Tag: ٹارگٹ کلر

  • کراچی: ایس آئی یوکی ڈاکس میں کاروائی‘ 2 ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی: ایس آئی یوکی ڈاکس میں کاروائی‘ 2 ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے کارروائی کرتے  ہوئے 2 ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈاکس میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے کارروائی کے دوران متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرکو گرفتارکرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات پر ایس ائی یو کی جانب سے مطلوب ملزمان کے خلاف ڈاکس میں کارروائی کی گئی۔

    ڈی آئی جی ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان لیاری کے  بغدادی تھانے کے پولیس اہلکار عبدالرحیم کے قتل میں ملوث ہیں، ملزم شکیل کا تعلق چھینا اورشبیر کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔

    ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ یہی گروپ لیاری میں دکانوں کے تالے توڑنے سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔


    کراچی: لنڈی کوتل چورنگی کےقریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شاکر جاں بحق ہوگیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 11 خطرناک ملزمان گرفتار، رینجرز

    ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 11 خطرناک ملزمان گرفتار، رینجرز

    کراچی : سندھ رینجرز نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 11 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے استحکام امن اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے مخلتف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 11 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے.

    ترجمان رینجرز کے مطابق کلفٹن کے علاقے میں ایک کارروائی کے نتیجے میں ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر فیصل رضا خان کو حراست میں لیا گیا ہے جو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دیگر سنگین الزام میں پولیس کو مطلوب تھا.

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ چھاپا مار کارروائیاں گزری اور بہادرآباد کے علاقوں میں کی بھی گئیں جہاں سے عوام کے ساتھ سرِ راہ لوٹ مار کر نے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے.

    ترجمان رینجرز کے مطابق شاہراہ نور جہاں سے بھتہ خور کو گرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح دیگر علاقوں سے مزید مختلف کرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے.

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی سے حراست میں لیے گئے ملزمان سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بر آمد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا ہے.

  • ایم کیو ایم پاکستان کے ٹارگٹ کلر سمیت 15 ملزمان گرفتار، رینجرز

    ایم کیو ایم پاکستان کے ٹارگٹ کلر سمیت 15 ملزمان گرفتار، رینجرز

    کراچی : سندھ رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے.

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے چھاپا مار کارروائیاں سعود آباد، کلاکوٹ، عوامی کالونی،بریگیڈ اور گلبرگ کے علاقے میں کی گئی جس کے نتیجے میں 15 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا.

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں جن سے اسلحہ، گولیاں، مسروقہ سامان اور منشیات بر آمد کر کے ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے متعلقہ تھانوں اور اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے.

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ سے ملزم یوسف علی عرف بادی کو حراست میں لیا گیا ہے، گرفتار ملزم کی سیاسی وابستگی ایم کیوایم پاکستان سے ہے جو ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے.

    ترجمان سندھ رینجرز نے مزید کہا کہ سعود آباد، کلاکوٹ اور عوامی کالونی سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو منشیات فروشی سمیت سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے.

    ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ بریگیڈ کے علاقے سے ملزم شاہ رخ کو گرفتار کیا گیا ہے اور حراست میں لیے گئے ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں.

  • کراچی: پولیس کی کارروائیاں‘ ٹارگٹ کلرہلاک‘4 ڈاکوگرفتار

    کراچی: پولیس کی کارروائیاں‘ ٹارگٹ کلرہلاک‘4 ڈاکوگرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں ایک ٹارگٹ کلر ہلاک جبکہ 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے کورنگی میں ایس آئی یو کی کارروائی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک ٹارگٹ کلرعابد ہلاک اور دوسرا فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ٹارگٹ کلرعابد نے اجمیرنگری تھانے کی حدود میں ایک کانسٹیبل کو قتل کیا تھا۔

    دوسری جانب پولیس نے کراچی میں محمد خان گوٹھ میں کارروائی کرکے دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کےقبضےسے 2 پستول اورایک موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔

    ادھر کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب 3ڈاکوؤں نےکار سوارکولوٹ کرفرارہونےکی کوشش کی، کارسوارنے ڈکیتوں کا تعاقب کرکے کارسے ٹکرمار کر 2 کوزخمی کردیا۔

    ڈاکوؤں کودیکھ کرعوام جمع ہوگئی اورڈکیتوں کی درگت بنا دی، ڈکیتوں کا ایک ساتھی فرار ہوگیا جبکہ زخمی ڈکیتوں کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔


    لیاقت آباد، مزار کی چھت پرچھپایا گیا اسلحہ برآمد


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے حاجی مرید گوٹھ کے قبرستان میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے مزار کی چھت سے اسلحہ اور گولیاں بر آمد کرلیں تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: متحدہ کے 5 ارکان سمیت 9 گرفتار، رضویہ میں‌ پولیس مقابلہ

    کراچی: متحدہ کے 5 ارکان سمیت 9 گرفتار، رضویہ میں‌ پولیس مقابلہ

    کراچی:سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا، تین کا تعلق متحدہ لندن اور دو کا تعلق متحدہ پاکستان سے ہے، رضویہ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں اور نو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق مبینہ ٹاؤن،سرجانی اور خواجہ اجمیر نگری میں سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے کارندے بھی شامل ہیں، ان میں 3 ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن، دو کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔

    رینجرز کے مطابق یہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

    ترجمان کے مطابق بقیہ 4 ملزمان میں سے مبینہ ٹاؤن سے 3 ڈکیت گرفتار ہوئے جب کہ قائد آباد سے منشیات فروش گرفتار ہوا۔

    رضویہ میں مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار، دوسرا فرار

    دوسری جانب رضویہ پولیس کا کشمیر محلہ میں ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا ہے جس میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تاہم دوسرا فرار ہوگیا۔

    پولیس نے زخمی ڈاکو سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

  • حماد صدیقی کے کہنے پر 5 افراد کو قتل کیا، ٹارگٹ کلر ناصر ڈیزل

    حماد صدیقی کے کہنے پر 5 افراد کو قتل کیا، ٹارگٹ کلر ناصر ڈیزل

    کراچی : ٹیپو سلطان سے گرفتار ٹارگٹ کلر نے اپنے اقبالی بیان میں 5 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف لیا ہے، قتل کی وارداتیں حماد صدیقی کی ہدایات پر کیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان سے گرفتار کیے گئے ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش 5 افراد کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، ملزم کا کہنا ہے کہ کارروائیاں پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کے حکم پر کیں۔

    گرفتار ملزم ناصر ڈیزل نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ سابق رکن اسمبلی منظر امام کے قتل کے بعد کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کی ہدایت پر اورنگی ٹاؤن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علاقوں میں فائرنگ کی تا کہ رکن صوبائی اسمبلی کے قتل کا الزام پیپلز پارٹی پر جائے۔

    زرائع کے مطابق ملزم ناصر عرف ڈیزل کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آج صبح گرفتار کیا تھا، ملزم ہوشرباء وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے جس کی روشنی میں مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے اور جلد ہی متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

    واضح رہے کراچی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ حماد صدیقی اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں جو سانحہ بلدیہ فیکٹری سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔

  • کے ایم سی سٹی وارڈنز کا انسپکٹر 32 ٹارگٹ کلرز کا سربراہ نکلا

    کے ایم سی سٹی وارڈنز کا انسپکٹر 32 ٹارگٹ کلرز کا سربراہ نکلا

    کراچی: کے ایم سی سٹی وارڈنز کا انسپکٹر 32 ٹارگٹ کلرز کا سربراہ نکلا۔ ٹیپو سلطان پولیس اور حساس ادارے کے ہاتھو ں گرفتار ٹارگٹ کلر آزاد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیے۔ تفتیشی رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم سیاسی جماعت کے 2 اہم عسکری ونگز کے کمانڈروں کا سربراہ تھا۔ کمانڈر علاؤ الدین عرف کالا پپو اور کمانڈر غلام ربانی عرف فرعون ملزم کے ماتحت تھے۔

    ملزم آزاد نے سنہ 2010 سے سنہ 2013 تک 15 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم سیاسی تنظیم کے احکامات ملتے ہی شہر بھر میں فائرنگ، دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤ کرتے، اسلحے کے زور پر مارکیٹیں بند کروا دیتے اور بھتہ وصولی کرتے۔

    ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے ماتحت 32 کے قریب ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم میں ملوث ٹیم ہونے کا بھی انکشاف کیا۔ گرفتار ملزم کے دیگر تمام ساتھیوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

    گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف، ٹی ٹی پستول اور چھینی ہوئِی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

  • کراچی پرتشدد واقعات، ایک گھنٹے میں تین افراد جاں بحق

    کراچی پرتشدد واقعات، ایک گھنٹے میں تین افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں قاتل ایک بار پھر آزاد ہوگئے، ایک گھنٹے میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ صبح سے ابھی تک پرتشدد واقعات میں  5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے لانڈھی مظفرآباد کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو نشانہ بنایا جو جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے جبکہ لانڈھی نمبر 2 کے علاقے معین آباد میں فائرنگ کے واقعے میں دوسرا شخص جاں بحق ہوا۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق مظفرآباد کالونی میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی ہے اور انہیں ذاتی دشمنی کی بنیاد پر قتل کیاگیا ہے۔

    پڑھیں: ’’ کراچی : محکمہ موسمیات کے دفتر کے قریب نامعلوم شخص مشکوک بیگ پھینک کر فرار ‘‘

    پولیس حکام کے مطابق لانڈھی میں ایک گھنٹے کے اندر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ صبح سے اب تک مرنے والوں کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی ہے جبکہ علی الصباح گورنگی ندی سے نوجوان کی بوری بند لاش برآمد ہوئی اور گلشن معمار سے بھی لاش برآمد ہوئی۔

    خیال رہے سندھ پولیس کی جانب سے کچھ روز قبل ر رواں سال ہونے والی کارروائیوں کے حوالے اور کراچی میں قائم ہونے والے امن امان کی رپورٹ شائع کی گئی تھیں جو باعث اطمینان تھی۔

  • کراچی سے ٹارگٹ کلرفرعون گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی سے ٹارگٹ کلرفرعون گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : ۔ٹیپو سلطان پولیس نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر فرعون کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئےپولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس نے شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔

    تھانہ ۔ٹیپو سلطان پولیس نے خفیہ اطلاع  پرکارروائی کر کے فرعون کو پکڑلیا۔ یہ کوئی اصلی فرعون نہیں مذکورہ ملزم سیاسی جماعت کا مبینہ ٹارگٹ کلر ربانی عرف فرعون ہے۔ جسے ٹیپو سلطان پولیس نے گرفتار کیا۔

    ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم فرعون ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کا ملازم ہے اور اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

    ملزم ربانی عرف فرعون  نے مختلف وارداتوں میں گیارہ افراد کو اپنی فرعونیت کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ساتھی علاؤالدین عرف کالا پہلے سے گرفتار ہے، ملزم فرعون سے مزید تفتیش جاری ہے، اہم انکشافات متوقع ہیں۔

     

  • پی ایس پی اورکالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلرز سمیت باون ملزمان گرفتار

    پی ایس پی اورکالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلرز سمیت باون ملزمان گرفتار

    کراچی : جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے قانون نافذ کرنے والوں کی کارروائیاں جاری ہیں، کالعدم تنظیم کے تین ملزمان اور پی ایس پی کے ٹارگٹ کلر سمیت باون افراد کو گرفتار کرلیا گیا، فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا، ترجمان رینجرز کے مطابق منگھوپیر،پی آئی بی کالونی، پٹیل پاڑہ میں چھاپوں کے دوران چھ ملزمان گرفتارکو کیا گیا اور ان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔


    'Target killer' belonging to PSP arrested in… by arynews

    گرفتار ملزمان میں سےتین کا تعلق کالعدم تنظیم اورایک کاسیاسی جماعت سے ہے، شاہراہ فیصل پولیس نے گلستان جوہر کے علاقے میں کارروائی کرکے پاک سر زمین پارٹی کے ٹارگٹ کلر ندیم عرف فوجی کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کا تعلق پاک سر زمین پارٹی سے ہے، جس نے کچھ عرصہ قبل شاہ فیصل تھانے کی حدود میں رابعہ سٹی کے قریب نعمان نامی افغانی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزم پہلے بھی ایک مقدمے میں گرفتار تھا اورضمانت پر رہا ہوا تھا۔

    بلدیہ اور حب چوکی پراسنیپ چیکنگ کے دوران گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا، سرجانی ٹاؤن میں سیف المری گوٹھ میں پولیس سرچ آپریشن کرکے چالیس افراد کو حراست میں لے لیا۔ سعود آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا ۔ سنگولین میں دستی بم حملے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔