برآمد کرلیا، گلشن حدید میں نجی اسپتال میں ملازم کو قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق اس دوران پولیس کے پہنچنے پر فرار ہونے والے ڈاکوؤں نے پولیس پر بھی فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    دوسری جانب کورنگی میں پولیس نے کارروائی کر کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق کورنگی زمان ٹاؤن پولیس نے کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر مسعود کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتتار ملزم نے سال دوہزار بارہ میں دو شہریوں کو اغواء کے بعد اللہ والی چورنگی پر قتل کیا، ملزم سے دستی بم بھی برامد ہوا ہے۔


    مزید پڑھیں: کراچی : طارق روڈ پر پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد


    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نجی اسپتال میں ملازم کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، جس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔


    مزید پڑھیں: کراچی: لائنز ایریا میں پولیس مقابلہ‘ ڈاکو ہلاک


    پولیس کے مطابق گلشن حدید فیز ٹو میں واقع نجی اسپتال میں سوتے ہوئے ملازم کو چھوریوں کے وار سے قتل کردیا گیا اورملزم موقع سے فرار ہوگیا۔


    مزید پڑھیں: سرجانی ٹاؤن سے سنگین وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار


    سی سی ٹی وی فوٹیج میں نقاب پہنے ہوئے ملزم کو قتل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، ایس پی انویسٹی گیشن ملیر کے مطابق قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ٹیپو سلطان سے ایک ٹارگٹ کلرگرفتار، اہم انکشافات

    ٹیپو سلطان سے ایک ٹارگٹ کلرگرفتار، اہم انکشافات

    کراچی : ٹیپو سلطان میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان سے گرفتار ٹارگٹ کلر حامد غوری کی انٹروگینشن رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    ٹارگٹ کلر حامد غوری نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت نے اہم عہدہ دیا تو 2009 میں مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ شروع کی، شہر کے مختلف علاقوں میں 18 افراد کو ہدف بنا کر قتل کیا ، واردات کے دوران موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ اتار دیا کرتے تھے۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ نارتھ کراچی میں ایم کیو ایم نیو کراچی سیکٹر ممبر لیاقت کی ٹارگٹ کلنگ کی، چندہ ،بھتہ اور ۔۔فطرہ وصولی پر ایم کیو ایم سے تصادم ہوتا تھا، ایم کیو ایم کے کئی کارکنوں کو بھتہ اور فطرہ کے تنازعے پر قتل کیا۔

    ،ملزم نے بتایا کہ 2012 میں ایک مذہبی جماعت سے میری قیادت میں مسلح تصادم ہوا تھا، تصادم میں مخالف مذہبی جماعت کے 6 اور ہمارے 3 کارکن مارے گئے ،؎؎۔

    صفیان، عقیل ٹیلر، فصیل گنڈیری بھی میرے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کیا کرتے تھے ، ملزم نے پولیس کو بتایا کہ میرے حکم پر بسوں کو بھی آگ لگائی جاتی تھی۔

  • حکیم محمد سعید کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر اوربھتہ خورگرفتار

    حکیم محمد سعید کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر اوربھتہ خورگرفتار

    کراچی : پولیس نے ایک سیاسی جماعت کے کارکن کو گرفتار کیا ہے، ملزم حکیم محمد سعید کے قتل میں ملوث ہے، ملزم کا تعلق پہلے ایک سیاسی جماعت کا عسکری ونگ سے تھا اب وہ دوسری سیاسی جماعت میں بحیثیت کارکن کام کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے گرفتار ایک ٹارگٹ کلر نے سنسنی خیز انکشاف کردیئے۔ ٹارگٹ کلر دلشاد عرف شجو نےتفتیشی ادارے کے سامنے زبان کھول دی۔

    سنسنی خیز انکشافات پر مبنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق ملزم دلشاد حسین عرف شجو کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

    ملزم حکیم محمد سعید کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ ملزم شجو نے اعتراف کیا کہ اس نے کورنگی میں کیبل آپریٹرز اور دکانداروں سے چار لاکھ روپے بھتہ لیا۔

    دلشاد عرف شجو نے کئی سیاسی جماعت کے کارکنوں کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم نے عباسی شہید اسپتال کے قریب ایک شخص کو قتل کیا۔

    اطلاعات کے مطابق ملزم پہلے ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ میں رہا بعد ازاں دوسری سیاسی جماعت میں کام کر رہا تھا۔

     

  • چھبیس افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر ساتھی سمیت گرفتار

    چھبیس افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر ساتھی سمیت گرفتار

    کراچی : کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے 26 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر رضوان سکھر والا کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،سرجانی ٹاؤن سے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بجلی کے مسروقہ تار برآمد کرلیے گئے۔

    ایس پی سی ٹی ڈی خالد اعوان کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے، سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم سیاسی جماعت کے 6 اور چار پولیس اہلکاروں کو قتل کرچکا ہے جسے ایک اور ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان نے ڈی جی ایف آئی اے شاہد حیات پر حملہ سمیت 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم شاکر عرف ماموں کی نشاندہی پر گلشن اقبال سے ٹارگٹ کلر رضوان سکھر والا کو گرفتار کیا گیا جس نے سابق سی سی پی او شاہد حیات پر حملہ سمیت 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا ہے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

    گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزم شاکر عرف ماموں واٹر بورڈ نیول ڈویژن کا ملازم ہے۔

    دوسری جانب سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرکے مختلف مقدمات میں مطلوب آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، کے الیکٹرک کے چوری کیے گئے تار برآمد کرلیے۔

  • دو ٹارگٹ کلرگرفتار، سرکاری اسلحہ برآمد

    دو ٹارگٹ کلرگرفتار، سرکاری اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس نے قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ٹارگٹ کلر گرفتار کرلئے، ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر نوید عرف نونیہ گرفتارکرلیا گیا،نوید عرف نونیہ کے قبضے سے اہلکاروں سے چھینا گیا سرکاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر ملزم کی گرفتاری سے اس کے گروہ کا سراغ بھی مل گیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں.

    ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے پولیس اہلکارعقیل کو کالعدم تنظیم کے کارندوں کیخلاف گواہی دینے پر قتل کیا.

    علاوہ ازیں کراچی پولیس نے بریگیڈ کے علاقے سے ٹارگٹ کلر شہباز کو حراست میں لیا ہے، جس کی نشاندہی پر زمین میں دفن اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزم نے انکششاف کیا ہے کہ یہ اسلحہ دوہزار تیرہ اور چودہ میں پولیس مقابلوں میں استعمال کیا گیا۔

    اس کے علاوہ ملزم نے سول لائن میں ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار کو ذاتی رنجش پر قتل کیا.

  • کراچی : ڈاکٹرزسمیت 26افراد کےقتل میں ملوث ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی : ڈاکٹرزسمیت 26افراد کےقتل میں ملوث ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی: پولیس نے چھبیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم بلال قریشی عرف چنگاری کو گرفتار کرلیا جبکہ رینجرز نے مشرف کالونی سے بارہ ملزمان حراست میں لے لئے۔

    کراچی میں سیکیورٹی فورسزاس عزم میں ثابت قدم ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، کراچی کے علاقے نیوکراچی ڈویژن سے پولیس کو بڑی کامیابی ملی۔

    پولیس کارروائی میں چھبیس افراد کو قتل کرنے والا بلال قریشی عرف چنگاری پکڑا گیا، آپریشن میں چار بھتہ خور بھی گرفتار ہوئے۔

    ایس پی فیصل نور نے بتایا ملزم نے ڈاکٹرز کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    دوسری جانب رینجرز نے مشرف کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں، حراست میں لئے گئے ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔