Tag: ٹارگٹ کلنگ

  • کراچی :  بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آنے والے تاجر کو قتل کردیا گیا

    کراچی : بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آنے والے تاجر کو قتل کردیا گیا

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں صبح بچوں کواسکول چھوڑکرواپس آنے والے تاجر کو قتل کردیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 13 میں شاداب گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ محمد نعیم کے نام سے ہوئی ہے جو صبح بچوں کو اسکول چھوڑنے کے بعد واپس گھر جا رہا تھا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویران سڑک پر دو موٹر سائیکل سوار ملزمان مقتول کا تعاقب کرتے رہے اور قریب آ کر چلتی موٹر سائیکل پر فائرنگ کردی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مقتول کو چار گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول کی بائیک، پرس اور موبائل فون سب محفوظ ملے ، کوئی چیزنہیں چھینی گئی ، جس سے بظاہر یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے۔

    حکام نے کہا کہ محمد نعیم بنارسی مارکیٹ میں کپڑے کی دکان چلاتا تھا اور دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کا والد تھا۔

    پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • کراچی سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار، حیرت انگیز انکشافات

    کراچی سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار، حیرت انگیز انکشافات

    کراچی میں رسالہ پولیس نے سنگین واردارتوں اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    رسالہ پولیس کے مطباق ملزم محمد رزاق کا سیاسی جماعت سے تعلق ہے، ملزم نے 2012 کو پان منڈی میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل دوسرے کو زخمی کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فورسز کے جوان کو اغوا تشدد کے بعد شہید کردیا تھا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ریلی میں فائرنگ کرکے درجنوں افراد کو قتل اور زخمی کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لیاری گینگ وارکے کارندوں کو بھی قتل کرتا تھا، ملزم کو اسلحہ سیاسی جماعت فراہم کرتی تھی، ملزم دوہزار چودہ میں ایران کے راستے ترکی فرار ہوا اور 2019 میں وطن پہنچا، ملزم کے خلاف مقدنہ درج کرلیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-encounters-7-arrested/

    دوسری جانب کراچی میں سرجانی زنجانیہ موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی دو ڈاکو دوران علاج ہلاک ہوگئے، ملزمان کی شناخت خان محمد اور محمد عارف کے ناموں سے ہوئی، ملزمان روزی موڑ کے قریب شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کررہے تھے۔

    شاہین فورس کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی،جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزمان سے دو پستول، تین مسروقہ موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کی گزشتہ سال لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی، فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان پر سرجانی ٹاؤن تھانے میں ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔

  • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پھر شروع ، شہری کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پھر شروع ، شہری کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    کراچی : انچولی میں ایک شخص کو ٹارگٹ کر کے قتل کردیا گیا، تاہم شاہین فورس نے فائرنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے انچولی میں ہوٹل پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت ابو حیدر رضا اور زخمی راہگیر کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے تاہم شاہین فورس نے فائرنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    مقتول اور زخمی سے کوئی لوٹ مار کا واقعہ پیش نہیں آیا, ابتدائی طور پر مقتول کو ٹارگٹ کر کے متعدد گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

    مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز ایک واقعے میں کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گھر میں ضعیف شخص کو قتل کردیا گیا، مقتول ریحان گھر میں تنہا رہائش پذیر اورنشے کاعادی تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا ،گلی میں کھیلنےوالوں نے لاش دیکھی، مقتول ریحان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے،پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے۔

    حکام نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ریحان کے کسی ساتھی منشیات کے عادی شخص یا افراد نے قتل کیا۔

  • اسلام آباد میں مبینہ جنونی شخص بزرگ شہریوں کا دشمن بن گیا

    اسلام آباد میں مبینہ جنونی شخص بزرگ شہریوں کا دشمن بن گیا

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مبینہ جنونی شخص بزرگ شہریوں کا دشمن بن گیا، دو دن میں دو افراد کو قتل کردیا جبکہ تیسرے کو اہل علاقہ نے بچالیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈکیتیوں کے بعد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سامنے آنے لگے ، جنونی شخص نے 65 سے 70 سالہ بزرگوں کو ٹارگٹ کرنا شروع کردیا۔

    تھانہ بہارہ کہو میں 2 روز کے دوران 3 افراد کو ٹارگٹ کیا گیا ، 3 میں سے 2 بزرگ جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرے کو اہل علاقہ بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

    نامعلوم ملزم نے 70 سالہ محمد اشرف کی گردن کاٹ کر قریبی جنگل میں پھنک دیا جبکہ گزشتہ روز 68 سالہ بزرگ عبد القیوم کا بھی گھر کے باہر گلا کاٹ دیا گیا تھا۔

    پولیس کو تاحال جنونی شخص کاکوئی سراغ نہ مل سکا، حکام کا کہنا ہے کہ وارداتوں کا طریقہ کار ایک جیسا ہے اور ایک ہی تیز دھارے کا استعمال کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تیسرے واقعے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں، جلد ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔

  • علی رضا کی ٹارگٹ کلنگ کے فوراً بعد کی ویڈیو سامنے آ گئی

    علی رضا کی ٹارگٹ کلنگ کے فوراً بعد کی ویڈیو سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کریم آباد میں ڈی ایس پی علی رضا کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے سے متعلق ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں فائرنگ کے فوراً بعد کا منظر دکھائی دیتا ہے۔

    علی رضا کی ٹارگٹ کلنگ کے فوراً بعد بنائی ہوئی موبائل فون ویڈیو میں علی رضا اور سیکیورٹی گارڈ وقار کو شدید زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے، واقعے کے بعد لوگوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، تاہم دونوں جاں بر نہ ہو سکے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کو کراچی میں قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا، موٹر سائیکل سوار 2 ٹارگٹ کلرز نے کریم آباد میں ان کے سر پر گولیاں ماریں۔ فائرنگ سے اپارٹمنٹ کا زخمی سیکیورٹی گارڈ وقار بھی دم توڑ گیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کرائم سین پر کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ موجود نہیں ہے، تاہم ٹارگٹ کلرز تک پہنچنے کے لیے ایک ممکنہ روٹ میپ تیار کیا جا رہا ہے، کرائم سین یونٹ اور فارنزک لیب نے موقع سے شواہد جمع کر لیے ہیں۔

    چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی علی رضا کا قتل، کرائم سین پر کیمرے نہ ہونے کی وجہ سے تحقیقات میں مشکلات

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فلیٹس کے مرکزی دروازے پر کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ موجود نہیں ہے، فلیٹس کے مرکزی دروازے سے جیسے ہی علی رضا اپنی بم پروف گاڑی سے اتر کر چند قدم آگے چلے گئے، پیچھے سے ایک دہشت گرد نے آ کر ان پر گیارہ گولیاں فائر کیں۔

    فلیٹس کے باہر دائیں جانب کچھ فاصلے پر چائے کے ہوٹل کے پاس 2 سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں، لیکن ان کی رینج فلیٹس کے دروازے تک نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک کالعدم جماعت کی جانب سے اس ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔

  • نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی: نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر 2 گولیاں لگی ہے جبکہ سینے پر لگنے والی گولی وجہ موت بنی، مقتول کے پاس موبائل فون اور نقدی بھی موجود ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کاواقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور شواہد جمع کئے جا رہے ہیں،اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میں مسلح افراد نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسر علی رضا کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کریم آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے افسر علی رضا کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی افسر علی رضا قاتلانہ حملے میں شہید

    علی رضا ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن تعینات تھے اور کراچی آپریشن کے اہم افسر تھے۔ وہ شہید پولیس افسر چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی بھی تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہید علی رضا پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

  • ویڈیو: کار ڈرائیورنگ سیکھنے کے لیے اسٹیئرنگ سنبھالنے والی خاتون کو موٹر سائیکل سوار نے گولی مار دی

    ویڈیو: کار ڈرائیورنگ سیکھنے کے لیے اسٹیئرنگ سنبھالنے والی خاتون کو موٹر سائیکل سوار نے گولی مار دی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں دو روز قبل بر لبِ سڑک خاتون کے قتل کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال، بلاک 6 میں 26 مئی کو آسیہ نامی خاتون کو اس وقت گولی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اسٹئیرنگ کے سامنے بیٹھ کر گاڑی چلانا سیکھ رہی تھی، جب کہ اس کا بھائی بھی ساتھ ہی موجود تھا۔

    پولیس کے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون پر فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہو سکتا ہے، مقتولہ آسیہ اپنے بھائی عبداللہ بیگ سے کار چلانا سیکھ رہی تھی، اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار قریب آیا، پستول نکال کر فائر کیا اور فرار ہو گیا۔

    ذرائع کے مطابق مقتولہ آسیہ کے کار چلانے سے چند منٹ پہلے ہی اس کا بھائی کار چلا رہا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

    دوسری طرف گلشن اقبال پولیس نے قتل کا مقدمہ خاتون کے بھائی عبداللہ بیگ کی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت درج کر لیا ہے، سافٹ ویئر انجینئر عبداللہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’’اتوار کی شب میں فیملی کے ہمراہ نانی کے گھر گیا تھا، راستے میں بہن کی خواہش پر اسے گاڑی چلانے دی۔‘‘

    بھائی نے بتایا کہ گھر جانے کے لیے روانہ ہونے کے بعد راستے میں ایک موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر دی، جس سے ہمشیرہ جاں بحق ہو گئیں۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلمٹ پہنے مسلح شخص نے موٹر سائیکل پر چلتے چلتے ایک فائر کیا اور سیدھا نکلتا چلا گیا، جس سے ایسا لگتا ہے کہ قاتل کوئی شارپ شوٹر تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں اس سے قبل رواں برس ٹارگٹ کلنگ کی 18 وارداتیں ہو چکی ہیں، سی ٹی ڈی نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں 2 دہشت گرد گرفتار کیے تھے، جنھوں نے ڈکیتی کے انداز میں ٹارگٹ کلنگز کا اعتراف کیا تھا، آسیہ کا قتل ٹارگٹ کلنگ کی 19 ویں واردات ہے۔

  • امریکا  میں پاکستانی تارکین وطن کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افغان باشندے کو عمر قید کی سزا

    امریکا میں پاکستانی تارکین وطن کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افغان باشندے کو عمر قید کی سزا

    میکسیکو : نیومیکسیکو کی مقامی عدالت نے پاکستانی تارکین وطن کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افغان باشندے کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی تارکین وطن کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افغان باشندے کوعمر قید کی سزاسنادی گئی۔

    نیومیکسیکو کی مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر افغان پناہ گزین کو عمر قید کی سزاسنائی۔

    تریپن سالہ افغان مجرم نے 2022 میں اکتالیس سالہ پاکستانی تارکین وطن آفتاب حسین کو گھات لگا کر قتل کیا تھا۔

    افغان ٹارگٹ کلر پر مزید دو پاکستانیوں ستائیس سالہ افضل حسین اورپچیس سالہ نعیم حسین کےقتل اورنیومیکسیکواسلامک سینٹر کے اطراف فائرنگ کے مقدمات بھی درج ہیں، جن کی مقامی عدالت میں سماعت جاری ہے۔

  • کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج

    کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج

    کراچی :نارتھ کراچی سیکٹر 5 ایم میں پولیس اہلکار واحد پرویز کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، واحد پرویز پولیس سیکیورٹی زون ون میں تعینات تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 5 ایم میں پولیس اہلکار واحد پرویز کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مقدمہ بلال کالونی تھانے میں چھوٹے بھائی واجد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، جس میں مدعی مقدمے نے کہا کہ میں پولیس میں ہوں بڑا بھائی پولیس سیکیورٹی زون ون میں تعینات تھا اور سٹی کورٹ میں اے ڈی جی ویسٹ کا گن میں تھا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ میرا بھائی حسب معمول ڈیوٹی کے لیے گھر سے نکلا، میں گھر کے بالکونی سے اسے جاتے ہوئے دیکھ رہا تھا
    کہ اچانک موٹر سائیکل پردو افراد آئے اور بھائی کو ٹارگٹ کیا۔

    بھائی واجد کا کہنا تھا کہ اسلحے سے پیچھے بیٹھے شخص نے فائرنگ کرکے زخمی کیا اور ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    مدعی مقدمے نے مزید بتایا کہ میں نیچے آیا بھائی سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی تھافوری طور پراسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور فرار ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کرلی ہیں۔

  • کراچی   میں فائرنگ  سے  نعت خواں  جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ سے نعت خواں جاں بحق

    کراچی : اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے نعت خواں مولانا رحیم اللہ جاں بحق ہوگئے، مقتول کو موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا، مقتول کو موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے نشانہ بنایا، مقتول رحیم اللہ علاقےکی مسجدکےموذن تھے۔

    ایس ایس پی ویسٹ مہزور علی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت مولانا رحیم اللہ کے نام سے ہوئی، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے، مقتول کو تین گولیاں ماری گئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کےپاس موبائل فون اوردیگر سامان موجود ہے ،جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم گولی کا ایک خول ملا ہے تاہم لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    جاں بحق رحیم اللہ کےاہلخانہ نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے وقت رحیم اللہ نعت خوانی کی تقریب میں جا رہے تھے ، مقتول کا چھ مہینے کا بیٹا ہے اور ان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔