Tag: ٹارگٹ کلر

  • پولیس مقابلہ : دو اہلکارجاں بحق،ایک ٹارگٹ کلرہلاک

    پولیس مقابلہ : دو اہلکارجاں بحق،ایک ٹارگٹ کلرہلاک

        کراچی : پولیس کے دومختلف مقابلوں میں دو اہلکار جاں بحق دو زخمی ہوگئے،مقابلے ایک ٹارگٹ کلر بھی ماراگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس مقابلوں میں تیزی آگئی۔

    خالد بن ولید روڈ پرشہریوں سے لوٹ مارکرنے والے ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی۔ فائرنگ سے اہلکار محمد معرفت جاں بحق اور مہتاب زخمی ہوگیا۔

    ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنارس میں بھی پولیس اورملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ساجد جاں بحق اور قدیر زخمی ہوگیا۔

    بلدیہ ٹاؤن میں پولیس کے مبینہ مقابلے گل حیدرنامی ٹارگٹ کلرماراگیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔

  • ایم کیوایم رہنماؤں سمیت22افراد کا ٹارگٹ کلرگرفتار

    ایم کیوایم رہنماؤں سمیت22افراد کا ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی :22 افراد کا قاتل ٹارگٹ کلر کو پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی فاروق اعوان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیوکراچی سے پکڑے گئے ٹارگٹ کلر کا نام فرقان قادری ہے جو ایم کیو ایم کے دس کارکنوں اور پولیس اہلکاروں سمیت بیس افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

    ملزم فرقان قادری کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس پارٹی کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

     ڈی آئی جی ویسٹ نے حکومت سندھ سے پولیس پارٹی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کی سفارش کی ہے۔

  • کراچی: ٹارگٹ کلر پھر سرگرم، باپ بیٹا سمیت 6افراد جاں بحق

    کراچی: ٹارگٹ کلر پھر سرگرم، باپ بیٹا سمیت 6افراد جاں بحق

    کراچی: ٹارگٹ کلر ایک بار پھر سرگرم ہوگئے، فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت چھ افراد بے رحم دہشت گردوں کا نشانہ بن گئے جبکہ کراچی پولیس نے کاروائیوں کے بعد بھتہ خوروں سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور نقد رقم برآمد کرلی ہے۔

    کراچی میں پولیس اور رینجرز ٹارگٹ کلر کے سامنے بے بس ہے، کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت نسیم خان اور محمد آصف کے نام سے ہوئی، فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

    لیاری میں ایک شخص اندھی گولیوں کا نشانہ بنا، اورنگی ٹاؤن میں دہشتگردوں نے باپ اور بیٹے کو موت کی نیند سلا دیا، مقتولین کی شناخت اطہر حسین اور اختر حسین کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق مذہبی جماعت سے تھا۔

    دو روز قبل ٹارگٹ کیے جانے والے کسٹم آفیسر صلاح الدین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے، فائیو اسٹار چورنگی پر ملزمان نے پولیس موبائل پر کریکر پھینک کامیابی سے فرار ہوگئے، خوش قسمتی سے حملےمیں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

    پولیس کے مطابق تیموریہ کے علاقے میں دو بھتہ خور مقامی تاجر سے بھتہ طلب کرنے پہنچے جہاں پولیس نے دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    مومن آباد کے علاقے سے پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پاکستان بازار کے علاقے سے پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، کلفٹن خیابان فیصل بلاک آٹھ سے فائرنگ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • فیکٹری سپروائزرکو قتل کرنے والابھتہ خورمیڈیا کے سامنے پیش

    فیکٹری سپروائزرکو قتل کرنے والابھتہ خورمیڈیا کے سامنے پیش

    کراچی : بھتہ نہ دینے پرفیکٹری سپروائزر کی جان لینے والا ٹارگٹ کلرکو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والا قانون کے شکنجے میں آگیا۔ نیوکراچی گبول ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری سپروائزرکو قتل کرنے والےملزم کو گرفتارکرکے میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔

    ملزم عبدالرحیم نے چند روز قبل بھتہ نہ دینے پر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر فیکٹری کے سپروائزر کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

    ملزم عبدالرحیم نےپولیس اور میڈیا کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔اعتراف جرم میں ملزم کا کہنا ہے کہ میں نے پیسے نہ دینے پر پہلی دفعہ کسی کو قتل کیا.

    مجھے انور نامی شخص نے فیکٹری مالک کو قتل کرنے کیلئے بھیجا تھا،فیکٹری منیجر سے 2 ہزار روپے مانگے تھے،اے آر وائی نیوز نے سب سے پہلے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج نشر کی تھی جس کے بعد ملزم کی والدہ نے اپنے بیٹے کو پہچان کر گبول پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی تھی۔

    بعد ازاں پولیس نے ملزم کے قریبی رشتہ داروں کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں بھی لیا تھا، ۔ڈی آئی جی کے ویسٹ کے مطابق ملزم عبدالرحیم پولیس کوایک ڈاکٹر کو بھتہ نہ دینے پر قتل کر نے سمیت مزید وارداتوں میں بھی مطلوب ہے،گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • کراچی کا ٹارگٹ کلرساتھی سمیت لاہورسے گرفتار

    کراچی کا ٹارگٹ کلرساتھی سمیت لاہورسے گرفتار

       لاہور: ساندہ پولیس نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ساندہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر اویس نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلر فیصل بلوچ اور اس کے ساتھی کوگرفتار کیا ۔

    پولیس کے مطابق فیصل بلوچ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہے اور ڈیڑھ ماہ قبل کراچی سے لاہور آکر ساندہ میں رہ رہا تھا۔ ملزم کو تفتیش کے بعد کراچی پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

  • کراچی:مختلف علاقوں سے پچاس سے زائد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی:مختلف علاقوں سے پچاس سے زائد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی میں امن وامان یقینی بنانےکےلئےسیکورٹی ادارےمتحرک ہیں۔ مختلف علاقوں سےکالعدم تنطیم کے ارکان سمیت پچاس سے زائد ملزمان گرفتار کرلئے۔ فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ کراچی میں جاری پرتشدد واقعات کی لہر کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

    رینجرز کی بھاری نفری نے بنارس اور اطراف کے علاقوں میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاون کیا کارروائی میں نو ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد سے چوہدری اسلم پر ہونے والے حملے کی پوچھ گچھ کی جاری ہے۔

    دوسری جانب گلشن اقبال راجپوت کالونی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم طفیل عرف بنگالی سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت متعددافراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    ڈالمیا شانتی نگر میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وارکے اہم کردار ارشد پپو کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ملزم کالو عرف بندر درجنوں مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔اورنگی ٹاؤن پیرآباد میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔
        

     

  • کراچی:فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ایک ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی:فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ایک ٹارگٹ کلرگرفتار

    لیاری کے علاقے رانگی واڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،راجپوت کالونی سے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق رانگی واڑہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    دوسری جانب گلشن اقبال راجپوت کالونی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم طفیل عرف بنگالی سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔

    جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیرآباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ڈالمیا کے علاقے سانتی نگر میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کالو عرف بندر درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔