Tag: ٹارگٹ کلنگ

  • مسجد کے باہر ٹارگٹ کلنگ، سعودیہ سے لوٹنے والے شیر خان کے قتل کا مقدمہ درج

    مسجد کے باہر ٹارگٹ کلنگ، سعودیہ سے لوٹنے والے شیر خان کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی: شہر قائد کے علاقے مبینہ ٹاؤن میں اسکاؤٹ کالونی میں مسجد کے باہر ٹارگٹ کلنگ کا شکار بننے والے شہری شیر خان سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک ماہ قبل ہی سعودیہ سے لوٹے تھے، شیر خان کے قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے مبینہ ٹاؤن اسکاؤٹ کالونی میں جامعہ مسجد و مدرسے کے باہر فائرنگ سے شہری شیر خان کے جاں بحق ہونے اور چوکیدار کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ مقتول شہری شیر خان ایک بیٹے کا باپ تھا اور ایک ماہ قبل ہی سعودیہ سے وطن واپس آیا تھا، اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے شیر خان جاں بحق اور مسجد کا چوکیدار زخمی ہو گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کو جسم کے مختلف حصوں پر 4 سے 5 گولیاں لگیں، پولیس نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 8 خول قبضے میں لیے ہیں۔

  • اکرم ابڑو قتل کے ہائی پروفائل کیس کی تفتیش کے لیے ہائی پروفائل تفتیشی ٹیم تیار

    اکرم ابڑو قتل کے ہائی پروفائل کیس کی تفتیش کے لیے ہائی پروفائل تفتیشی ٹیم تیار

    کراچی: اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو قتل کے ہائی پروفائل کیس کی تفتیش کے لیے دو اضلاع اور سی ٹی ڈی کے افسران پر مشتمل ہائی پروفائل تفتیشی ٹیم تیار کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی، ڈیفنس تھانے کی حدود میں اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے میں آئی جی سندھ نے تفتیش کے لیے ہائی پروفائل ٹیم تیار کر لی ہے، جس میں صوبے کے دو اضلاع سے اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔

    یہ تفتیشی ٹیم ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، جس میں ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا، ایس ایس پی جیکب آباد سمیل نور، انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب، ایس پی انویسٹی گیشن ابریز عباسی، ڈی ایس پی آغا اصغر پٹھان سمیت ایس ایچ او اور ایس آئی او ڈیفنس، اور انچارج آئی ٹی سیکشن جیکب آباد شفاعت اعوان شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فائرنگ سے محمد اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو جاں بحق ہوئے تھے، جب کہ گولیاں لگنے سے دو افراد ارشاد علی اور محمد عبداللہ زخمی ہو گئے تھے۔

    یہ ٹیم حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تمام کوششیں کرے گی، اور آئی جی سندھ کوکیس کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کرے گی۔

    ایم پی اے اسلم ابڑو کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی اور ان کا بیٹا…

    دریں اثنا، جیکب آباد میں ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو اور بھتیجے شہریار ابڑو کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میونسپل کمیٹی کے صحن میں ادا کی گئی، جس میں ایم پی اے ممتاز جکھرانی، ایس ایس پی، ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مقتولین کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

  • ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کا آغاز

    ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کا آغاز

    کوئٹہ : ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے کام کا آغاز کردیا، پہلے اجلاس مین جائے وقوعہ کے اردگرد نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ جمع کرنے سمیت اہم کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں قتل ہونے والے ایڈووکیٹ عبدالرزاق شرکی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی کی تشکیل دے دی گئی۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے قائم کی گئی 7 رکنی جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

    جی آئی ٹی میں حساس اداروں کے نمائندوں کے علاوہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایس ایس پی آپریشنز کیس کا انوسٹی گیشن آفیسر(آئی او) اور لیگل برانچ پولیس کے نمائندے شریک ہوئے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مجرموں کا تعین کرنے کے لیے جائے وقوعہ کے آس پاس کے ڈی وی آرز کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا حکم دیا جبکہ جے آئی ٹی نے گولیوں کے خالی خول اور جائے وقوعہ سے شواہد پنجاب فرانزک لیب کو بھیجنے کی سفارش کی۔

    حکام کے مطابق متوفی وکیل کے زیر استعمال تمام سیل نمبروں کے کال ڈیٹا ریکارڈ کا تجزیہ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے، سی ٹی ڈی کی ٹیکنیکل ٹیم کو بھی کیس کی تفتیش میں سہولت فراہم کرنے کا کام سونپا گیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس 14 جون 2023 کو مقرر ہے جس میں متوفی ایڈووکیٹ کے بیٹے اور مقتول ایڈووکیٹ کے ڈرائیور کے پیش ہونے کا امکان ہے، 7 رکنی جے آئی ٹی کو 30 دن کے اندر اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا پابند بنایا گیا ہے۔

    پہلے اجلاس مین جائے وقوعہ کے اردگرد نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ جمع کرنے سمیت اہم کرلئے گئے۔

    خیال رہے 6 جون کو ٹارگٹ کلنگ میں مارے جانے والے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف درج ہے۔

  • کراچی میں ٹریفک اور پولیس اہلکار سمیت 7 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی میں ٹریفک اور پولیس اہلکار سمیت 7 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی ٹارگٹ کلنگ ورکنگ گروپ نے ٹریفک اور ڈسٹرکٹ پولیس اہلکار سمیت سات افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    .تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب سی ٹی ڈی ٹارگٹ کلنگ ورکنگ گروپ نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک اور ڈسٹرکٹ پولیس اہلکار سمیت سات افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی علی رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل،اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں ، ملزم فراز الحسن اور ساتھیوں نے 2014 کو ٹریفک اہلکار محمد منشا کو شہید کیا، محمد منشاء ساتھی اہلکاروں سمیت ٹریفک سگنل چورنگی نمبر1ناظم آباد میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔

    علی رضا کا کہنا تھا کہ 2014 میں ہی پاپوش نگر اشرف کمیونٹی ہال کے قریب پولیس اہلکار شاہد کو شہید کیا، اہلکار کو سوتیلے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے قتل کیا، شہید اہلکار شاہد کی ریکی ملزم کے والد قاضی وحید کر رہے تھے۔

    انچارج سی ٹی ڈی نے کہ کہ 2014 اورنگی میں جاوید عرف کنچہ اور مبینہ نامی خاتون کی ٹارگٹ کلنگ کی، خاتون کے قتل کے لیے پچیس ہزار روپے لیے تھے جبکہ 2015 ٹیپوسلطان میں دودھ فروش کا قتل کیا، دودھ فروش کو ملزم اور اس کی کزن کی دوستی کے بارے میں پتہ چل گیا تھا۔

    محمد منشاء شہادت کی میں قاضی اعجاز اور مزمل کالا پہلے گرفتار ہوچکے ہیں تاہم گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی  میں مولاناعبد القیوم صوفی کا قتل ٹارگٹ کلنگ نکلا

    کراچی میں مولاناعبد القیوم صوفی کا قتل ٹارگٹ کلنگ نکلا

    کراچی : گلستان جوہرمیں مولاناعبد القیوم صوفی کا قتل ٹارگٹ کلنگ نکلا، مولانااشرف گورمانی نے بتایا کہ مقتول کا ایک مسجد کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں مولاناعبد القیوم صوفی کے قتل کے واقعے پر پاکستان علما ایسوسی ایشن کے صدر اشرف گورمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبد القیوم صوفی نورانی اسلامک سینٹر کے مہتمم بھی تھے۔

    اشرف گورمانی کا کہنا تھا کہ مولانا نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر جارہے تھے کہ ان پر فائرنگ ہوئی ، مولانا عبد القیوم صوفی پر دو موٹر سوار افراد نے فائرنگ کی۔

    صدرپاکستان علماایسوسی ایشن نے بتایا کہ مفتی منیب الرحمان بھی آج صبح پہنچے تھے، جناح اسپتال میں اس وقت میڈیکل نہیں کیا جارہا اور ہم سب جناح اسپتال جارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نمازظہرکےبعدعلماکی مشاورت طلب کی ہے، مشارت میں نمازجنازہ اوراگلالائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    مولانااشرف گورمانی نے کہا کہ تدفین کےفیصلےتک میت کوگلستان جوہرمیں مدرسے میں رکھاجائےگا،مقتول مفتی عبد القیوم کاایک مسجدکےمعاملےپرتنازعہ چل رہاتھا۔

  • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ : نوجوان کا چلتی موٹرسائیکل پر قتل

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ : نوجوان کا چلتی موٹرسائیکل پر قتل

    کراچی : کورنگی میں فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو قتل کر دیا گیا، 2 ملزمان نے چلتی موٹر سائیکل پر فائرنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ، موٹرسائیکل سوار نوجوان کو قتل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہرٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتاہے، مقتول نوجوان کو چلتی ہوئی موٹرسائیکل پر سوار افراد نے نشانہ بنایا۔

    فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سواردو ملزمان نے چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 30سال کے معراج کے نام سے ہوئی ہے، معراج کو چہرے پر گولی ماری گئی، مقتول معراج کمپنی کا ملازم تھا، اسے تعاقب کے بعد قتل کیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی میں بن قاسم تھانے میں رکشہ ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ والدہ کی مدعیت میں سالے سجن اور ساتھی محر عرف گلزار کے خلاف ہوا۔

    مدعی کے مطابق بیٹے غلام حیدر کی نذیرہ نامی عورت سے شادی اور تین بچے تھے، نذیرہ 6 ماہ پہلے میکے گئی پھر کورٹ سے خلع لی، 7 مئی کو سالے سمیت دو ملزمان نے گھر پر آکر بیٹے کو قتل کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد  گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد گرفتار

    کراچی : کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد فضل الرحمان عرف فضلو کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ لاء انفور سمنٹ ایجنسیز ٹارگٹ کلنگ سیل نے خفیہ اطلاع پر نیو کراچی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد فضل الرحمان عرف فضلو کو گرفتار کرلیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے کہا گرفتار مبینہ دہشت گرد کا تعلق سنی تحریک سے ہے، ملزم فضل الرحمان عرف فضلولائنزایریا ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج تھا جبکہ 2011 سے قتل وغارت گری میں ملوث تھا۔

    چوہدری صفدر نے بتایا کہ ملزم لائنزایریاکایونٹ انچارج بھی رہا ہے اور پولیس مقابلہ،قتل،اقدام قتل کےکیسزمیں بھی ملوث ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے2011میں بھتہ نہ دینےپردکاندارکوقتل کیا جبکہ 2012 میں ایم کیو ایم کارکن صلاح الدین کوگولیاں ماریں۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا ملزم نے2012میں ایم کیوایم کونسلر بابوریڈ کی ٹارگٹ کلنگ کی جبکہ اےایس آئی علی محسن نقوی کو قتل کیا اور بریگیڈپولیس اسٹیشن کی موبائل پرحملہ کیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزم نے2013میں ہڑتال میں گاڑی کو لوٹا اور پھرآگ لگا دی، ملزم کے انکشافات اور تصدیق کے بعد کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

  • کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے،ملزمان میں محسن الرحمان اور بابر الدین شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ 2014 میں گولیمار میں ٹریفک اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کیا،پاپوش نگر میں شاہد نامی پولیس اہلکار کو ٹارگٹ بنایا۔

    سی ٹی ڈی انچارج علی رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان خاتون سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکنان ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے،مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے گولیمار میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے 2 کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • کراچی: علی رضا عابدی کیس میں اہم پیش رفت، 3 مفرور ملزمان کے وارنٹ جاری

    کراچی: علی رضا عابدی کیس میں اہم پیش رفت، 3 مفرور ملزمان کے وارنٹ جاری

    کراچی: تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی میں ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کیس میں عدالت نے تین مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

    مفرور ملزمان میں حسنین، بلال اور غلام مصطفیٰ عرف کالی چرن شامل ہیں، عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کر دیا جائے، مفرور ملزمان نو عمر اور کم سن دکھائی دیتے ہیں۔

    خیال رہے کہ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ملزمان ميں محمد فاروق، محمد غزالی، ابو بکر اور عبد الحسيب شامل ہیں، پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کے لیے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیے گئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  علی رضا عابدی کو قتل کرنے کے لیے8 لاکھ روپے ملے، ملزمان کا اعتراف

    چالان میں کہا گیا ہے کہ قتل کے لیے ملزمان کو حسينی بلڈنگ کے پاس نا معلوم شخص نے رقم ادا کی تھی، علی رضا عابدی کے قتل ميں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی جلا دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ 25 دسمبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں گھر کے باہر جاں بحق ہو گئے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔

  • حافظ آباد : موٹرسائیکل سوار ملزمان کی ٹارگٹ کلنگ، خاتون سرکاری وکیل جاں بحق

    حافظ آباد : موٹرسائیکل سوار ملزمان کی ٹارگٹ کلنگ، خاتون سرکاری وکیل جاں بحق

    حافظ آباد : موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سرکاری خاتون وکیل کو قتل کردیا، نائلہ امجد ایڈوکیٹ آفس جانے کیلئے گھرسے نکلی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقے کسوکی روڈ پر خاتون سرکاری وکیل کو دن دہاڑے قتل کردیا گیا، نائلہ امجد ایڈوکیٹ اپنے خاوند کے ساتھ گھر سے آفس کیلئے نکلیں۔

    خاوند گاڑی لینے گئے تو اسی دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد آئے اور نائلہ امجد ایڈووکیٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی، حملہ اتنا شدید تھا کہ خاتون وکیل نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان دے دی۔

    واردات کے بعد مسلح ٹارگٹ کلرز موقع سے باآسانی فرار ہوگئے، اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، خاتون وکیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    بعد ازاں قانونی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سےاہم شواہد حاصل کرلیے ہیں۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    واقعہ کے بعد وکلاء برادری میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ مقتولہ نائلہ ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔