Tag: ٹارگٹ کلنگ

  • شہرقائد میں ایک گھنٹے میں5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ

    شہرقائد میں ایک گھنٹے میں5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ

    کراچی: چند روز کی خاموشی کی بعد پھر ٹارگٹ کلنگ شروع ہوگئی, شہر میں ایک گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں پانچ افراد گولیوں کا نشانہ بن گئے.

    شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ پھر آن ہوگیا، کراچی کے علاقے کورنگی میں قاتلوں کا راج رہا، ٹارگٹ کلرز نے ایک گھنٹے میں چار افراد کی جان لے لی۔

    کورنگی ڈھائی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کی نیند سلادیا۔

    فائرنگ کا ایک اور واقعہ کورنگی کے علاقے ساڑھے تین نمبر میں پیش آیا، جہاں گولیاں لگنے سے ایک شخص چل بسا۔

    بھینس کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

  • کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ جاری

    کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ جاری

    کراچی : شہرمیں پولیس اہلکار ایک بار پھر ٹارگٹ کلرز کے نشانے پر ہیں ، بلدیہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ کے علاقے سعید آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اے ایس آئی علی احمد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق اے ایس آئی علی احمدکو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کیا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے مقتول کی لاش تحویل میں لے کراسپتال پہنچائی،واضح رہے کہ کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ایک بار پھر شروع ہوگئی ہے۔

    ستمبر دوہزار تیرہ میں کراچی میں امن و امان بحال کرنےاورمنظم جرائم کے خاتمے کے لئےرینجرزاور پولیس کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ اس کےباوجوداہلکاروں کے قتل کے واقعات آئے دن پیش آرہے ہیں۔

  • کراچی : فائرنگ سے پیش امام سمیت 4 افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ سے پیش امام سمیت 4 افراد جاں بحق

    کراچی :شہر میں ٹارگٹ  کلنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے،   فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مسجد کے پیش امام سمیت چار افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون دس نمبر میں غوثیہ چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد کے جاں بحق ہوگئے ۔

    مقتولین کی شناخت سید علی اور سلیم کے نام سے ہوئی۔جن کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا، صفورا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنما اور مسجد کے امام قاری یاسر کو قتل کردیا ۔

    فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا ۔

    دوسری جانب موسمیات کے قریب سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • تحریک انصاف نےالطاف حسین کےخلاف برطانیہ کوخط لکھ دیا

    تحریک انصاف نےالطاف حسین کےخلاف برطانیہ کوخط لکھ دیا

    اسلام آباد: مخالفانہ بیان بازی کے بعد تحریک انصاف نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف برطانوی ہائی کمشنر خط لکھ دیا۔

    خط میں کہا گیا ہے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین برطانیہ میں بیٹھ کر نفرت انگیز تقریریں کرتے ہیں،جس سے پاکستان میں تشدد کو ہواملتی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہےکہ ایم کیوایم کامسلح ونگ ہے جو بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ سمیت پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں بھی ملوث ہے، ایم کیو ایم صحافیوں اور سیاسی مخالفوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

    خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کئی عشروں سے کراچی کے شہریوں کو دہشت زدہ کر رہی ہے۔

    پی ٹی آئی کے خط میں سانحہ بلدیہ ٹاون میں دوسوستاون افراد کوزندہ جلانےکاذمہ داربھی ایم کیوایم کو ٹہرایا گیا ہے۔

    خط میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر الطاف حسین کےخلاف کارروائی کرے۔

  • ایم کیوایم رہنماؤں سمیت22افراد کا ٹارگٹ کلرگرفتار

    ایم کیوایم رہنماؤں سمیت22افراد کا ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی :22 افراد کا قاتل ٹارگٹ کلر کو پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی فاروق اعوان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیوکراچی سے پکڑے گئے ٹارگٹ کلر کا نام فرقان قادری ہے جو ایم کیو ایم کے دس کارکنوں اور پولیس اہلکاروں سمیت بیس افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

    ملزم فرقان قادری کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس پارٹی کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

     ڈی آئی جی ویسٹ نے حکومت سندھ سے پولیس پارٹی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کی سفارش کی ہے۔

  • کراچی: ٹارگٹ کلر پھر سرگرم، باپ بیٹا سمیت 6افراد جاں بحق

    کراچی: ٹارگٹ کلر پھر سرگرم، باپ بیٹا سمیت 6افراد جاں بحق

    کراچی: ٹارگٹ کلر ایک بار پھر سرگرم ہوگئے، فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت چھ افراد بے رحم دہشت گردوں کا نشانہ بن گئے جبکہ کراچی پولیس نے کاروائیوں کے بعد بھتہ خوروں سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور نقد رقم برآمد کرلی ہے۔

    کراچی میں پولیس اور رینجرز ٹارگٹ کلر کے سامنے بے بس ہے، کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت نسیم خان اور محمد آصف کے نام سے ہوئی، فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

    لیاری میں ایک شخص اندھی گولیوں کا نشانہ بنا، اورنگی ٹاؤن میں دہشتگردوں نے باپ اور بیٹے کو موت کی نیند سلا دیا، مقتولین کی شناخت اطہر حسین اور اختر حسین کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق مذہبی جماعت سے تھا۔

    دو روز قبل ٹارگٹ کیے جانے والے کسٹم آفیسر صلاح الدین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے، فائیو اسٹار چورنگی پر ملزمان نے پولیس موبائل پر کریکر پھینک کامیابی سے فرار ہوگئے، خوش قسمتی سے حملےمیں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

    پولیس کے مطابق تیموریہ کے علاقے میں دو بھتہ خور مقامی تاجر سے بھتہ طلب کرنے پہنچے جہاں پولیس نے دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    مومن آباد کے علاقے سے پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پاکستان بازار کے علاقے سے پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، کلفٹن خیابان فیصل بلاک آٹھ سے فائرنگ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکار وں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

    پولیس حکام کے مطابق بغدادی کے علاقے موسیٰ لین میں پولیس چوکی پر گینگ وار کے مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار محمد سعید اور نیاز شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں دم توڑ گئے ۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے ان کی تلاش کی جارہی ہے ۔

     ملیر ہالٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کانسٹیبل جاوید علی جاں بحق ہوگیا۔

     کورنگی چار نمبر کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مقتول کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جو شادی ہال میں ملازم تھا۔

    گلشن بونیر میں فائرنگ سے بچے سمیت تین افراد زخمی ہوئے

  • کراچی فائرنگ ، 3افراد جاں بحق، 2زخمی

    کراچی فائرنگ ، 3افراد جاں بحق، 2زخمی

    کراچی: شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کھلے عام پھر رہے ہیں، کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    کراچی میں ایک بار پھر جرائم پیشہ واقعات نے سر اٹھالیا ہے، کراچی میں پولیس اور رینجرز آپریشن بھی ٹارگٹ کلز کو نہیں روک سکے، پولیس کے مطابق گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

    جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پراللہ بخش نامی سیکیورٹی گارڈ نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ جبکہ اس کا ساتھی شعیب زیر علاج ہے۔

    دوسری جانب بھینس کالونی نمبر آٹھ میں ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے مرتضیٰ نامی شخص قتل ہوا جبکہ اورنگی ٹاون نشان حیدر چوک کے قریب فائرنگ سے انعام الحق نامی شخص لقمہ اجل بنا، جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

    گزشتہ روز بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پہلا واقعہ کراچی میں رضویہ تھانے کی حدود نیو گولیمار میں تقویٰ مسجد کے قریب پیش آیا،جہاں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے محمد اشرف اور عبدالرحمان نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔

    فائرنگ کا دوسرا واقعہ مومن آباد میں پیش آیا، جس میں اشرف خان نامی شخص جاں بحق ہوگیا تھا، مقتول ایم کیو ایم بلوچستان کمیٹی کا جوائنٹ انچارج تھا ۔

  • کراچی: لانڈھی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    کراچی: لانڈھی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    کراچی: ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، نیوٹاؤن میں پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد کالونی میں رینجرز کی کارروائی کے دوران امجد عرف سجاد لنگڑا مارا گیا، کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگرد کالعدم تحریکِ طالبان سوات کا کمانڈر تھا، ہلاک دہشت گرد کراچی میں متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

    گلشن بونیر میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گرد گرفتار کرلیے، ملزمان کی پناہ گاہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

  • کراچی:فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

    کراچی:فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

    کراچی:عیدالاضحی پر بھی ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی، فائرنگ کے واقعات میں اہلسنت والجماعت کا کارکن جاں بحق ہوگیا، دوسری جانب کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    کراچی کے سفاک قاتل عید کے دوسرے دن بھی سرگرم ہیں، کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسعود نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ترجمان اہلسنت والجماعت کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص اہلسنت و الجماعت کا ذمہ دار ہے، پولیس کے مطابق مقتول مسعود کے بڑے بھائی کو بھی دوہزار گیارہ میں قتل کیا جاچکا ہے۔

    ادھرکٹی پہاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔