Tag: ٹارگٹ کلنگ قرار

  • کراچی: سعودآباد میں 2 افراد کا قتل ٹارگٹ کلنگ قرار

    کراچی: سعودآباد میں 2 افراد کا قتل ٹارگٹ کلنگ قرار

    کراچی : ملیر سعود آباد میں دو افراد کی ہلاکت کو پولیس نے ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا، دونوں مقتول مٹھائی کی دکان پرکام کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔

    ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نے بتایا کہ تینوں افراد مٹھائی کی دکان ملازم تھے جو دکان بند کرکے گھر جا رہے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے کی، فائرنگ نائن ایم ایم پستول سے کی گئی، ابتدائی شواہدسےواقعہ فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، جائےوقوعہ سے9ایم ایم کے 9 خول ملے ہیں۔

    کراچی کے علاقے کورنگی سعودآباد میں فائرنگ سے سوئٹ شاپ کے دو ملازمین کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کے واقعے کو پولیس نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ قرار دے دیا۔

    جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سیف الرحمان اور شعیب کے نام سے ۔جبکہ زخمی کی افتخار کے نام سے ہوئی۔

    سعودآباد تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ زخمی محمد افتخار کی مدعیت میں دو نامعلوم ملزمان کیخلاف درج ہوا۔

    مدعی نے بیان میں کہا کہ دکان بند کرکے شعیب اور سیف کےساتھ گھر کی جانب پیدل جارہےتھے،ماڈل کالونی پھاٹک کےقریب پہنچے تو موٹر سائیکل سوار2 ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے تینوں زخمی ہوکر زمین پر گر گےملزمان موقع سےفرار ہوگئے۔

    سعودآباد میں فائرنگ سے مٹھائی کی دکان کے 2 ملازمین کی ہلاکت کے واقعے پر پولیس نے جائے وقوع کی مختلف سی سی ٹی وی اور اہم شواہد حاصل کرلئے۔

    ایک سی سی ٹی وی میں تین ملازمین کو ڈیوٹی ختم کرکے گھر جاتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس نے بتایا کہ 2ملازمین کورات ساڑھے 12بجےدکان سے کچھ فاصلے پر نشانہ بنایا گیا، جائے وقوع سے 9ایم ایم کے 6 خول ملے جسے فارنزک کیلئےبھیج دیا گیا۔

    سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوارملزمان کوفائرنگ کرکے فرارہوتے دیکھا گیا، ملزمان جائے وقوع سے ماڈل کالونی ریلوے پھاٹک کی طرف فرار ہوئے۔

    موٹرسائیکل سوارملزمان میں ایک نےہیلمٹ،دوسرے نےٹوپی پہن رکھی تھی تاہم پولیس اور دیگر ادارے مل کر کیس پر کام کررہے ہیں جبکہ جیو فینسنگ بھی جاری ہے۔