Tag: ٹارگٹ کلنگ

  • علی رضا عابدی کے قتل میں اہم پیش رفت

    علی رضا عابدی کے قتل میں اہم پیش رفت

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل میں پیش رفت کرتے ہوئے پولیس نے سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس کو مزید اہم شواہد بھی ملے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات میں آگے بڑھ رہی ہے، ان کے قتل میں استعمال ہونے والے اسلحے کے قتل کے ایک اور واقعے میں بھی استعمال ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تیس بور پستول سے دس دسمبر کو لیاقت آباد میں احتشام نامی نوجوان کو قتل کیا گیا تھا ، اسی پستول سے علی رضا عابدی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

    لیاقت آباد میں قتل ہونے والے احتشام نامی نوجوان جرائم پیشہ شخص کے بارے میں پتا چلا ہے کہ وہ عرفان نامی ایک شخص کی سابقہ اہلیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

    عرفان کے بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں ۔ وہ کرکٹ میچ پر جوا بھی چلاتا تھا اور متحدہ قومی موومنٹ سے بھی اس کے روابط تھے۔عرفان مقتول احتشام کی گلی میں رہتا تھا، آٹھ ماہ پہلے کھڈا مارکیٹ منتقل ہوا۔

    احتشام کے قتل میں عرفان کے ملوث ہونے کے شبہات ہیں، قوی امکان ہے کہ یہ کام عرفان نے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے انجام دیا تھا۔ احتشام کے قتل والے واقعے کے بعد سے عرفان غائب ہے اور پولیس کو اطلاعات ہیں کہ وہ ایران چلا گیا ہے۔

    دونوں وارداتوں میں ایک ہی ہتھیار استعمال ہونے کے سبب پولیس پر امید ہے کہ اگر وہ عرفان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ان قاتلوں تک بھی پہنچ جائیں گے جن کے استعمال میں وہ ہتھیار ہے جس سے علی رضا عابدی پر حملہ کیا گیا۔دوسری جانب انویسٹی گیشن پولیس ٹیم نے ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کی تفتیش کے لیے ان کے گھر پر تعینات دو سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ایس ایس پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ گیٹ کی سیکیورٹی پر معمور سیکیورٹی گارڈ نے قاتلوں پر جوابی حملہ نہیں کیا ، جس کے سبب وہ بغیر کسی مزاحمت کا سامنا کیے بغیر فرار ہوگئے۔ سیکیورٹی گارڈ حملہ ہوتے ہیں اپنا ہتھیار لینے واپس پلٹا ، اتنی دیر میں حملہ آور اپنا کام کرکے جاچکے تھے۔

    علی رضا عابدی کو گزشتہ رات کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ان کے گھر کے دروازے پر قتل کیا گیا تھا۔ حملہ آوروں نے کل پانچ فائر کیے جن میں سے چار گولیاں انہیں لگیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دو گولیاں ان کے سر میں اور دو گردن میں پیوست ہوگئی تھیں۔

    ان کی نماز جنازہ آج مسجد و امام بارگاہ یثرب میں ہوئی، نماز جنازہ مولانا حسن ظفر نقوی نے پڑھائی ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم سمیت شہر کی دیگر معزز سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعدا د موجود تھی، ان کی تدفین ڈیفنس قبرستان میں کی جائے گی۔

  • گزشتہ برس 23، رواں برس صرف 5 ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں ہوئیں: وزیر اعلیٰ سندھ

    گزشتہ برس 23، رواں برس صرف 5 ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں ہوئیں: وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سب کو پتہ ہے اس شہر میں کس نے خونریزی کی، گزشتہ برس 23 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے، رواں سال ٹارگٹ کلنگ کی صرف 5 وارداتیں ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں امن و امان سے متعلق تحریک التوا پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2013 میں دہشت گردی کے 61 واقعات ہوئے تھے، اس سال دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ ’اسٹریٹ کرائم کم ہوئے ہیں لیکن ہم مطمئن نہیں‘۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپریشن میں جتنے پولیس افسران شریک تھے چن چن کر سب کو شہید کیا گیا، سنہ 2008 میں ہماری حکومت آئی، ایسے حالات تھے سکھر سے ہمیں قافلوں میں سفر کرنا پڑتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ نے دہشت گردی کے بہت واقعات دیکھے ہیں۔ سانحہ صفورہ، امجد صابری، خالد سومرو اور دیگر واقعات ہوئے۔ کوئی ایک کیس ایسا بھی واقعہ نہیں جسے پولیس نے حل نہیں کیا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے اس شہر میں کس نے خونریزی کی، سنہ 90 کی دہائی میں آپریشن میں ملوث پولیس افسران کو شہید کر دیا گیا، 90 کے آپریشن کے بعد صوبے کے حالات میں بہتری آئی۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس 23 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے، رواں سال ٹارگٹ کلنگ کی صرف 5 وارداتیں ہوئیں۔ سیکیورٹی فورسز نے امن و امان کے لیے جانیں قربان کیں۔

    وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ نگرانوں کے دور میں پولیس والوں کی قرعہ اندازی کی گئی، پولیس والوں کو پیپلز پارٹی کے خلاف ہدایات جاری کی گئیں۔ ’پولیس والوں کے نام قرعہ کر کے کہا گیا جاؤ پیپلز پارٹی کے لوگ توڑو‘۔

  • کراچی میں ایک اور ٹریفک پولیس اہل کار کی ٹارگٹ کلنگ

    کراچی میں ایک اور ٹریفک پولیس اہل کار کی ٹارگٹ کلنگ

    کراچی: شہرِ قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا بٹن پھر آن ہو گیا، ایک اور ٹریفک پولیس اہل کار دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا، اہل کاروں نے پولیس چیف کے احکامات نظر انداز کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے احسن آباد کی سنسان سڑک پر موٹر سائیکل سواروں نے سب انسپکٹر رفیق کو قتل کر دیا، ساتھی اے ایس آئی نے جھاڑی میں چھپ کر جان بچائی۔

    [bs-quote quote=”بہادر آباد میں اہل کاروں نے بلٹ پروف جیکٹ بائیک پر رکھ دی تھی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    کراچی پولیس چیف احکامات دے چکے ہیں کہ سنسان جگہوں پر ٹریفک اہل کار کھڑے نہ ہوں، پولیس چیف کے احکامات کے باوجود پولیس اہل کاروں کی بے احتیاطی جاری ہے۔

    بہادر آباد میں اہل کاروں نے بلٹ پروف جیکٹ بائیک پر رکھ دی تھی، ملزمان نے نئے نائن ایم ایم پستول سے اٹھارہ فائر کیے، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر رفیق شہید ہو گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس چیف کی پولیس کے خودکار ہتھیارتبدیل کرنے کی ہدایت


    کراچی پولیس چیف پہلے ہی اظہارِ تشویش کر چکے ہیں، انھوں نے ہدایت جاری کی تھی ’سنسان جگہوں پر ٹریفک پولیس اہل کار کھڑے نہ ہوں۔‘

    خیال رہے کراچی شہر میں مجرموں کی وارداتوں عروج پر ہیں، ایک طرف اسٹریٹ کرائمز نے پولیس کو پریشان کر رکھا ہے دوسری طرف بچوں کے اغوا کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں، پولیس کا محکمہ بے بس نظر آتا ہے۔

  • چیف جسٹس نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پرازخودنوٹس لےلیا

    چیف جسٹس نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پرازخودنوٹس لےلیا

    اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ پرازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں اہم مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے لیا۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نے ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ پر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کو کوئٹہ میں کیس کی سماعت کریں گے۔

    چیف جسٹس نے کہا ہزارہ والے ڈر کے مارے سپریم کورٹ میں درخواست نہیں دے رہے اور ان کے قاتل کھلے عام جلسے کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہزارہ والوں کو یونیورسٹی میں داخلے نہیں ملتے اور وہ اسکول، اسپتال نہیں جاسکتے، کیا ہزارہ والے پاکستان کے شہری نہیں ہیں۔


    آرمی چیف سے ہزارہ برادری کے مذاکرات کامیاب‘ دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ہزارہ عمائدین نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجود سے ملاقات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


    کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ 2 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 28 اپریل کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا تھا، دونوں کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • کراچی : ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ سے ایک چینی باشندہ ہلاک، دوافراد شدید زخمی

    کراچی : ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ سے ایک چینی باشندہ ہلاک، دوافراد شدید زخمی

    کراچی : ڈیفنس زم زمہ پارک کے قریب فائرنگ سے غیرملکی شخص ہلاک اور اس کا ساتھی زخمی ہوگیا، فائرنگ کی زد میں آکر رکشہ ڈرائیور علی زخمی ہوا، وزیرداخلہ سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو انکوائری کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس زم زمہ پارک کے قریب نامعلوم نقاب پوش کار سواروں نے دو غیر ملکی باشندوں کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر رکشہ ڈرائیورعلی زخمی ہوگیا۔

    ملزمان فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے, غیرملکی شہری پر8گولیاں فائرکی گئیں،جس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

    واقعے کا وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے نوٹس لے کر ڈی آئی جی ساؤتھ کو انکوائری کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے ہدایت کی کہ قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

    سہیل انورسیال کا کہنا ہے کہ دونوں چینی شہری سیکیورٹی اہلکاروں کو خود ساتھ  لے کر نہیں گئے تھے، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

    اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان نے بتایا کہ ڈیفنس میں فائرنگ کاواقعہ ڈکیتی نہیں لگتا، فائرنگ سے دو چینی شہریوں سمیت3افراد زخمی ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے9خول ملے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں، حملہ آور گاڑی میں سوار تھے،شبہ ہے ان کو ٹارگٹ کیا گیا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، جس وقت چینی شہریوں پرفائرنگ کی گئی سیکیورٹی نہیں تھی۔

    ماراگیا چینی باشندہ شپنگ کمپنی کا ملازم تھا، آئی جی سندھ نے واقعے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کے سپرد کردی۔ انچارج راجا عمر خطاب واقعے کی تحقیقات کریں گے۔

    واضح رہے کہ شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا جن ایک بار پھر بے قابو ہوگیا ہے، اس بارغیرملکی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا۔

  • پشاور: چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    پشاور: چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے صبح 6 بجے پولیس اہلکار کو گھر سے نکلتے وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔

    امدادی ٹیموں نے جاں بحق اہلکار کی میت کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ اسی مقام پر ڈی ایس پی ریاض الاسلام کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے وقت ان کا بیٹا بھی ان کے ہمراہ تھا جو شدید زخمی ہوگیا۔

  • کراچی: ڈی ایس پی کے قتل کی تحقیقات جاری، 2 دہشت گرد گرفتار

    کراچی: ڈی ایس پی کے قتل کی تحقیقات جاری، 2 دہشت گرد گرفتار

    کراچی: کراچی میں گذشتہ روز قتل ہونے والے ڈی ایس پی فیض شگری کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ حساس اداروں نے منگھوپیر سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ شہید ڈی ایس پی فیض شگری کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 3 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نشانہ بنانے کے بعد رانگ سائیڈ واپس آئے۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 17 اور ہوٹل سے 2 خول ملے۔

    شہید ڈی ایس پی نے پہلوان گوٹھ، اور پھر ہارون رائل سٹی کا روٹ استعمال کیا۔ 3 ماہ کی پوسٹنگ کے دوران شہید ڈی ایس پی ایک ہی راستہ استعمال کرتے رہے۔ روٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے، نجی کیمروں کی فوٹیجز کی تلاش جاری ہے۔

    حکام کے مطابق گاڑی پر 14 گولیوں کے نشانات ہیں اور دو سے تین پستول استعمال ہونے کا شبہ ہے۔

    دوسری جانب منگھو پیرمیں حساس اداروں کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق رحیم سواتی گروپ سے ہے۔ ملزمان کو نامعلوم مقام پرمنتقل کیا گیا ہے جہاں پر ان سے حالیہ پولیس ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی جاں بحق جبکہ ان کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے تھے۔

  • لاہور: ٹارگٹ کلنگ اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ

    لاہور: ٹارگٹ کلنگ اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ

    لاہور : پنجاب کے شہر لاہور میں جرائم کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ بچوں کے اغواء سے شروع ہونے والی وارداتیں ٹارگٹ کلنگ اوراسٹریٹ کرائم تک پہنچ گئیں، پولیس تاحال کسی ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہے ۔ 

    تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا دارالحکومت ان دنوں جرائم پیشہ افراد کا مسکن بنتا جارہا ہے، رواں سال لاہور میں جرائم کی شرح میں بد ترین اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق چند ماہ پہلے شہر میں بچوں کے اغواء کے معاملے نے سر اٹھایا، ہر دوسرے دن کسی نہ کسی علاقے سےبچوں کا اغواء معمول بن گیا۔ ابھی یہ واقعات تھمے نہ تھے کہ جرم کی نئی کہانیوں نے جنم لے لیا۔

    پندرہ نومبر کو اقبال ٹاؤن میں سائنس کالج کے پرفیسر الطاف کو قتل کردیا گیا، انیس نومبر کی شام ملت پارک کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹے سمیت چار افراد قتل ہوگئے اسی دن دوسری واردات نشترکالونی میں کپڑے کی دکان میں ہوئی جہاں ڈاکوؤں نے گھس کر ڈھائی لاکھ روپے اورخواتین کازیور چھین لیا۔

    اکیس نومبر کی دوپہر فیصل ٹاؤن ٹریفک سگنل پر مسلح افراد نے کار سوار خاندان کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ بچوں کے اغواء سے لے کر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں تک پولیس اب تک کسی بھی جرائم پیشہ گروہ کر پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔

  • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، دو افراد جاں بحق، تین زخمی، 50 گرفتار

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، دو افراد جاں بحق، تین زخمی، 50 گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے پولیس نے دو مقامات پر کومبنگ آپریشن کرکے پچاس افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے رات گئے دو واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، دہشت گردوں نے سچل کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی کے قریب کار پر فائرنگ کردی جس سے تین افراد کو زخمی ہوگئے۔

    ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلیے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔

    دوسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن نمبر دس میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے واقعہ میں اسرار نامی شخص جاں بحق ہوگیا،مسلح افراد کی فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

    پولیس نے دو مختلف علاقوں نیو کراچی سیکٹر الیون جی گودھرا اور اورنگی ٹائون کٹی پہاڑی میں کومبنگ آپریشن کے دوران پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ گرفتار مشتبہ افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • ڈی ایس پی اورپولیس اہلکارسمیت تین افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے

    ڈی ایس پی اورپولیس اہلکارسمیت تین افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے

    ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے تازہ واقعات میں سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی اورایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے ہیں۔

    ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے علاقہ خیرآباد کالونی میں سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی نو رمحمد مروت کو جمعرات کی شام اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ مسجد میں نماز مغرب ادا کر کے گھر واپس جا رہے تھے۔

    پولیس کے مطابق چار نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    ایک اور واقعہ میں مدینہ کالونی میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف آر پی کانسٹیبل شاہ زیب محسود جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ ایک اور واقعہ میں ڈیرہ شہری کے گنجان آباد کمشنری بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ندیم نامی تاجرجاں بحق ہو گیا۔

    ان واقعات کے بعد مسلح ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ان واقعات کے بعد علاقے میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ شہر میں ایک پولیس افسرا اور اہلکارکے قتل کے واقعہ کے بعد خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔