Tag: ٹاسک فورس تشکیل

  • وزیراعظم نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیدی

    وزیراعظم نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیدی

    اسلام آباد: وزیراعظم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے دس رکنی ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک اور ڈی جی سی 41 میجر جنرل سید علی رضا کی مشترکہ سربراہی میں دس رکنی ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔

    وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ اس ٹاسک فورس میں ٹاسک فورس میں نجی شعبے سے تعلق رکھنے افراد بھی شامل ہوں گے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ اس ٹاسک فورس میں شامل نجی شعبہ کے صنعتکاروں پر کچھ لوگوں کی طرف سے اعتراض بھی کیا گیا ہے۔

    ٹاسک فورس ایف بی آر میں جدت لانے ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے سے متلعق اقدامات تجویز کرے گی، کمیٹی ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے سفارشات دے گی، ٹاسک فورس ایک ماہ کے اندر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

  • کرونا وائرس سےنمٹنےکیلئے سندھ حکومت نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی

    کرونا وائرس سےنمٹنےکیلئے سندھ حکومت نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی

    کراچی : کروناوائرس سےنمٹنےکیلئے سندھ حکومت نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ، ٹاسک فورس کےسربراہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ خودہوں گے اور ٹاسک فورس روزانہ کی بنیاد پر شام 7 بجے سی ایم ہاؤس میں اجلاس کرے گی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے ایران سےآئے 1500 لوگوں کی اسکریننگ کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کروناوائرس کا کیس رپورٹ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا ، اجلاس میں چیف سیکریٹری،وزیرصحت،مرتضیٰ وہاب،ڈی جی رینجرز ، ایڈیشنل آئی جی،ڈائریکٹرایف آئی اے اور ڈی جی ایئرپورٹ شریک ہوئے۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کروناوائرس کے2کیسزسامنے آنے پر پریشان ہوگیاہوں، اس کے پیش نظر اچانک اجلاس بلاناپڑا، یہ وائرس عالمی مسئلہ بنتاجارہاہے، ہمیں نہ صرف اسےروکنابلکہ اپنی جان کی حفاظت بھی کرنی ہے۔

    جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ایران سےآئے 1500 لوگوں کی اسکریننگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ایران سےآئے1500لوگوں کی شناخت ہوچکی ہے، موبائل نمبرز، ایڈریسز ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ متعلقہ لوگوں کی آئسولیشن نہین ہورہی تو ان کےگھر کورنٹین رکھیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نےمتعلقہ ڈاکٹرز کو ویڈیو پیغام جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کو واضح پیغام ہے گھبرانے اور پریشان  ہونےکی ضرورت نہیں، آپ کی حکومت آپ کا پورا خیال رکھے گی، تمام لوگ رضاکارانہ طور پر تعاون کریں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ گروپ میں شامل تمام 28لوگوں کی بھی اسکریننگ کی جائے جس پر سیکریٹری صحت نے بتایا 28 لوگ خود بھی  محکمہ صحت سے رابطےمیں اور تعاون کررہےہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو اسپتالوں میں استعمال ہونے والی اشیار فوری طور پر خریدنے اور عوام کےلئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی۔

    سندھ حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ، ٹاسک فورس کےسربراہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ خودہوں گے، فورس میں چیف سیکریٹری،سیکریٹری ہیلتھ،کمشنراوردیگرشامل ہیں ، ٹاسک فورس روزانہ کی بنیاد پر شام 7بجے سی ایم ہاؤس  میں اجلاس کرے گی۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کے دو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے ، ایک شخص کراچی دوسرا اسلام آباد کے پمز میں زیر علاج ہے،  دونوں ایران سے وطن واپس آئے تھے۔

    صوبائی وزیراطلاعات ناصرشاہ کاکہناہےکراچی سمیت سندھ میں سینٹربنادیےہیں،ایران اورچین سےآنےوالوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے جبکہ تعلیمی ادارے دو دن کے لئے بند کر دیے گئے ہیں۔

  • سمندر پار پاکستانیوں کے لئے انٹرنیٹ ووٹنگ کا معاملہ، ٹاسک فورس تشکیل

    سمندر پار پاکستانیوں کے لئے انٹرنیٹ ووٹنگ کا معاملہ، ٹاسک فورس تشکیل

    اسلام آباد : سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ای ووٹنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس تشکیل دے دی، پہلا اجلاس کل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سمندرپار پاکستانیوں کے لیے انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس کی منظوری دے دی ہے، اعلامیے کے مطابق ‏ٹاسک فورس سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں تشکیل دی گئی، ‏انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس بطورتھرڈ پارٹی نادرا کے آئی ووٹنگ سافٹ وئیر کا ٹیکنیکل آڈٹ کرے گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ٹاسک فورس نادرا کے انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم کا جائزہ بھی لے گی، ٹاسک فورس میں ملکی اور بین الاقوامی ماہرین شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے چیف ایگزیکٹو آفیسر آئی ٹی بٹلر دبئی ڈاکٹر محمد منشاد ستی کی سربراہی میں یہ ٹاسک فورس قائم کی ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس دس دن میں اپنی سفارشات پیش کرے گی اور رپورٹ سپریم کورٹ کو بھی پیش کی جائے گی،جس کے بعد سمندر پار پاکستانیوں کو 2018 کے انتخابات میں ووٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس کل الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہوگا‏۔


    مزید پڑھیں : نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے لیے آن لائن سسٹم تیار کرلیا


    یاد رہے کہ 12 اپریل کو سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت مین چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ووٹنگ کے لیے آن لائن سسٹم تیار کرلیا ہے۔

    چیئرمین نادرا مبین یوسف نے سپریم کورٹ میں ویڈیو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ووٹنگ سسٹم اردو اور انگلش میں بنایا گیا ہے، ووٹر کی شناخت پاسپورٹ ٹریکنگ نمبر سے کی جائے گی، ایسا کوڈ دیا جائے گا جو روبوٹ نہ پڑھ سکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔